حکومت طلبہ یونین پر عائد پابندی کو ہٹانے کے لیے غور کرے، صدیق شیرازی

Karachi

Karachi

کراچی (پ ر) مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ناظم صدیق شیرازی نے کہا کہ حکومت طلبہ یونین پر عائد پابندی کو ہٹانے کے لیے غور کرے، تاکہ وطن عزیز میں تعلیمی مسائل کے حل میں حائل رکاوٹیں دور ہو سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم اسٹوڈنٹس آرگنا ئزیشن کا لجز اینڈ یونیورسٹیز زون کراچی کے تحت ” پیام امن استحکام وطن “سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ایم ایس او کا لجزاینڈ یونیورسٹیززون کراچی کے ناظم مرسلین، ناظم عمومی زید اللہ حسینی اور ناظم اطلاعات عثمان احمدکا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں جہالت کی وجہ سے پیداہونے والی برائیوں کی اصل وجہ تعلیم اور اعلی تعلیمی اداروں کا فقدان ہے، جس کے حل کے لیے طلبہ کی ایک ترجمان یونین انتہائی ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ کئی عرصے سے طلبہ مسائل کو نظر انداز کیا جارہا ہے جس کا نتیجہ آج ہمیں کئی مسائل کی صورت میں مل رہا ہے۔ مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے تعلیمی مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ کردار ادا کیا ہے اور پاکستان کے دینی و عصری تعلیمی اداروں میں طلبہ کی اسلامی نظریاتی کھیپ بنانے کے لیے کوشاہ ہے۔
جاری کردہ
عنایت اﷲ فاروقی
سیکریٹری اطلا عات
مسلم اسٹوڈنٹس آرگنا ئزیشن کراچی ڈویژن
رابطہ:0305-2083795
ای میل anayatf26@gmail.com: