ڈاکٹر عاصم کیس پر مشاورت، آصف زرداری نے قانونی ماہرین کو طلب کر لیا

Zardari and Bilawal Bhutto

Zardari and Bilawal Bhutto

کراچی (جیوڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری آئندہ 24 گھنٹے میں ڈاکٹر عاصم سے ہسپتال میں ملاقات کریں گے جبکہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 27 دسمبر کو نوڈیرو ہاؤس میں شام ساڑھے 6 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔

سابق صدر آصف زرداری نے ڈاکٹر عاصم کے موجودہ وکلاء کی کاردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کیس کے حوالے سے قانونی ماہرین کو طلب کر لیا۔ اعتزاز احسن، لطیف کھوسہ اور فاروق ایچ نائیک کو کراچی طلب کیا گیا ہے۔ قانونی ماہرین سے ڈاکٹر عاصم کی ضمانت اور مقدمے کی پیروی کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرادری آئندہ 24 گھنٹے میں ڈاکٹر عاصم سے ہسپتال میں ملاقات کریں گے۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 27 دسمبر کو نوڈیرو ہاؤس میں طلب کر لیا گیا۔ اجلاس شام ساڑے 6 بجے طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کرینگے۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی کی آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر غور کیا جائیگا۔ اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری کی حکومت مخالف تحریک پر بھی غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کا دبئی واپس جانے کا کوئی شیڈول طے نہیں ہوا۔ آصف علی زرداری محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کے لئے پیر کو لاڑکانہ روانہ ہونگے۔