عدن: کار پر امریکی ڈرون حملہ، القاعدہ کے 2 جنگجو ہلاک

Drone Attack

Drone Attack

عدن (جیوڈیسک) جنوبی عدن میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے 2 جنگجو ہلاک ہو گئے۔

سکیورٹی ذرائع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈرون حملے میں ہیبان کے علاقے میں ایک کار کو نشانہ بنایا جس میں القاعدہ کے 2 جنگجو ہلاک اور کار کا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ کو بھی ماریب صوبے میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے 2 رکن ہلاک ہو گئے تھے۔