فیصل آباد کی خبریں 12/4/2017

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ ن کارپوریشن کے جنرل سیکرٹری شاہد محمود بیگ اور جوائنٹ سیکرٹری محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ یہود و نصاریٰ اسلام کو جس طرح بدنام کررہے ہیں اس طرح تو زمانہ جاہلیت میں بھی نہیں ہوتا تھا ،اسلام امن و محبت اور آتشی کا دین ہے مگر ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اسے دہشتگردی سے جوڑا جارہاہے ،وقت آگیا ہے کہ اسلام کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لایا جائے اس سلسلہ میں امام کعبہ کا دورہ پاکستان ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ،انہوںنے کہا کہ اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کو بھی اپنا کردار ادا کرناچاہیے کیونکہ اس وقت دنیا بھر میں مسلمان ظلم کی چکی میں پیس رہے ہیں ،فلسطین ،کشمیر ،شام ،اردن سمیت کئی ممالک میں مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے یہ سب نفاق کا نتیجہ ہے کیونکہ اتحاد و اتفاق کا شدید فقدان ہے ،وزیر اعظم میاں نوازشر یف بہت جلد اسلامی ممالک کا دورہ شروع کریں گے ،اور وہ اسلامی ممالک کے سربراہان کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے جس میں اگر وہ کامیاب ہوگئے تو مسلمان یہود و نصاریٰ کا مقابلہ سکون سے کرسکیں گے اگر مسلم ممالک اسی طرح گروہوں میں بٹے رہے تو جس طرح امریکہ نے شام پر حملہ کیا ہے اس طرح کرکے ایک ایک مسلم ملک کو وہ اپنی لپیٹ میں لیتے رہیں گے ضرورت اس امرکی ہے کہ تمام مسلمان اپنے اپنے ملک کے سربراہ کو اتحاد و یکجہتی کیلئے مجبور کریں تاکہ عالمگیر مذہب اسلام پوری دنیا پرحکمرانی کرسکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد ( سٹی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر ڈاکٹر اسد معظم نے کہا ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ کچھ بھی آجائے ہمیں اب کوئی فرق نہیں پڑے گا تاہم فیصلہ آنے کے فوری بعد عوام رابطہ مہم شروع کی جائے گی اس کا آغاز کراچی سے ہوگا اور پورے ملک میں جاکر عوام کو حکمرانوں کی چوریوں ،ڈکتیوں اور رسیہ گیریوں بارے مکمل آگاہی دیں گے ،انہوںنے کہا کہ عمران خان کا یہ کارنامہ عوام کبھی فراموش نہیں کرسکیں گے کہ انہوںنے ملک کے سب سے طاقت ور ترین انسان کی عدالت میں کھلے عام تلاشی کروائی اور وہ شخص 20کروڑ عوام کے سامنے بے نقاب ہوا ،اب اگر فیصلہ ان کے بچوں کے خلاف آتا ہے تو وہ بھی اسی شخص کے خلاف تصور ہوگا ،انہوںنے کہاکہ عوام رابطہ مہم صوبہ سندھ سے شروع کرکے بلوچستان جائیں گے پھر پنجاب کا رخ ہوگا آخر میں خیبر پختونخوا کی باری آئے گی مگر اصل معاملہ سندھ اور پنجاب کا ہے کیونکہ بلوچستان میں تو اللہ کی مہربانی سے خود بخود تبدیلی آناشروع ہوگئی ہے اور یہ تبدیلی ایک بہت بڑے انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگی ،ڈاکٹر اسد معظم نے مزید کہا کہ سندھ کے وڈیروں اور پنجاب کے نام نہاد جاگیر داروں نے عوام کو اپنی رعائیا سمجھنا شروع کررکھا ہے مگر ہم عوام کو اپنے حقوق لینے کا سلیقہ سکھائیں گے ،پی ٹی آئی کی یہ عوام رابطہ مہم اب تک چلنے والی اسد قسم کی مہموں کی ماں ثابت ہوگی ،انہوںنے کارکنوں سے بھی کہاکہ وہ اس مہم کی کامیابی کیلئے ابھی سے تیاری شروع کردیں کیونکہ پاناما کیس کا فیصلہ اگلے چند روز میں آنے ہی والا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد ( سٹی رپورٹر)انجمن تاجران فیصل آباد ( فیڈریشن ) کے صدر رانا تجمل وحید ،جنرل سیکرٹری شاہد احمد وہرہ ،سینئر نائب صدر محمد اشرف چوہدری ودیگر عہدیداران چوہدری اکرم ،میاں ریاض جاوید ،حاجی ظہیرالدین ،میاں سہیل رفیع ،چوہدری عبدالغفور ،حاجی اعجاز حسن اور چوہدری اقبال وزیر نے کہا ہے کہ اب جبکہ بجٹ کی آمد آمد ہے مگر تاحال حکمرانوں نے حقیقی تاجروں سے اس بارے کوئی مشاورت کی نہیں ہے ،ہر بار حکمران مشاورت کا ڈھول تو خوب پیٹتے ہیں مگر یہ مشاورت اپنے غیر نمائندہ تاجروں سے کرتے ہیں جن کا تجارت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ” سمدھی ” جن من پسند لوگوں کو بلاکر انہیں بریانی کھلانے کیبعد بجٹ منظور کروالیتے ہیں پھر پورا سال حقیقی تاجر اس بجٹ کے منفی اثرات کی لپیٹ میں رہتے ہیں ،انہوںنے کہاکہ اگر آمد ہ بجٹ میں ود ہولڈنگ ٹیکس کاخاتمہ نہ کیا گیا تو پاکستان کا بینکنگ سیکٹر جو کہ تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے وہ گہری دلدل میںجاگرے گا جس کے بعد اس قسم کا مالیاتی بحران آئے گا کہ حکمران اس سے کسی صورت بھی نمٹ نہیں سکیں گے ،اس طرح پٹرولیم مصنوعات ،بجلی ،گیس اوردیگر اشیائے ضروریہ پر عائد بھاری ٹیکسز کو نصف سے بھی زائد کم کیا جائے کیونکہ اس وقت مہنگائی اپنے ” پیک ” پر ہے اور عام لوگوں کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی ناممکن ہوچکا ہے ،اگر آمدہ بجٹ میں تاجروں کو ریلیف نہ دیا گیا اور حقیقی تاجروں سے مشاورت نہ کی گئی تو پھر آئندہ انتخابات میں تاجر برادری پھرکچھ اور ہی سوچنے پر مجبور ہوگی
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد ( سٹی رپورٹر)بانی پاکستان پیپلز پارٹی و قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 38ویں برسی کے سلسلہ میں اہم تقریب کل 14اپریل کو آئرن مارکیٹ ڈی ٹائپ کالونی میں منعقد ہونے والی تقریب میں کارکنان بھرپور شرکت کریں گے ان خیالات کااظہار پی پی 69کے رہنما رانا سیف خالد نے کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو اس تقریب کو عظیم الشان بنانے کیلئے پر عزم ہے ،ایک ملاقات کے دوران انہوںنے کہا کہ ہماراقائد جس قدر عظیم تھا اور لوگوں نے انہیں قائد عوام کا لقب دے رکھا تھا ان کی برسی کی تقریب ان کے شایان شان کرانا ہمارا فرض ہے ،بھٹو سے محبت کرنے والے اس تقریب میں بھرپور شرکت کرکے اسے نہ صرف مثالی بنائیں گے بلکہ یہ بھی ثابت کریں گے کہ عوام کے دلوں سے شہید بھٹو کی محبت کو کھرچ کر بھی نہیں نکالا جاسکتا ،انہوںنے مزید کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو وہ شخصیت تھے جنہوںنے عوام کوا پنے حقوق لینے کا سلیقہ سکھایا ،وہ پسے ہوئے طبقات جووڈیروں اور جاگیر داروں کے سامنے آنکھ اونچی نہیں کرتے تھے انہیں حق مانگنے کیلئے زبان دی ،آج وہی طبقات اپنے اس عظیم لیڈر کی کمی کو محسوس کرتے ہیں ،کل یعنی 14اپریل کوپی پی 69سے جیالے اس شاندار تقریب میں شرکت کرکے اپنے عظیم قائد کو خراج عقید ت پیش کریں گے ۔