ڈاکٹر تصور حسین مرزا کو صدر نامزد کر کے صحافت سے بلیک میلرو کی عملی طور پر چھٹی کروا دی

Raja Mazhar and Dr Tasawar Hussain Mirza

Raja Mazhar and Dr Tasawar Hussain Mirza

پوران ( نمائدہ خصوصی ) پریس کلب رجسٹرڈ جہلم نے ڈاکٹر تصور حسین مرزا جیسے” خود دار ورکر کو ”صدر” نامزد کر کے صحافت سے بلیک میلرو کی عملی طور پر چھٹی کروا دی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی ، بزنس مین اور جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ( قائد اعظم ) فرانس راجہ مظہر زمہ واریہ آف پوران نے” مبارکباد” دیتے ہوئے ٹیلی فونک خطاب میں کیا اور صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور اس کی گرتی ہوئی ساتھ کو بچانے کے لئے ڈاکٹر تصور حسین مرزا جیسے ورکر صحافیوں کی ضرورت ہے۔

راجہ مظہر اقبال زمہ واریہ نے اپنے خطاب میں پریس کلب رجسٹرڈ جہلم کے تمام ممبران و عہدیدران کو مبارک باد دیتے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کیا جو انہوں نے ڈاکٹر تصور حسین مرزا پر اعتماد کرتے ہوئے صدر جیسے اہم منصب پر فائز کیا۔