معذور لڑکی کی بیوہ ماں انصاف کی متلاشی

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) معذور لڑکی کی بیوہ ماں انصاف کی متلاشی، پیشی پر جاتے وقت فائرنگ کرنے اور پہلے سے درج مقدمہ کے ملزم آزاد، ڈی پی او قصور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق متعدد بار خبروں کی اشاعت کے باوجود معذور لڑکی کی بیوہ ماںنواحی گائوں سرہالی خورد کی مجیدن بی بی کو انصاف نہ مل سکا۔

اغوا کرکے انگھوٹے لگوانے اور مقدمہ کی پیروی پر فائرنگ کرکے بیوہ خاتون کو معذور کرنے والے ملزم گرفتار نہ ہو سکے،بیوہ خاتون مجیدن بی بی کی طرف سے درج مقدمہ کے ملزمان کچہریوں اور پٹواریوں کے پاس جا کر زمین ہتھیانے کیلئے کوشاں ہیں، جبکہ پولیس کی پہنچ سے دور، بیوہ مجیدن بی بی نے کہا کہ چونگی امرسندھو لاہور کا رہائشی بابر ملک اور عثمانوالہ کا رہائشی محمد حسین ڈوگرنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مجھے اغواء کرکے نشہ آور چیز پلاکرزمین کے کاغذات پر انگوٹھے لگوانے والے ملزمان محمد حسین اور بابر ملک تا حال گرفتار نہیں ہو سکے۔

میں مقدمہ کی پیشی کیلئے عدالت جا رہی تھی نے ملزمان نے مجھے غنڈے بھیج کر فائرنگ کروا کر شدید زخمی کروا دیا، وہ ملزم بھی گرفتار نہیں ہو سکے، میری زمین ہتھیانے کی کوشش کرنے والے ملزمان کچہری اور پٹواری کے پاس تو جا رہے ہیں جبکہ پولیس انہیں گرفتار نہیں کر پا رہی، وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب، ڈی پی او قصور ودیگر اعلی حکام فوری نوٹس لیتے ہوئے مجھے اغوا کرکے انگوٹھے لگوانے والے ملزمان محمد حسین اور بابر ملک اور مجھ پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے، اور پٹواری کے خلاف بھی کاروائی کریں۔