ڈھاکہ : انڈر 19 ورلڈ کپ فائنل، ویسٹ انڈیز کیخلاف بھارتی ٹیم 145 پر آئوٹ

Indian Batting

Indian Batting

ڈھاکہ (جیوڈیسک) انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں ویسٹ انڈیز کیخلاف بھارتی بیٹنگ لڑکھڑا گئی، 6 کھلاڑی پویلین واپس، 5 کھلاڑٰی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام، ڈھاکہ میں جاری فائنل میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا اور انڈیا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔

بھارت کی جانب سے پنت 1 ، ایشان کشن 4 ، انمول پریت سنگھ 3 ، واشنگٹن سندر 7 ، ارمان جعفر 5 اور ایم کے لومرر 19 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ، سرفراز خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 51 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹاپ سکورر رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جوزف نے تین ، آر ڈی جون نے تین ، کے ایم اے پائول نے دو ، ہولڈر اور سپرنگر نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ، کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔