یورپی یونین کے وزرائے خارجہ ٹیکس چھپانے والی ریاستوں کی فہرست بنانے پر متفق

European Union Foreign Ministers

European Union Foreign Ministers

ایمسٹر ڈیم (جیوڈیسک) پاناما لیکس کے منظر عام پر آنے کے بعد ٹیکس چوری کے خلاف قانون سازیوں میں تیزی آؕئی ہے۔

یورپی یونین کے وزارئے خارجہ ٹیکس چھپانے والی ریاستوں کی فہرست بنانے پر متفق ہو گئے ہیں۔ یہ منصوبہ منظور ہونے کی صورت میں ان ممالک پر پابندیاں بھی عائد ہو سکتی ہیں جبکہ اپنے کلائنٹس کو بیرون ملک دولت چھپانے میں مدد دینے والے بینکوں اور ٹیکس مشیروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

فی الحال یورپی یونین کے 28 ممالک میں ٹیکس چوری سے متعلق انفرادی قوانین موجود ہیں تاہم مشترکہ فہرست کے لیے بات چیت جاری ہے۔