گیپکو کالونی میں ڈینگی مچھروں کی بھرمار نے مکینوں کا جینا حرام کردیا

Dengue Mosquitoes

Dengue Mosquitoes

وزیرآباد (نامہ نگار) گیپکو کالونی میں ڈینگی مچھروں کی بھرمار نے مکینوں کا جینا حرام کردیا، مکینوں کا انتظامیہ سے سپرے کا اہتمام کروانے کا مطالبہ۔ 132 کے وی کرڈ اسٹیشن وزیرآباد جہاں واپڈا ملازمین سرکاری کوارٹروں میں اپنے بال بچوں سمیت رہائش پذیر ہیں اور گیپکو ڈویژن، آر آو آفس اور شہر کی تین سب ڈویژنوں کے دفاتر بھی موجود ہیں۔

میں بروقت سپرے کا اہتمام نہ ہونے کی وجہ سے ڈینگی مچھروں کی بھر مار ہوچکی ہے۔ کالا سفید دھاریوں والے مخصوص ڈینگی مچھر نے کالونی کے مکینوں اور دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کو خوفزدہ کررکھا ہے۔ ملازمین اور ان کے اہل خانہ مچھروں کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں۔

دوسری جانب جگہ جگہ جھاڑیاں اگنے کی وجہ سے کالونی کا حسن تباہ ہوکررہ گیا ہے۔کالونی مکینوں نے متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کالونی میں مچھر مار سپرے کروا کے خطرناک مچھرکو ختم کیا جائے جبکہ غیر ضروری جھاڑیوں کو تلف کروایا جائے۔