گورنر سندھ برطانوی شہری، سپریم کورٹ قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔ فیروز خان

Supreme Court

Supreme Court

کراچی : مصطفی کمال اور عشرت العباد کے سنگین الزامات حکومت فوری طور پر تفتیشی کمیشن بنائے۔

یہ بات سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی اور یوسی4مجید کالونی کے چیئر مین فیروز خان نے شہریوں کے ایک وفد سے دوران گفتگو کہی۔

انہوں نے بتایا کہ اگر سانحہ 12مئی اور بلدیہ فیکٹری کے مجرموں کو سزائیں مل جائیں تو یہ بات یقین سے کہی جاسکتی ہے کہ کراچی سے دہشت گردی کا قلعہ قمع ہوگیا۔

فیروز خان اور عالم علی نے ہائی کورٹ سندھ اور سپریم کورٹ پاکستان کے چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ سندھ کا گورنر برطانوی شہری ہے۔ چیف جسٹس سوموٹو ایکشن لیں اور قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔

جاری کردہ
سیکریٹری نشرواشاعت