ڈاکٹر طارق چن کا تعزیتی ریفرینس اور مشر فری ڈسپنسری رمضان کے بعد شروع کر دی جائے گئی

Dr Tasawar Hussain Mirza

Dr Tasawar Hussain Mirza

پوران (خصوصی رپورٹ) ڈاکٹر طارق چن کا تعزیتی ریفرینس اور مشر فری ڈسپنسری رمضان کے بعد شروع کر دی جائے گئی۔ ڈاکٹر تصور حسین مرزا معروف کالمسٹ و صدر علامہ اقبال میڈیا کلب پاکستان نے اپنے بیان میں معروف سماجی ورکر اور نامور ہومیوپیتھ سینئر نائب صدر پاکستان ہومیوپیتھک سوسائٹی ڈنگہ ڈاکٹر طارق چن کی اچانک وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا موت زندگی کی امانت ہے۔

رمضان المبارک کے ماہ میں موتدکھ اپنی جگہ مگر قابل رشک ہے اللہ پاک مرحوم کی ادبی اخلاقی سماجی رفاحی ہومیوپیتھی کی خدمات کو قبول و منظور فرماتے ہوئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

معروف کالمسٹ اور جرنلسٹ ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے کہا ماہ رمضان کے بعد مشر فری ڈسپنسری بہت جلد کام شروع کر دے گئی اور علامہ اقبال میڈیا کلب پاکستان ہومیوپیتھک سوسائٹی ڈنگہ کے تعان سے تعزیتی ریفرینس کا اہتمام بھی ماہ رمضان کے بعد جہلم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا مرحومین ڈاکٹر مظر اقبال مشر سینئر صحافی و چیف ایڈیٹر مشر نیوز سابق صدر پریس کلب رجسٹرڈ جہلم ، اور ڈاکٹر طارق چن سینئر نائب صدر PHS ڈنگہ کے خاندانوں لواقین اور دوست احباب سے ہم اظہار تعزیت کرتے ہیں اور اللہ پاک سے دعا کرتے ہیں ماہ رمضان کے صدقے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے آمین۔