کروڑ لعل عیسن کی خبریں 20/7/2015

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) عید الفطر روزہ داروں کیلئے اللہ تعالیٰ کا خصوصی انعام ہے۔ عید سعید کے موقع پر تمام مسلمان بڑے اجتماعات میں اکھٹے ہو کر یکجہتی ، بھائی چارے اور اتحاد بین المسلمین کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہیں۔ ان خیالت کا اظہار جماعت اہل سنت کے ڈویژنل آرگنائزر علامہ قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی نے مقبول ٹائون میں عید نماز کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ غلامی رسول میں کٹ مرنا ہی مسلمانوں کی پہچان ہے۔ حضور نبی کریم نے اپنی ساری زندگی انسانیت کی بھلائی اور اللہ تعالیٰ کی جانب سے بھیجے گئے احکامات کے ساتھ گزاری۔ روزہ ، نماز اور تراویح اسلام کی اصل روح ہیں۔ اور عید الفطر روزہ داروں کیلئے اللہ تعالیٰ کا خصوصی انعام ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج یہود نصاریٰ اسلام کے خلاف جن سازشوں میں مصروف ہیں ان کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنے فروعی اختلافات بھلا کر بھائی چارے ، یگانگت کو فروغ دے کر مضموم مقاصد کو ناکام بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشتگردوں کو اپنے اتحاد اور اتفاق کے ذریعے بھگایا جا سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) موجودہ حکومت ملک میں توانائی کے بحران کے خاتمے اور کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے کوشش کر رہی ہے۔ سیلاب کی موجودہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن نے اے سی کروڑ تنویر یزدان ، سابق ایم پی اے ملک عبدالشکور سواگ اور چوہدری اطہر مقبول کے ہمراہ دریائے سندھ کے مقام پر سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کی موجودہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامات کیئے جا رہے ہیں۔ سیلاب کی موجودہ پانی کی آمد 4 لاکھ 71 ہزار 972 کیوسک اور پانی کا اخراج 4 لاکھ 64 ہزار 972 کیوسک ہے۔ انہوں نے اس موقع پر واڑہ سیہڑا اور راکھوا کے مقام پر کافی بستیوں اور سیلاب کی ممکنہ صورتحال کے باعث سکولوں میں کیمپوں اور طبی مراکز کا دورہ کیا۔ انہوں نے علاقہ کے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا کہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) تحریک انصاف اقتدار میں آکر ملک میں سستے انصاف کی فراہمی امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے اور لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار ایم پی حاجی عبدالمجید خان نیازی نے گزشتہ عید کے روز سینکڑوں لوگوں سے عید ملنے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ماسوائے ذلت اور خواری ، بے روزگاری ، بد امنی اور انتقامی سیاست کے عوام کو کچھ نہیں دیا۔ توانائی کی صورتحال کو بہتر کرنے والے حکمران 25 فیصد عوام کے شمسی توانائی پر چلے جانے کے باوجود ملک میں بجلی کی صورتحال کو بہتر نہیں کر سکے جبکہ عام لوگوں کو سینکڑوں یونٹ زائد ڈال کر بجلی کے بل بھجوائے جا رہے ہیں۔ اور جب لوگ دفاتر میں بل کی درستگی کیلئے جاتے ہیں تو ان کو بل درست کرنے کی بجائے اقساط بنا دی جاتی ہیں اور بعض مرتبہ ان کے میٹر اتار لیئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بد امنی ، بے روزگاری کم ہونے کی بجائے بڑھتی جا رہی ہے۔ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ جلد عوام سے الیکشن میں کیئے گئے وعدے پورے کرینگے۔ عید سے قبل 10 ہزار سے زائد راشن بیگ اور 10 ہزار کپڑوں کے سوٹ بیوگان ، غرباء اور مزدوروں میں تقسیم کیئے۔ انشاء اللہ اقتدار میں آکر لوگوں کو مزید رلیف فراہم کریں گے۔

Eid Gifts Distribution

Eid Gifts Distribution

Eid Gifts Distribution

Eid Gifts Distribution