9 جواری، دو منشیات گرفتار، دو کلو532گرام چرس، دائو پر لگی رقم برآمد

Tariq Bashir Cheema

Tariq Bashir Cheema

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) 9 جواری، دو منشیات گرفتار، دو کلو532گرام چرس، دائو پر لگی رقم برآمد، الگ الگ مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے خفیہ اطلاع پردفتوہ روڈ خالی پلاٹ میں چرس فروخت کرنے والے منشیات کے ڈیلر فیاض احمد کو گرفتار کرکے 2010گرام چرس بر آمد کر لی، جبکہ جوائے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم محمد شہزاد نے بتایا کہ میں چرس فروخت کرتا ہوں اور اپنے ڈیرے کے کمرے میں رکھے بیڈ کے نیچے سے دو پیکٹ چرس 522نکال کر دی۔

ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے خفیہ اطلاع پر خالی پلاٹ میں بلب کی روشنی میں جواء کھلنے والے رانا شہزاد، عامر علی،الیاس، محمدافضل، بابر علی، محمد مشتاق، محمد کبیر، عثمان ارشد، محمد اکرم کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دائو پر لگی رقم 13ہزار روپے نقدی، تاش کے پتے ودیگر سامان قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر لیا، دفتوہ خالی پلاٹ میں چرس فروخت کرنے والے منشیات کے ڈیلر فیاض احمد کو گرفتار کرکے 2010گرام چرس بر آمد کر لی، جبکہ جوائے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم محمد شہزاد نے بتایا کہ میں چرس فروخت کرتا ہوں اور اپنے ڈیرے کے کمرے میں رکھے بیڈ کے نیچے سے دو پیکٹ چرس 522نکال کر دی، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126