بے وفائی کرنیوالوں کے خلاف عمران خان کی کارروائی

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) پارٹی سے بے وفائی کرنے والوں کے خلاف عمران خان نے کارروائی شروع کر دی۔

پاکستان تحریک انصاف کے اعلامیے کے مطابق پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان فارغ کر دیے گئے۔

اٹک سے تین ارکان احسن کمبڑیال، سہیل کمبڑیال اور عاطف کی بنیادی رکنیت معطل کر کے شوکاز نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

اٹک کے علاوہ نارووال، فیصل آباد اور میانوالی سے درجنوں کارکنوں کی بنیادی رکنیت معطل کر دی گئی ہے۔