فردوس کالونی کے مختلف شاہراہوں اور گلیوں سے اسپیڈ بریکرز کے خاتمے پر ریحان ہاشمی سے اظہار تشکر

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فردوس اتحاد سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے سیکریٹری حاجی غلام محمد خان ،سماجی رہنماء الہی بخش بکک اور ضیاء اللہ خان نے فردوس کالونی اور اطراف کی گلیوں اور شاہراہوں سے اسپیڈ بریکرکے خاتمے پر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کے عوام اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ اسپیڈ بریکرز کی وجہ سے آئے دن حادثات اور اسٹریٹ کرائم کے واقعات بڑھ چکے تھے۔

جسے مد نظر رکھتے ہوئے عوامی مطالبات پرچیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے فردوس کالونی اور گرد نواح کی گلیوں اور شاہراہوں سے اسپیڈ بریکرز کا خاتمہ کرکے عوامی شکایات کا ازالہ کردیا۔

فردوس اتحاد نے ضلع وسطی میں بلدیاتی مسائل کے حل کے حوالے سے چیئر مین ریحان ہاشمی کے اقدامات کو سراہا ہے۔
جاری کردہ :۔ میڈی سیکریٹر ی