ناکامی پر بھارتیوں کا غصہ کم نہیں ہو سکا، کوہلی سے اختتامی اوور کرانے پر گنگولی ناخوش

Sourav Ganguly

Sourav Ganguly

نئی دہلی (جیوڈیسک) ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست پر بھارتی ٹیم پر اعتراضات کا سلسلہ جاری ہے، سابق کپتان ساروگنگولی نے دھونی کی جانب سے آخری اوور ویرات کوہلی کو تھمانے پر شدید تنقید کی ہے۔

سابق بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ ایئر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کر باتیں کرنا بہت آسان مگر فیلڈ میں ویسا کرنا بہت مشکل ہوتا ہے پھر بھی اگر میں دھونی کی جگہ ہوتا تو کبھی بھی آخری اوور کوہلی کو نہ دیتا بلکہ 19 واں اور 20 واں اوور اپنے بہترین بولرز سے کرواتا۔

گنگولی نے مزید کہا کہ میں اس شکست کے باوجود اب بھی دھونی کی قائدانہ صلاحیتوں کا معترف ہوں، کوئی بھی شخص غلطیوں سے مبرا نہیں ہوتا۔