ترقی یافتہ معاشرے کیلئے صحت مند ذہن کا ہونا بے حد ضروری ہے، قراةالعین میمن

Quratulain Memon New

Quratulain Memon New

کراچی : ایڈمنسٹریٹربلدیہ کورنگی قراةالعین میمن نے کہاکہ ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل کیلئے صحت مند ذہن کا ہونا بے حد ضروری ہے صحت مند ذہن کی تعمیر کیلئے ضروری ہے کہ صحت مند انہ سرگرمیوں کو فروغ دیکر عوام کو انکے گھر کے قریب تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اس سلسلے میں بلدیہ کورنگی نے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے عوام کوجائز تمام بنیادی مسائل کے حل کے لئے بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں ہماری اولین تر جیح ہے کہ خوبصورتی میں اضافے اور یہاں بسنے والے لوگوں کی ذہنی و جسمانی آسودگی کیلئے گرین بیلٹ اور پارکوں کو سرسبز و شاداب بنانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی½ 2 پرگرین بیلٹ کے افتتاح کے موقع پر کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر عمران اسلم ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر Iوسیم الدین ، ڈائریکٹر ہیلتھ اینڈ سروسز رفیق شیخ،ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس کورنگی زون خالد وہاب اور دیگر افسران بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹربلدیہ کورنگی قراةالعین میمن نے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ گرین بیلٹ کی روزآنہ کی بنیادوں پر صفائی ستھرائی کے امور انجام دیئے جائیں اور پودوں کی حفاظت کی جائے ایڈمنسٹریٹربلدیہ کورنگی قراةالعین میمن نے مزید کہا کہ انتظامیہ ترقیاتی کاموں کی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں عوام کو بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کیلئے شب و روز کوشاں ہیںاور صحت مند ماحول فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔