مشرقی بارڈر سے چیلنج کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں، آرمی چیف

Qamar Javed Bajwa Visit Siachen

Qamar Javed Bajwa Visit Siachen

راولپنڈی (جیوڈیسک) ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیاچن کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے پاک فوج کے جوانوں سے ملاقات بھی کی۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا اندرونی سیکورٹی چیلنجز کے باوجود مشرقی بارڈر سے چیلنج کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ ہماری آزادی شہداء کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔

وطن کی حفاظت کیلئے جان کی قربانی سے بڑی سعادت اور کوئی نہیں۔ پاکستان کا سپاہی ہونے سمیت مشکل علاقوں اور سخت موسم میں بھی مادر وطن کا دفاع کرنے پر فخر ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے گلگت بلتستان کے معززین سے بھی ملاقات کی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو حقوق کی فراہمی کیلئے کیے جانے والے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔

اس سے پہلے سکردو پہنچنے پر آرمی چیف کا کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے استقبال کیا۔