بنک الفلاح ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال چمپئن شپ میں کلری اسٹار نے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سائوتھ کے زیر اہتمام بنک الفلاح کے تعاون سے ککری گرائونڈ لیاری پر جاری بنک الفلاح ڈسٹرکٹ سائوتھ چمپئن شپ کے آخری سیمی فائنل مقابلے میں لیاری چمپئن کلری اسٹار نے اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم لیاری لیبر ویلفیئر سینٹر کو سڈن ڈیتھ پر شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل کلری اسٹار نے نہایت خوبصورت کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین کے دل جیت لئے ۔

کھیل کے دوران تجربہ کھلاڑیوں پر مشتمل لیاری لیبر ویلفیئر سینٹرپر مکمل حاوی رہے جس کی وجہ سے کھیل کے دوران کوئی بھی گول اسکور نہ ہوسکا تاہم سڈن ڈیتھ پر کلری اسٹار کامیابی کے ساتھ فائنل تک رسائی ھاصل کی شاندار کامیابی ان کے انٹر نیشنل کھلاڑی اورنگ زیب ،اللہ بخش بلوچ اور دیگر نے کلری اسٹار کو کامیابی اور فائنل تک رسائی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ فتوحات کا سلسلہ جاری رکھ کر کلری اسٹار چمپئن شپ کا ٹائٹل جیتے گی ۔کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض انور شاہ ،یوسف فیفا اور اعظم نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر اللہ بخش بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔