بیرون ملک ملنے والی پذیرائی فراموش نہیں کر سکتی: رابی پیرزادہ

Rabi Pirzada

Rabi Pirzada

لاہور (جیوڈیسک) گلوکارہ و اداکارہ رابی پیر زادہ نے کہاہے کہ بیرون ملک ملنے والی پذیرائی کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی، گائیکی کیساتھ ساتھ اداکاری میں بھی اپنی صلاحیتوں کو منوائوں گی۔

انکا کہنا تھا میرامتحدہ عرب امارا ت کادورہ کامیاب رہا شوزمیں ہزاروں کی تعداد میں شائقین موجود تھے جنہوں نے میری بہت عزت افزائی کی۔

رابی پیرزادہ نے بتایا دیار غیر میں رہنے والے پاکستانی فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اورانکی خواہش پرہی میں بیرون ملک پرفارم کرتی ہوں۔ میں 15دسمبرتک وطن واپس پہنچ جائونگی۔

ان کا کہنا تھا مجھے اداکاری کے شعبے میں بھی بہت اچھا رسپانس مل رہا ہے، نئی فلموں کے مرکزی کرداروں میں کاسٹ کیا جا رہا ہے تاہم میں صرف وہی فلم سائن کرتی ہوں جسکی پروڈکشن اور سکرپٹ معیاری ہو۔