مالی سال 2016 میں جاری کھاتوں کا خسارہ 6 اعشاریہ 8 فیصد رہا: اسٹیٹ بینک

State Bank

State Bank

کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2016 میں جاری کھاتوں کے خسارے کا حجم 2 ارب 52 کروڑ ڈالر رہا جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران جاری کھاتوں کا خسارہ 2 ارب 70 کروڑ ڈالر رہا تھا۔ جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی ترسیلات زر میں اضافے کے باعث ہوئی۔

مالی سال 16-2015 کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے 19 ارب 91 کروڑ ڈالر وطن بھیجے گئے اور ان میں سالانہ 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے اور عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے قرض اور امداد میں اضافے کے باوجود جاری کھاتوں میں کمی توقع سے بہت کم رہی۔