پنجاب حکومت نے ایک ڈکٹیٹر بنائے قانون و نظام کی عمارت کو زمین بوس کر کے حقیقی نظام وضع کر دیا ہے

Hafiz Tahir Jameel

Hafiz Tahir Jameel

فیصل آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حافظ طاہر جمیل میاں نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ایک ڈکٹیٹر بنائے قانون و نظام کی عمارت کو زمین بوس کرکے حقیقی نظام وضع کر دیا ہے اب بلدیاتی ادارے صحیح معنوں میں آزاد اور خود مختار ہو گئے ہیں ان اداروں کو اب فنڈز بھی پہلے سے 40 فیصد زائد ملیں گے جس سے ترقیاتی کام پہلے سے زیادہ اور پائید ار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کمشنری نظام کی بحالی کے ساتھ ہی بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کو مالیاتی اختیارات حاصل ہوجائینگے ،کیونکہ اس سے قبل یہ اختیارات بیورو کریسی کے پاس تھے جس کے باعث بلدیاتی نمائندوں کو ہر کام کیلئے ڈی سی او کی طرف دیکھنا پڑتا تھا تاہم اب یہ روٹین تبدیل ہو گی۔

سٹی میئر حاصل اختیارات کے تحت ترقیاتی کاموں کیلئے خود فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے گا جو لوگ اس نظام کی بحالی کو بھی سیاسی پوائنٹ سکورنگ قرار دے رہے ہیں وہ درحقیقت حقائق سے نظریں چرانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں صوبہ بھر کے عوام پنجاب حکومت کو کمشنری نظام دوبارہ بحال کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔