سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی برسی کی تیاریاں مکمل

Benazir Bhutto Anniversary

Benazir Bhutto Anniversary

گڑھی خدا بخش (جیوڈیسک) سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی برسی کی تیاریاں مکمل ہیں، ملک بھر سے قافلے گڑھی خدا بخش پہنچنا شروع ہوچکے ہیں۔ برسی کے اجتماع میں آصف علی زرداری شرکت نہیں کریں گے جبکہ بلاول بھٹو زرداری اور دیگر رہنما جلسے سے خطاب کریں گے۔

ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم کی آٹھویں برسی گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں 27 دسمبر کو منانے کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ رہنما پیپلز پارٹی آغا سراج کہتے ہیں ہزاروں کی تعداد میں بی بی کے چاہنے والے گڑھی خدا بخش پہنچ گئے ہیں، پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر اس بار گڑھی خدا بخش میں خون کے عطیات کے کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔

پیپلز پارٹی رہنماووں کے مطابق برسی کی تقریبات کا آغاز 27 دسمبر کی صبح 9 بجے قرآن خوانی سے ہوگا۔10 سے 12 بجے تک لنگر عام ہوگا۔ ایک بجے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔

محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پرہزاروں پولیس اہلکار سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گئیں ،شہید بی بی کے برسی کے جلسے میں شرکت کے لیے وی آئی پیز اور وی وی آئی پیز پروٹوکول کے مناظر بھی دیکھے جائیں گے۔

عوام کا کہنا ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کے لیے جانے والے جیالوں کو اس بات کا دھیان رکھنا ہوگا کہ انکا پروٹوکول کسی کی جان سے قیمتی نہیں۔