الیکشن کمیشن؛ رٹائرڈ ممبران کا غیر قانونی تنخواہیں مراعات لینے کا انکشاف

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے مالیاتی ادارے ریکوری آف فنانس ترمیمی بل 2016 اور سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان بل 2016ء کی منظوری دے دی، کمیٹی میں انکشاف ہوا کہ الیکشن کمیشن کے رٹائرڈ ممبران غیر قانونی طور پر تنخواہ اور مراعات لیتے رہے جبکہ کمیٹی نے سابقہ ممبران کی جانب سے تنخواہ ومراعات کو ریگولر کرنے سے انکارکرتے ہوئے ایوان سے بل کے متعلق رائے لینے کا فیصلہ کیا ہے، پورٹس اینڈشپنگ کی 13اسکیمیں منظور کر لی گئیں جبکہ نیوٹیک کاپی ایس ڈی پی بحال کرنے کی سفارش کی گئی۔

اجلاس چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت ہواجس میں کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ کی جانب سے تحریری طورپرآگاہ کیے بغیر فنانشل انسٹیٹیوشن(ریکوری آف فنانس ترمیمی ) بل 2016 کمیٹی کونظر ثانی کے لیے واپس بھجوانے پرحیرت کاا ظہار کیا، ممبران کی رائے تھی کہ اس حوالے سے کمیٹی کوتحریری طور پر آگاہ کیا جاناچاہیے تھاکہ کمیٹی کس چیزپرنظر ثانی کرے،کمیٹی نے اتفاق رائے سے بل منظورکرلیا۔ کمیٹی نے ایس ای سی پی بل پربھی غورکیا،کامل علی آغانے کہاکہ ایسی قانون سازی ہونی چاہیے کہ ریکوری کی جائے۔سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ ایس ای سی پی نجی کمپنیوںکی رجسٹریشن کرتی ہے انکی مانیٹرنگ کاکوئی نظا م نہیں،کمیٹی نے بل کی منظوری دے دی۔

الیکشن کمیشن کی تنخواہوںکے بل کے حوالے سے کمیٹی نے فیصلہ کیاکہ رپورٹ ایوان میںپیش کی جائیگی اوراس حوالے سے ایوان سے رائے طلب کی جائیگی۔آن لائن کے مطابق الیکشن کمیشن کے سابق ممبران کو تنخواہوںکی مد میں غیرقانونی 42کروڑروپے جاری کیے گئے جس پرچیئرمین قائمہ کمیٹی وزارت خزانہ حکام پربرس پڑے، کمیٹی نے سفارش کی کہ پیسے جاری کرنیوالوںپرذمے داری عائدکی جائے۔ادھرقومی اسمبلی قائمہ کمیٹی شپنگ اینڈپورٹس نے اقتصادی راہداری کے منصوبے کی تکمیل کے لیے فنانس ڈوثزن کومالی معاونیت کرنیکی ہدایات جاری کرتے ہوئے ادارے کے جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنیکی ہدایت کی ہے،دریںاثنا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے اجلاس میںکمیٹی نے وفاقی حکومت سے بیسک ایجوکیشن اسکولوں کے اساتذہ کی تنخواہیں 6 ہزارسے 8 ہزار روپے ماہانہ بڑھانے کی بھی سفارش کی ہے۔

کمیٹی اجلاس چیئرمین کمیٹی کرنل(ر)امیراﷲ مروت کی سربراہی میں ہوا،وفاقی وزیر برائے تعلیم وتربیت بلیغ الرحمان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ اسکولوںمیں قرآنی تعلیم کولازمی قراردیدیاگیاہم ایکٹ آف پارلیمنٹ بنا رہے ہیں جس میںتمام پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں میںقرآنی تعلیم لازمی کر دی جائیگی۔اے پی پی کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم وقدرتی گیس کااجلاس بلال احمدورک کی زیرصدارت ہوا، وفاقی وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ پچھلے تین سال کے دوران ملک میں تیل اورگیس کے 83 ذخائر دریافت ہوئے،کمیٹی نے وزارت پٹرولیم وقدرتی وسائل کو ہدایت کی کہ تیل اورگیس کی پیداواربڑھانے کے لیے جامع حکمت عملی اختیارکی جائے۔