پوپ فرانسس کا پاکستانی مہاجر کے پاؤں کو بوسہ

Pakistani immigrant

Pakistani immigrant

ویٹی کن (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسیحیوں کے روحانی پشیوا پوپ فرانسس نے گڈ فرائیڈے کے موقع پر مہاجرین کے پاؤں دھوئے، انھیں تولیے سے خشک کیا اور بعد ازاں ان افراد کے پاؤں کے بوسے لئے۔ پوپ فرانسس نے جن مہاجرین کے پاؤں دھوئے ان میں ایک پاکستانی بھی شامل تھا۔

پوپ فرانسس نے مہاجرین کے پاؤں دھوتے ہوئے ان سے کہا کہ آپ سب اپنے مذہبی عقائد کے مطابق خدا سے دعا کریں کہ دنیا میں بھائی چارہ اور امن قائم ہو۔ ہم سب بھائی ہیں۔ ہم امن کے ساتھ جینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے برسلز میں حالیہ حملوں کی شدید مذمت بھی کی۔ پوپ فرانسس نے کہا ہم سب مسلمان، ہندو، کیتھولک، قبطی مسیحی سب بھائی بھائی ہیں۔ ہمارا تعلق ایک ہی خدا سے ہے اور ہم سب پرامن حالات میں رہنا چاہتے ہیں۔