جرمن چانسلر انجیلا مرکل 2015 کی بااثر ترین شخصیت قرار، پوٹن کا دوسرا نمبر

Angela Merkel and Vladimir Putin

Angela Merkel and Vladimir Putin

پیرس (جیوڈیسک) سال 2015 میں دنیاکی با اثر ترین شخصیت کا اعزاز جرمن چانسلر انجیلا مرکل کو حاصل رہا، روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن دوسرے نمبر پر رہے۔

رپورٹ کے مطابق فرانسسی صحافیوں نے انجیلا مرکل کورواں سال کی با اثر ترین شخصیت یورپی اتحاد میں ترک وطنی کے بحران کے حل اور یونان کے سرکاری قرضوں کی ادائیگی کے مسئلے کے حل کی وجہ سے چنا جبکہ انھیں مجلہ ٹائم کے مطابق بھی سال کی اہم ترین شخصیت قرار دیا گیا۔ جاری کردہ فہرست میں روسی صدر کو دوسرا مقام حاصل رہا ہے۔ اس سے قبل 2014 کی ریٹنگ میں پیوٹن پہلی پوزیشن پر رہے تھے۔