سونا فی تولہ 700 روپے سستا

Gold

Gold

امریکا (جیوڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 700 روپے سستاہوکر 49 ہزار 100 روپے کا ہوگیا۔

امریکا میں شرح سود میں اضافے کے بعد سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے کے سودوں میں فروخت کا رجحان دیکھاجارہا ہے۔

آل سندھ صرافہ بازار کے صدر ہارون چاند کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 32ڈالر سستاہوکر 1130 ڈالر فی اونس پر آگیا ہے۔

اس کمی کے بعد مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 700 روپے سستاہوکر 49 ہزار 100 روپے اور دس گرام سونا 600 روپے کمی سے 42 ہزار 85 روپے پر آگیا ہے۔