میر پور خاص ویسٹ، ساوتھ اور ایسٹ نیشنل بینک کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

Basketball Tournament

Basketball Tournament

کراچی : پاکستان اسپورٹس ویلفیر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر جاری 11 واں نیشنل بینک کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہو گیا۔ میر پورخاص، ویسٹ، ساوتھ اور ایسٹ نے آخر ی چارٹیموں میںجگہ حاصل کرلی فائنل کے لئے آج شام 7:00 بجے چاروں ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔

لیگ کے آخری دن ڈسٹرکٹ ویسٹ نے میر پورخاص کو 24-54 سے ہرا دیا فاتح ٹیم کی جانب سے طلحہ امجد جس نے اس ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ہے 19 پوئنٹس اسکور کئے جبکہ اسد علی نے 17اور وارین نے 6 پوائنٹس جبکہ میر پورخاص کی جانب سے محمدحارث 6 اعجاز احمدنے 6 اور محمداحسان نے 5 پوائنٹس اسکورکئے غلام رسول ، ممتاز احمداور عامر غیاث نے ریفریز کے فرائض انجام دئے۔

دوسرے میچ میں ڈسٹرکٹ ساوتھ نے کوئٹہ ڈسٹرکٹ کو 39-59 سے مات دے دی ونر ٹیم کی جانب سے راج خان نے 16 زین العابدین نے 14 اور فاضل خان نے 8 پوائنٹس اسکورکئے جبکہ کوئٹہ کی جانب سے تابش خان نے 15 دانش خان نے 6 اور ولید احمدنے 6 پوائنٹس اسکور کئے طارق حسین ، محمدجاوید اور ظفراقبال نے ریفریز کے فرائض انجام دئے۔

پروگرام جمعرات 8 دسمبر
پہلاسیمی فائنل 8:00 بجے شب کراچی ویسٹ مقابلہ کراچی ساوتھ
دوسراسیمی فائنل 9:00 بجے شب میرپورخاص بمقابلہ کوئٹہ ڈسٹرکٹ

فائنل جمعہ 9 دسمبر 7:00 بجے شب
سیکریٹری اطلاعات
کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن
03003541517
03082220321