دیا مرزا کو سنجے دت کی “بیوی” بنانے کا فیصلہ

Diya Mirza

Diya Mirza

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی زندگی واقعات و حادثات سے بھری پڑی ہے، اسی طرح انکی زندگی پر مبنی فلم بھی ابھی سے ہی خبروں اور دلچسپ واقعات کی زینت بنی پڑی ہے۔

فلم میں ہیرو کا کردار رنبیر کپور ادا کرتے نظر آئینگے جبکہ فلمساز راج کمار ہیرانی اور فلم کی ٹیم نے دیا مرزا کو سنجے دت کی ” بیوی “بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

دیا مرزا نے فلم کے کچھ مناظر ریکارڈ کرانے کیلئے شیڈول بھی تیار کر لیا۔