گجرات کی خبریں 10/8/2015

Gujrat Press Conference

Gujrat Press Conference

گجرات (جی پی آئی) ضلع گجرات کی مغل برادری نے آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور انداز میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔ دیگر برادریوں کے اشتراک سے تمام یونین کونسلوں سے ہر نشست پر امیدوار نامزد کئے جائیں گے۔ اس سلسلہ میں روابط جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع گجرات کی ممتاز سیاسی شخصیت و سابق جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ سٹی گجرات مرزا دائود احمد ‘ مرزا عاطف الیاس نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ضلع گجرات میں مغل برادری ایک اہم مقام رکھتی ہے خصوصاً میونسپل کارپوریشن کی تمام یونین کونسلوں میں ہماری برادری کی اکثریت موجود ہے۔ جبکہ دیگر برادریوں میںبھی ہمارے ہمدرد موجود ہیں۔ اور اس سلسلہ میں ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام یونین کونسلوں سے امیدوار کھڑے کئے جائیں گے۔ سابق چیئرمین بلدیہ و تحصیل نائب ناظم’ حاجی الیاس الرحمن کی سرپرستی میں انتخابی مہم کو کامیاب بنایا جائے گا۔ مرزا دائود احمد نے کہا کہ 1993ء سے مسلم لیگ (ق) کے پلیٹ فارم سے میں اپنی خدمات سرانجام دیتا رہا ہوں اور حاجی الرحمن بھی ہر دور میں اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیتے رہے۔ اور انہوں نے گجرات شہر کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا اس طرح میں نے بھی نہ صرف یونین کونسل 48 دیگر علاقوں میں بھی اپنے ورکرز کے مفاد کیلئے کام کیا اور ہم نے کبھی بھی اپنے ذاتی مفاد کیلئے کوئی کام نہیں کیا ورکرز اور عوام کی فلاح ہمارا مطمہ نظر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حاجی الیاس الرحمن کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا جا رہا ہے انکی خدمات کو پس پشت ڈالا جا رہا ہے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے دیگر برادریوں کے اشتراک سے ہم اپنے امیدوار کامیاب کروائیں گے۔ مرزا دائود احمد نے کہا کہ حاجی الیاس الرحمن لمحہ بہ لمحہ ہماری سرپرستی کر رہے ہیں ۔یونین کونسل 48 میں حاجی الیاس الرحمن اور عطاء اللہ گل کے بغیر کامیاب ناممکن ہے اور دونوں ایک دوسرے کے بغیر ادھورے ہیں۔ مسلم لیگ (ق) اور دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی ہمارے روابطے ہیں عنقریب ایک بھر پور پریس کانفرنس میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) اسلامی یکجہتی کونسل پاکستان کے چیرمین قاضی عبدالقدیر خاموش نے قصور میں بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے سکینڈل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے قوم کے لئے باعث شرم اور معاشرتی بے راہروی کا نتیجہ قراردیااور ذمہ دار ملزمان کو قرارواقعی سزا دے کر عبرت بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا ہے کہ قصور میں بچے اور بچیوں سے زیادتی کے سکینڈل نے قوم کے سر شرم سے جھکا دیے ہیں۔ ایسے ملزمان سے کسی قسم کی رعایت نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ایسے ناسور وں نے دنیا بھر میں پاکستان کو بدنام کردیا ہے۔ اس سے یہ بھی اندازہ ہوتا ہے کہ ہمارے انٹیلی جنس ادارے معاشرتی جرائم سے کتنے بے خبر ہیں۔ کہ اتنے عرصے سے پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوںکی ناک کے نیچے یہ دھندا جاری تھا اور ننھے بچے اس کا شکار ہوتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی اور معاشرتی اقدا ر کی پامالی کرنے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ان کے خلاف مقدمات کا اندراج ہی کافی نہیں ، انہیں سزا دلوانا بھی حکو مت اور ریاست کی ذمہ داری ہے ۔ اگر ایسے واقعات کا نوٹس نہ لیا گیا تو ایسے واقعات مزیدہوسکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) فاران گروپ آف ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ پاکستان کا سب سے بڑا تعلیمی ادارہ ہے جو ٹیکنیکل میدان میں پرائیویٹ سیکٹر میں کام کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو پیس ٹریولز و سابق سینئر نائب صدر گجرات چیمبر سید آصف رضا نقوی نے گزشتہ روز فاران گروپ آف ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کے دورہ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ اہالیان گجرات کی خوش قسمتی ہے کہ یہاں طارق جاوید جیسا علم پرور انسان میسر آیا جس نے بیرون ملک کام کرنے کی بجائے اہلیان وطن کی خدمت کیلئے تعلیمی ادارہ قائم کیا۔ جس میں ٹیکنیکل ٹریننگ فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل ٹریننگ وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ جب تک نوجوان نسل کو ٹیکنیکل ٹریننگ فراہم نہیں کی جائے گی وہ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا نہیں کر سکتے اور پاکستان بھر میں شاندار نتائج پر بھی یہ ادارہ مبارکباد کا مستحق ہے اس موقع پر ڈائریکٹر فاران گروپ آف ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ چوہدری عمر طارق نے ادارہ کی خصوصیات کے بارے میں آگاہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) ممتاز صحافی چوہدری خالق محمود کے سسر لاہور میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ گجرات کی اہم شخصیات نے خالق محمود سے انکے سسر کی وفات پر اظہارِ تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) گجرات شہر اور گردونواح میں بیمار لاغر نیم مردہ پانی ملے گوشت کی فروخت سرعام جاری ہے با اثرقصاب شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگے مضر صحت گوشت کھانے سے شہری موزی بیماریوں میں مبتلا ہو کر ہسپتالوں کا رخ کرنے لگے انتظامیہ لمبی تان کر سو گئی ،گجرات شہر میں قصاب گوشت کو کئی کئی روز تک برف میں رکھنے کے بعد بازار میں فروخت کرتے ہیں جس لوگ بیمار ہو رہے ہیں اس سلسلہ میں محکمہ لائف سٹاک ،ضلعی انتطامیہ کے افسران اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی ان کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر ہیں ،مردہ بیمار اور لاغر جانوروں کے گوشت کو ہوٹلوں میرج ہالوں اور جیل میں بھی سپلائی کیا جاتا ہے،ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ گجرات میں بیمار لاغراور پانی ملے گوشت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کے احکامات جاری کریںاور متعلقہ افسران کی غفلت کا بھی نوٹس لیا جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے راہنما اور ممتاز ٹرانسپوٹرمہر محمد آصف اور چوہدری محمد الماس ننھا کی قیادت میں ایک پچاس رکنی وفد نے دی پی او گجرات رائے ضمیر الحق سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور ملاقات کے دوران وفد نے شاہین چوکی پولیس کے انچارج مسعود عالم اور ان کے عملہ کی کرپشن کے بارے اور شریف لوگوں پر جھوٹے مقدمات کے بارے میں تفصیل کے ساتھ آگاہ کیا ،اور کہا کہ مذکورہ چوکی انچارج چوکی مین آنے والے شریف لوگوں کو بے عزت کرتا ہے اور منشیات فروشوں کو پرٹوکول دیتا ہے ،وفد نے ڈی پی او کو بتایا کہ مذکورہ چوکی انچارج عرصہ دراز سے یہاں تعینات ہے اور منشیات فروشوں سے منتھلی لیتا ہے اس کو فوری تبدیل کیا جائے جس پر ڈی پی او رائے ضمیر الحق نے کہا کہ مذکورہ چوکی انچارج کے خلاف کوئی ثبوت پیش کیے جائیں تو اسے فوری معطل کر دیا جائے گا رشوت خور پولیس افسران کی محکمہ کو ئی جگہ نہیں ہے۔