برآمدات میں اڑھائی سے تین ارب ڈالر کا اضافہ متوقع ہے۔ خرم دستگیر

Khurram Dastgir

Khurram Dastgir

اسلام آباد (جیوڈیسک) پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ 180 ارب روپے کے تجارتی پیکج میں امپورٹ اور ایکسپورٹ دونوں میں ٹیکسز کم ہونے کے ساتھ ساتھ لوکل ٹیکس اور ڈیوٹی ڈرا بیک دیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کارپٹس پر 6 فی صد جبکہ کٹلری پر پانچ فی صد ڈرا بیک دیا جائے گا۔ مین میڈ فائبر پر ڈیوٹی اور ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے، یہ سکیم یکم جنوری 2017ء سے جون 2018ء تک رہے گی، پہلے 6 ماہ ڈیوٹی اور ٹیکس ڈرا بیک بلاشرائط دیا جائے گا۔

چھ ماہ کے بعد برآمدات میں دس فی صد اضافے پر مراعات دی جائیں گی۔ اس سے برآمدات میں اضافے کے ساتھ ساتھ نوکریاں ملیں گی اور بند صعنتیں دوبارہ چل سکیں گی۔