پائی خیل کی خبریں 9/1/2017

Pai Khel

Pai Khel

پائی خیل (نامہ نگار) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پائی خیل کے طلباء کو پڑھانے کی بجائے مزدوری پر لگا کر انکا مستقبل تاریک کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پائی خیل کے رئیس مدرسہ نے زیورِ تعلیم سے آراستہ ہونے کے لئے آنیوالے طلباء کو مزدوری پر لگا دیا جس سے نہ صرف انکا مستقبل تاریک کیا جا رہا ہے بلکہ والدین کے سوہانے خواب چکنا چور کیے جارہے ہیں۔جس کی وجہ سے ہرسال سکول کارزلٹ نہ ہونے کے برابرآتاہے۔عوامی وسماجی حلقوں نے ارباب اختیارسے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پائی خیل(نامہ نگار)پائی خیل میں سیوریج نظام نہ ہونے کے باعث گنداپانی ٹوٹی ہوئی نالیوں میں ہوتاہوااُکھڑی سولنگ گلیوں کے گڑھوں میں کھڑاہوکرنہ صرف آمدورفت میں مشکلات پیداکرتاہے بلکہ موذی بیماریاں پھیلانے کاموجب اورمچھروں کی آمجگاہ بنا ہواہے ۔ادھررہی سہی کسرہرگلی کوچے میں پڑے گندگی کے ڈھیروں نے پوری کررکھی ہے ۔جس سے نہ صرف تعفن اٹھ رہی ہے بلکہ آمدورفت کے راستوں کوتنگ اور وبائی امراض پھیلانے کاباعث بنے ہوئے ہیں ۔علاوہ ازیں شہرکی گلی کوچوں میں آوارہ کتے ٹولیوں کی شکل میں دن رات آوارہ پھرتے نظرآتے ہیں جس سے شہری ہروقت ان سے خوف زدہ ہیں ۔کتے پاگل ہوکرلوگوں،جانوروں کے لئے وبال جان بنے ہوئے ہیں عوامی حلقوں نے پائی خیل میں سیوریج نظام گندگی کے ڈھیروں کوہٹانے اورآوارہ کتوں کوتلف کرنے کاضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پائی خیل(نامہ نگار)سلطان والہ غربی بجلی ،پانی ،سکولز و دیگر بنیادی سہولیات سے محروم تفصیلات کے مطابق آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی موچھ کا علاقہ سلطان والہ غربی ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے پسماندگی کاشکار ہے آئے روزسلطان والہ غربی موچھ کے مکینوں کے مسائل میں روز بروزاضافہ ہورہاہے ۔ علاقہ میں اکثر ڈیرہ جات ڈیرہ مجید والہ ، ڈیرہ سونی خیل اور ڈیرہ محمد خان آج کے دور میں بجلی ،پینے کے صاف پانی ودیگربنیادی سہولیات سے محروم ہیں اس کے علاوہ بچوں اور بچیوں کی تعلیم کے لئے ہائی سکول نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ اور طالبات کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑتاہے۔طلبہ وطالبات کئی میل کا سفر کرکے دور دراز کے علاقوں میں جاکر تعلیم کے حصول کو ممکن بناتے ہیں جبکہ اکثرغریب والدین نزدیکی سکول نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم نہیں دلواتے ۔عوامی وسماجی حلقوں کے علاوہ کسان راہنما نمبردار اس خان ، نمبردار اکرام خان ،قیصر نواز پوڑاودیگرنے ڈپٹی کمشنرمیانوالی اور ممبران اسمبلی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ سلطان والہ غربی موچھ کی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے گرانٹ فراہم کی جائے تاکہ یہاں کے مسائل کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Pai Khel

Pai Khel

پائی خیل(نامہ نگار)پائی خیل اڈاکوٹ بیلیاں تااتراء کلاں روڈٹوٹ پھوٹ کاشکار،جس پرٹریفک کاچلنامحال ہوگیاہے تفصیلات کے مطابق پائی خیل اڈاکوٹ بیلیاں تااتراء کلاں روڈٹوٹ پھوٹ کاشکارہوکربڑے بڑے گڑھوں کی شکل اختیارکرگیاہے ۔جس سے لوگوں کوآمدورفت میں شدیدمشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے ۔روڈپربڑے بڑے گڑھے ہونے کی وجہ سے اکثرحادثات ہورہے ہیں۔رہی سہی کسر اوورلوڈٹرکوں اوربھاری بھرکم پتھرلے جانے والے ٹرکوں اورٹریکٹرٹرالیاںکے ڈرائیوروں نے پوری کررکھی ہے ۔جو نہ صرف ٹریفک حادثات کاموجب بلکہ آنے جانے والوں کوراستہ نہ دینے پرجھگڑے روزکامعمول بن چکے ہیں ۔عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اورایم این حاجی عبیداللہ خان شادی خیل ودیگرارباب اختیارسے روڈکی ازسرِ نوتعمیر اوراوورلوڈٹرکوں اورٹریکٹرٹرالیوں پرپابندی عائدکرنے کا مطالبہ کیا ہے۔