غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیراہتمام ڈاکٹر امجد ثاقب کی نئی تصنیف کی تقریب پذیرائی کل ہوگی

Lahore

Lahore

لاہور : غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام معروف سوشل ورکر اور ”اخوت” کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر امجد ثاقب کی کتاب ”کامیاب لوگ” کی تقریب پذیرائی کا اہتمام کل بروز جمعرات پنجاب یونیورسٹی کے الزاری ہال صبح 11 بجے ہوگا۔

ہیلے کالج آف کامرس کے اشتراک سے ہونے والی اس تقریب کی صدارت وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خان کریں گے جبکہ وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی مہمان خصوصی ہوں گے۔

دیگر مقررین میں سینئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمن شامی ، معروف سکالر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ ، چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن قمرالاسلام راجہ ، مسلم لیگ ق کے راہنما میاں عمران مسعود ، معروف ٹی وی آرٹسٹ طارق عزیز اور دیگر شامل ہیں ، جو اپنے اپنے الفاظ میں ڈاکٹر امجد ثاقب کی سماجی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کریں گے اور ان کی نئی تصنیف کے حوالے سے اپنے تاثرات کا اظہار کریں گے۔

Ph: 042-35222702
Cell: 0300-4532369
Email: ghazalinews@gmail.com