پوران کی تعلیمی اور سماجی شخصیت محمد احتشام الحق کی شادی کی تقریب پوران منعقد ہوئی

Mohammad Ehtisham Haq Wedding

Mohammad Ehtisham Haq Wedding

پوران (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) پوران کی تعلیمی اور سماجی شخصیت محمد احتشام الحق مرزا جو کہ پرنسپل ایم اسماعیل پبلک سکول پوران رجسٹرڈ محمد انعام الحق مرزا کے حقیقی بھائی ہے ، گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔

آپ کی شادی کی تقریب پوران منعقد ہوئی ،تقریب سادہ سی مگر سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عین مطابق تھی، دعوت ولیمہ میں عزیز و اقارب ، دوستوں کی بھر پور شرکت تھی۔

محمد احتشام الحق مرزا کی دعوت ولیمہ میں شدید بارش اور موسم کی خرابی کے باوجودتمام شعبہ زندگی جن میں محکمہ تعلیم ، محکمہ صحت ، سیاستدان، سماجی ورکز اور صحافی حضرات شامل ہوئے اور نیک تمنا وخواہشات کے ساتھ مباک باد دیتے رہے۔