عید کا تیسرا روز، گھروں میں مزیدار پکوانوں کی تیاری

Eid Third Day Cooking

Eid Third Day Cooking

کراچی (جیوڈیسک) عید ابھی باقی ہے ، آج بھی خوب ہلہ گلہ ہوگا۔ بچوں نے سب تیاری کرلی ہے۔ موسم بھی سہانا ہے ، گرمی کے ستائے پارکوں اور تفریحی مقامات کا رُخ کرینگے۔ عید ابھی ختم نہیں ہوئی ، بچوں کو بھی عیدی وصول کرنا باقی ہے ، پہلے اچھا سا ناشتہ کریں گے۔

آج کی پلاننگ پہلے سے کرلی تھی ، بڑوں نے بھی وعدہ کرلیا تھا ، لاہوریئے دوسرے دن بھی اچھے موسم کے مزے لیتے رہے ، عید کی تیسری صبح بھی خوشگوار ہے ، آج بھی خوب ہلہ گلہ ہوگا ، کوئی انکل کی طرف جائے گا ، کسی نے پارک میں پکنک منانے کی تیاری کرلی۔

شہر اقتدار میں رات کی بارش سے رُت بدلی اور لوگ عید منانے نکلیں گے ۔ کراچی والے بھی تفریحی مقامات پر موج مستیاں کریں گے ۔ بچوں نے آج پھر جانے کی ضد کر رکھی ہے ۔ گھروں میں پکوان تو تیار ہوں گے لیکن زیادہ تر باہر ہی کھانے کے مزے لیں گے ۔ ریسٹورنٹس پر بھی ڈیرے لگیں گے ۔ بچوں کی عید تو چلتی رہے گی مگر بڑوں کو یاد رکھنا ہوگا۔چھٹی کا آخری روز ہے کل سب نے کام پر جانا ہے۔