ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، اسحاق ڈار

Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ حکومت نے ماضی کی حکومتوں کے قرضے بروقت ادا کیے جس سے زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے ماضی کی حکومتوں کے قرضے بروقت ادا کیے جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا جو اب 21 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 27 ماہ میں غیر ملکی قرضوں میں 4 ارب ڈالر اضافہ ہوا جب کہ اسٹیٹ بینک کے پاس 16 ارب ڈالر ہیں اور ٹیکس محاصل میں 16 فیصد بہتری آئی ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت نجکاری کی شفاف پالیسی پر عمل پیرا ہے جب کہ آئی ایم ایف ایسا ڈاکٹر ہے جو ہیلتھ سرٹیفیکٹ جاری کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں توانائی کے شعبے میں 34 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی۔