گجرات کی خبریں 1/12/2016

GPI

GPI

گجرات (جی پی آئی) سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث زمان ڈھینڈہ شریف صاحبزادہ پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی گذشتہ تعزیت کے لئے آستانہ عالیہ نیک آباد آباد مراڑیاں شریف گئے اور صاحبزادہ پیر محمد افضل قادری کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی صاحبزادہ سید طاہر حسین شاہ بھی ہمراہ تھے۔اس موقع پر پیر مسعود سبحانی اور مفتی عثمان اضل قادری بھی موجود تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) بزم غلامان گھمکول شریف ضلع گجرات کے ناظم اعلیٰ چوہدری افتخار احمد ملہی نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ جشن عید میلاد النبی ۖ کے سلسلہ میں 2 دسمبر بروز جمعتہ المبارک بعد از نماز جمعتہ المبارک جامع مسجد شہنشاہ ولایت سے تیسری سالانہ عظیم الشان میلاد مصطفی ۖ موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔ چوہدری افتخار احمد نے بتایا کہ ریلی میں ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگ شرکت کریں گے۔ اس سلسلہ میں ایک رابطہ کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ جس میں کھاریاں سے حاجی امجد رشید’ کوٹلہ سے چوہدری عبدالرحمن’ گجرات سے چوہدری محمد اکرم نتھو کوٹ’ شامل کئے گئے۔ جبکہ کمیٹی کا سربراہ ممتاز بزنس مین چوہدری عبدالرحمن (عامر الیکٹرونکس) کو مقرر کیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)چوہدری محمد طفیل اور ان کے والد محترم حافظ نواب دین مرحوم کی برسی2دسمبر کو حافظ نواب دین ہاوس گرین ٹائون جلالپور جٹاں روڑ پرمنعقد ہوگی قرآن خوانی صبح 9بجے ہوگی جبکہ 10بجے علامہ صاحبزادہ ظہیر الدین معظمی حصوصی خطاب کریں گے۔11بجے اجتماعی دعاہو گی۔دوست احباب سے شرکت کی استدعا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)جشن آمد رسولۖ ۔استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں آج یکم دسمبر کو بعد نماز مغرب منہاج القرآن کے زیر اہتمام مشعل بردار جلوس نکالا جائے گا جوکہ GTSچوک سے شروع ہوکر پورے شہر کا چکر لگانے کے بعد واپسGTSچوک میں احتتام پذیر ہوگا
۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے صفائی کے ناقص انتظامات اور طلباء کو لائبریری سے کتابیں جاری نہ کرنے پر 2سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کرنے اور لیب اسسٹنٹ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں ،مڈل اور میٹرک کے تمام طلباء کا ریگولر داخلہ بھجوایا جائے گا، طلبہ و طالبات کا داخلہ روکنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیا جائے گا، سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ، ڈاکٹرز و عملہ شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے نے مختلف سرکاری سکولوں ، سرکاری ہسپتالوں ، یونین کونسل دفاتر اور ویٹرنری ہسپتال کے اچانک دورہ کے موقع پر کیا ،ڈی ایم او وقار خاں ، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد علی مفتی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک سادہ کے دورہ کے موقع پر ڈی سی او نے مختلف کلاس رومز کی چیکنگ کے بعد سائنس لیب کے معائنہ کیلئے پہنچے جہاں صفائی کا انتظام نہایت ناقص تھا سکول انتظامیہ صورتحال کا تسلی بخش جواب نہ دے سکی جس پر انہوںنے ہیڈ ماسٹر الیاس چیمہ کو شوکاز نوٹس اور لیب اسسٹنٹ فاروق کے خلاف فرائض میں غفلت برتنے پر پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کا حکم دے دیا۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول شیخ پور میں بھی صفائی کے انتظامات ناقص پائے گئے جبکہ سکول کی لائبریری میں موجود کتابیں بھی طلباء کو جاری نہیں کی جا رہی تھیں جس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی او نے ہیڈ ماسٹر ذوالفقار کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کر دی ۔ ڈی سی او نے بعد ازاں گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول گورالی ،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گورالی ، گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول کٹھالہ چناب ، گورنمنٹ گرلز کمیونٹی ماڈل سکول کٹھالہ چناب ، گورنمنٹ بوائز ہائر سکینڈری سکول کٹھالہ چناب ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شیخ پورگورنمنٹ بوائز ہائی سکول لدھا سدھا ، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول لدھا سدھا ، گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول سوہل خورد ، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول بھکوکی ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جلالپور جٹاں کا دورہ کیا انہوں نے مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا اور طلباء و طالبات کی تعلیمی استعداد کا جائزہ لیا انہوں نے ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق سکول جانے کی عمر کے تمام بچوں کا داخلہ یقینی بنایا جائے خصوصاً نرسری کلاس میں داخل ہونے والے طلباء کی تعداد میں اضافہ کیا جائے ۔ ڈی سی او نے ہدایت کی کہ ہیڈ ماسٹرز سکول کونسلز کو فعال بنائیں ، این ایس بی فنڈز کا درست استعمال کرتے ہوئے سکولوں کی حالت زار بہتر بنائی جائے ، سائنس ، کمپیوٹر لیب اور لائبریری سے مستفید ہونے کیلئے طلباء وطالبات کو بھرپور مواقعے فراہم کیے جائیں ۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے سول ہسپتال جلالپور جٹاں کے دورہ کے موقع پر ایکسرے فلموں کی کمی کی شکایت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کے افسران کو فوری طور پر ایکسرے فلمیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوںنے ہدایت کی کہ گائنی وارڈ کو مزید بہتر بنانے کیلئے درکار طبی آلات اور ادویات بلا تاخیر فراہم کی جائیں ۔ انہوںنے بنیادی مرکز صحت چک سادہ ، بنیادی مرکز صحت منڈیالہ کا بھی دورہ کیا اور مریضوں سے فراہم کی جانے والی سہولیات اور عملہ کے رویہ کے بارے میں دریافت کیا انہوں نے ان ہسپتالوں کے ڈرگ سٹورز اور دیگر شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا ۔ سول ویٹرنری ڈسپنسری چک سادہ کے دورہ کے موقع پر ڈی سی او نے ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق جانوروں کو طبی سہولیات کی فراہمی اور بہتر افزائش نسل کیلئے جدید طریقہ نسل کشی کی سہولیات فراہم کی جائیں ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت نے مویشی پال حضرات کیلئے 9211 ہیلپ لائن کا آغاز کیا ہے لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کا عملہ مویشی پال حضرات کی کال کی صورت میں فوری طو رپر جانوروں کے علاج معالجہ کیلئے موقع پر پہنچے ۔ یونین کونسل دفتر چک سادہ ڈی سی او نے ہدایت کی کہ یونین کونسل کا عملہ تاریخ پیدائش ، ڈیتھ سرٹیفکیٹس کے اجراء اور دیگر مسائل کیلئے آنے والے سائلین کی فوری داد رسی کریں ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مختلف خدمات کیلئے فیسیوں کا شیڈول نمایاں طور پر آویزاں کیا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) عالم اسلام کی عظیم روحانی شخصیت شیخ المشائخ خواجہ پیر محمد اسلم قادری رحمة اللہ علیہ کی اہلیہ محترمہ اور مفتی اعظم مفتی محمد اشرف القادری، پیشوائے اہلسنت پیر محمد افضل قادری، مبلغ یورپ مفتی محمد معروف قادری، مبلغ برطانیہ پیر مسعود قادری کی والدہ مرحومہ کا ختم دسواں 4دسمبر 2016ء بروز اتوار صبح 9بجے تا 1بجے دن خانقاہ نیک آباد مراڑیاں شریف گجرات میں منعقد ہوگا۔ جس میں ملک کے اکابر علماء کرام ومشائخ عظام خطاب فرمائینگے جبکہ نامور قاری صاحبان تلاوت قرآن مجید اور ممتاز ثناخوان ہدیہ بحضور سرور کونین ۖ پیش کرینگے۔ جبکہ نیک آباد مراڑیاں شریف میں تعزیت کیلئے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے اور دنیا بھر سے فون، ای میل، انٹرنیٹ کے ذریعے بھی تعزیتی پیغامات وصول ہو رہے ہیں۔ علاوہ ازیں سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین، ممتاز عالم دین مولانا ثاقب رضا مصطفائی، سابق مشیر وزیر اعظم پاکستان نوابزادہ غضنفر علی گل، دربار عالیہ نیریاں شریف سے پیر سلطان العارفین، دربار عالیہ شاہ ولایت سے پیر سید علی حسین شاہ، پیر سید نذر حسین شاہ، دربار عالیہ ڈھینڈہ شریف سے پیر سید زاہد حسین شاہ، سابق ایم این اے چوہدری رحمن نصیر مرالہ، سی پی ایل سی کے چیئر مین الحاج امجد فاروق، اے ایف آئی سی راولپنڈی سے محی الدین چوہان، ممتاز صحافی ڈاکٹر عبد الرزاق غفاری سمیت کثیر شخصیات نے نیک آباد شریف آکر تعزیت کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) میجر شبیر شریف شہید ہسپتال کنجاہ میں کامیاب آپریشن کے بعد کھوجیانوالی کی رہائشی مریضہ کے پتے سے پتھریاں نکال کر نالی میں ٹیوب ڈال دی گئی ہے،حال ہی میں قائم ہونیوالے تحصیل ہیڈ کوارٹرز لیو ل ہسپتا ل میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن ہے ، کامیاب سرجری پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہسپتال انتظامیہ ، سرجن اور انکی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ ایم ایس میجر شبیر شریف شہید ہسپتال ڈاکٹر عابد غوری نے بتایا کہ 23سالہ (ت) دختر محمد اختر کے پتے میں پتھریوں کی وجہ سے پتے کی نالی بند ہو گئی اور اسے یرقان کا مرض بھی لاحق ہوگیا جو مہلک بھی ہوسکتا تھا ۔ انہوںنے بتایا کہ مریضہ کے والد نے اسے ڈی ایچ کیو ہسپتا ل چیک کرایا جہاں سے اسے جنرل ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا، مریضہ وہاں دو دن داخل بھی رہی تاہم آپریشن کیلئے لمبی تاریخ ملنے کیوجہ سے اسکے لواحقین وہاں سے بھی واپس لے آئے۔ ایم ایس نے بتایا کہ مریضہ کو گذشتہ روز میجر شبیر شریف شہید ہسپتال کنجاہ لایا گیا جہاں اسے فوری داخل کیا گیا اور سرجن ڈاکٹر عامر اعجاز نے کامیاب آپریشن کرکے پتے سے پتھریاں نکال دیں اور ٹیوب ڈال دی جس سے مریضہ تیزی سے روبہ صحت ہے۔ انہوںنے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ کی ہدایات کے مطابق مریضہ کو تمام ادویات ہسپتال کے اندر سے فراہم کی گئی ہیں اور اسکے لواحقین کو اس مد میں ایک روپیہ خرچہ بھی برداشت نہیں کرنا پڑا۔ دریں اثناء ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے میجر شبیر شریف شہید ہسپتال کنجاہ کے ایم ایس ڈاکٹر عابد غوری ، سرجن ڈاکٹر عامر اعجاز اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے اور ہدایت کی ہے کہ پہلے سے بھی بڑھ کر انسانیت کی خدمت جاری رکھی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ حکمران غوطے کھا رہے ہیں، 24ویں ترمیم عوام کیلئے نہیں حکمران بچائو ترمیم ہے، پنجاب میں لوگ سڑکوں اور بازاروں تو کیا اپنے گھروں اور دکانوں میں بھی محفوظ نہیں، امن عامہ کی بدترین صورتحال کی وجہ یہ ہے کہ سب سے بڑے صوبہ میں اپنے انتخابی معاون دہشت گردوں اور مجرموں کی پناہ گاہیں بچانے کیلئے رینجرز کو آپریشن سے روک دیا گیا، پولیس کو ذاتی طور پر استعمال کیا جا رہے اور سیاسی بنا دیا گیا ہے۔ وہ یہاں مسلم لیگ ہائوس میں دھرنا روکنے کیلئے گرفتار کیے گئے پارٹی رہنمائوں و کارکنوں کے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کر رہے تھے جنہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ یہ کارکن ہمارے دلیر اور مخلص ساتھی ہیں جنہوں نے ظلم و زیادتی کا جرات سے مقابلہ کیا، انہیں پکڑا گیا، گھروں پر چھاپے مار کر اہل خانہ کو ہراساں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں جیل دیکھنا ضروری ہے، ہم بھی دو تین بار جیل گئے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران آخری سانسیں لے رہے ہیں، یہ ڈوبتے نظر آ رہے ہیں اور بچنے کیلئے ہاتھ پائوں مار رہے ہیں، 24ویں ترمیم سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت کے بعد اقتدار بچانے کیلئے پیش کی گئی ہے، پچھلے تین سال میں ان کو یہ نظر نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اپنے اقتدار کیلئے سب کچھ قربان کر دیتے ہیں، اس سے پہلے انہوں نے دو بار سے زائد وزیراعظم بننے کی ترمیم اور پنجاب میں اقتدار حاصل کرنے کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں پنجاب کا سودا کیا اور ہمارے مؤقف کے برعکس پنجاب کو بجلی اور گیس کے استعمال کی بنیاد پر کوٹے سے محروم کر دیا، پنجاب میں اقتصادی اور امن عامہ کی صورتحال انتہائی خراب ہے مگر حکمران جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ تنظیم کے سلسلہ میں اضلاع کے دورے شروع کر رہے ہیں۔ استقبالیہ میں شریک کارکنوں کو گجرات، منڈی بہائو الدین، حافظ آباد، شیخوپورہ، ملتان، بہاولپور، جھنگ، لیہ، فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، ساہیوال سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس موقع پر طارق بشیر چیمہ ایم این اے، چودھری ظہیرالدین، محمد بشارت راجہ، عامر سلطان چیمہ، ڈاکٹر افضل، محمد شاہ کھگہ، ریاض اصغر چودھری، بائو رضوان، عارف گوندل، ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی، میاں منیر، اعظم چیمہ، قمر حیات کاٹھیا، شکیل عطا ورک، خدیجہ فاروقی، ثمینہ خاور حیات، آمنہ الفت، کنول نسیم اور دیگر رہنما موجود تھے۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) جماعت اسلامی کے راہنما سید ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ نے جنرل قمرجاوید باوجوہ کونیا آرمی چیف مقررکیے جانے کے فیصلے کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ جماعت اسلامی اور پوری قوم جنرل راحیل شریف کی ملک وملت کے لیے خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے مشکل حالات میں سے پاکستان کو نکالا۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو حقیقت کا روپ دیا۔دہشتگردوں کا قلع قمع،بلوچستان میں بھارتی مداخلت کو بے نقاب اور کشمیرمیں ہونے والے مظالم کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم کو یقین ہے کہ نئے آرمی چیف اداروں اور جمہوریت کے قدموں کومزیدمضبوط کریں گے۔نئے آرمی چیف کو پاکستان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بڑاجرات مندانہ کردار اداکرنا ہوگا۔پاکستان ایک نازک دور سے گزررہا ہے۔چاروں اطراف سے دشمن قوتیں حملہ آور ہیں۔ہندوستان ہماری سرحدوں کو غیر محفوظ بنانے کے لیے مسلسل گولہ باری کررہا ہے۔کھلے عام بھارتی حکمران پاکستان کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ایسے میں ضرورت اس امر کی ہے کہ سیاسی وعسکری قیادت تمام مصلحتوں سے بالاتر ہوکر ان کا جواب دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) ربیع الاوّل شریف میں زیادہ سے زیادہ درود و سلام کی محافل کا اہتمام کیا جائے اور خود بھی ورد کیا جائے یہی وہ مہینہ ہے جس کے صدقے کائنات ملی۔ عیدیں ملیں اور انسانیت کو عزت و تکریم بھی ملی تمام امت مسلمہ کو عیدمیلاد النبیۖ مبارک ہو ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی شخصیت ملک اکرام اعوان ڈوگہ (ہالینڈ) نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر محسن انسانیت رحمت اللعالمینۖ کی ولادت نہ ہوئی تو آج کوئی بھی انسان نہ ہوتا اور کوئی بھی کلمہ گو باقی نہ رہتا اللہ تعالیٰ نے انسان کو بے انتہا نعمتیں عطاء کریں مگر احسان نہیں جتایا جبکہ ولادت مصطفیۖ پر اللہ تعالیٰ نے احسان عظیم کی بات کی ہے ہم عاشق رسولۖ ہونے کا عملی مظاہرہ کریں اور پوری دنیا میں یہ پیغام دیں کہ امت مسلمہ متحد ہے اور عید میلاد النبیۖ کو شایان شان طریقہ سے مناتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) ”جشن آمد رسول… اللہ ہی اللہ” ربیع الاوّل شریف کی آمد آمد ہے پورے علاقہ میں بلکہ پوری دنیا میں جہاں جہاں بھی مسلمان بستے ہیں وہ خوشیاں منانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر مقامات مقدسہ کو بھی برقی قمقموںاور رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے نوجوان پیش پیش ہیں جبکہ ربیع الاوّل شریف کا چاند نظر آتے ہی محافل اور جلوسوں کا سلسلہ بھی شروع ہو جائے گا اور یہ سلسلہ بالخصوص12 ربیع الاوّل تک بھرپور انداز میں جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) عیدمیلاد النبیۖ کی خوشیاں منانا انسانیت کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے عیدمیلاد النبیۖ کی خوشیاں امت مسلمہ کو مبارک ہوں ان خیالات کا اظہار نوجوان سماجی شخصیت پیر تبسم شاہ کھاریاں نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکار دوعالمۖ کی ولادت باسعادت انسانیت کے لئے سب سے بڑی عید ہے کیونکہ تمام عیدیں بھی اس عید کے صدقے میں ملی ہیں میلاد النبیۖ کو شایان شان اور بھرپور انداز میں منایا جائے اور نبی کی ولادت کے نغمے بھی گائے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) اوورسیز سیاسی وسماجی شخصیت ملک آصف اعوان کی ڈی ایس پی کھاریاں غلام محمدسے خصوصی ملاقات ان کے چارج سنبھالنے پر مبارکباد اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور کہا کہ آئی جی پنجاب کے احسن اقدام کو سہراتے ہیں عرصہ6ماہ سے ڈی ایس پی کی سیٹ خالی تھی اوورسیز کو اپنے مسائل کے حل کیلئے ڈی پی او آفس گجرات جانا پڑتا تھا اس موقع پرDSPکھاریاں غلام محمد نے کہا کہ انشاء اللہ عوام کیلئے میرے آفس کیلئے دروازے24گھنٹے کھلے ہیں اس موقع پرصحافی جبارساگر،صحافی قربان گجر اور عمران بھٹی بھی موجودتھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) جولوگ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی میںاپناوقت اورما ل ودولت قربان کردیتے ہیںخداوند کریم ان لوگوںپراپنی رحمتیں نازل کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہارپاکستان اے کرکٹ ٹیم کے میجروچیئرمین ڈسپلری کمیٹی کرنل سیدنوشاد علی نے مسلم ہینڈزحلیمہ سکول کے دورہ کے موقع پرکیا۔اس موقع پرکنٹری مینجر صاحبزادہ سید ضیاء النور ودیگربھی مصروف تھے۔کرنل نوشاد علی نے پرنسپل حلیمہ سکول میڈم سعدیہ کوپاکستان اے ٹیم کے کھلاڑیوںکادستخط شدہ بلاگفٹ کیا۔کونل نوشاد علی نے کہا کہ مسلم ہینڈزانٹرنیشنل دنیا بھرمیںدکھی انسانیت کی خدمت میںمصروف عمل ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) عوا کے دلوںمیںزندہ رہنے کے لئے اورانکی بے لوث خدمت کرنے سے ہی لوگوںکے ساتھ محبت کارشتہ استوارہوسکتا ہے اوروزیرآبادکے عوام بھی سابقہ اسسٹنٹ کمشنرسیدشیرازمنظورگیلانی سے ایسے ہی محبت کرتے ہیںجیسے کہ وہ اب بھی اے سی وزیرآبادہیں۔ان خیالات کا اظہاراسسٹنت کمشنرمحمدانوربریارنے انکے اعزازمیںڈائریکٹرتاج گارڈن محمدرفیق بھٹہ کی طرف سے دئے گئے ظہرانہ کے موقع پر کیا۔اس موقع پرراشد رفیق بھٹہ،افتخاراحمدبٹ،امیدوارچیئرمین بابو شعیب ادریس،لالہ محمدخلیل،خواجہ محمدشعیب،ملک شکیل احمد،چوہدری محمدیونس،محمدجاوید بھٹہ،زین مبشرکھوکھر،مرزاظہیرانجم بیگ ودیگربھی موجودتھے۔محمدانوربریارنے کہا کہ ہرافسرکی طرح میری بھی یہی خواہش ہے کہ جب میںیہانسے ریٹائر ہوکرجائوںتولوگ بعدمیںبھی ایسی ہی محبت کااظہارکریں۔سابق اے سی شیرازمنظورگیلانی نے کہا کہ میںوزیرآبادکے عوام اورخاص طورپرمحمدرفیق بھٹہ کی جانب سے دی گئی عزت کوکبھی نہیںبھلاسکتامیری تعیناتی کے دوران بھی تمام دوست انتہائی خلوص سے ترقیاتی ودیگرفلاہی ورفاعی کاموںکے لئے ہمیشہ تعاون کرتے تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) جماعت اسلا می وزیرآبادسٹی کے امیرصابر حسین بٹ نے کہا ہے کہ ملک تاریخ کے نازک موڑپر کھڑا ہے جماعت اسلا می ملکی سلا متی کے لئے جدوجہدجاری رکھے گی۔ناقص پالیسیوں،کرپشن اقرباء پروری کی وجہ سے ملکی سلامتی خطرے میںپر چکی ہے۔معاشرے کی درستگی کے لئے جماعت اسلا می کے کارکنان باکردارلوگوںکومنظم کریں۔وہ سٹی ذمہ داران کے جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پرابوبکر ساجد،عنایت اللہ میتلا،ندیم صادق تارڑ،منظورپھول،عقیل احمد،ندیم خاور،اویس جاوید ملک سمیت متعددذمہ داران موجودتھے۔انہوںنے کہا کہ فروغ اسلا م کے لئے جماعت اسلا می کی جدوجہدتاریخ کاسنہری باب ہے۔غلبہ اسلا م کے لئے جدوجہدکاجذبہ تمام جذبوںپر فوقیت رکھتا ہے۔امت اللہ کی بندگی سے منحرف ہوکرمقام کھوچکی ہے۔ہم قرآنی علوم کے نورسے دنیاکی تاریکیوںکواجالوںمیںبدل سکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ قرآن وسنت پرعمل کئے بغیربحرانوںپرقابو نہیںپایا جاسکتا۔ہرمسلمان کوایمان وعمل میںیکسوئی ویگانگت کاعملی نمونہ بن کرپیش ہونا چا ہئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) اراضی ریکارڈ سنٹر خانیوال میںسابق ایم پی اے جمیل شاہ کی غنڈہ گردی اورعملہ پرتشددکے خلاف اراضی سنٹر وزیرآبادکے ملازمین نے انچارج سروس سنٹرمحمدمعظم،اسسٹنٹ ڈائریکٹرلینڈریکارڈرائو محمدشفیق خاں،ریونیوآفیسرمحمدمنیرچیمہ کی قیادت میںاحتجاجی ریلی نکالی۔اس موقع پرعثمان بٹ،تنویر احمد،عثمان افتخار،شرجیل احمد،محمدوقاس نواز،عظمت علی،عاقب علی شاہ،جمشید اختر،طیب نذیر،ایازانجم،نزاکت علی،عابد حسین،خرم شہزاد،محمدارشاد انصاری،محمداصغر،طارک مبارک،نعمان بسرائ،عدنان علی اورغلام رضا بھی موجودتھے۔انہوںنے حکمرانوںسے مطالبہ کیا کہ اراضی ریکارڈ سنٹر خانیوال میں غنڈہ گردی وتشددکرنے والوںکو فی لافورگرفتارکرکے قرارواقعی سزا دی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) تحریک انصاف کے مرکزی راہنما راجہ عثمان اللہ خان ایڈووکیٹ،خرم مختارچیمہ ایڈووکیٹ اورشبیراکرم چیمہ نے کہا ہے کہ کرپشن ہماری جڑوں کو کھوکھلا کر رہی ہے، تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کرپشن کیخلاف اپنا احتجاج جاری رکھے گی، حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ ملکی مالیتی ادارے تباہ ہو چکے ہیں، آج کے اس دور میں کسی سرکاری ادارے سے بغیر رشوت کے کام لینا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن بنا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ شریف خاندان کو پانامہ لیکس سے ذریعے ظاہر ہونیوالی کرپشن کا سپریم کورٹ میں جواب دینا ہو گا،تحریک انصاف کرپٹ حکمرانوں کو بھاگنے نہیں دے گی حکمرانوں کو جواب دینا ہو گا۔انہوںنے کہا کہ عمران خان شروع سے ہی کرپشن کے خلاف ہیں اور اب بھی حکمرانوں کی کرپشن کیخلاف ہیں، مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام دکھائی دے رہی ہے، کرپشن کے خلاف ہونیوالے تحریک انصاف کے ہر احتجاج میں لاکھوں پاکستانی عوام کی شرکت سے یہ ثابت ہوا کہ تحریک انصاف عوام کے دلوں میں بستی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور ( جی پی آئی) جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے سید عقیل حیدر عباس کو جے یو پی نیازی پنجاب کا جنرل سیکرٹر ی اور چودھری جواد اکرام کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیا ہے۔ دونوں رہنماوں کی تعیناتی جے یو پی نیازی پنجاب کے صدر پیر عثمان نوری کی مشاورت سے کی گئی اوراس حوالے سے سیکرٹریٹ کی طرف سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ پیر معصوم نقوی نے دونوں رہنماوں کو توسیع تنظیم،عوامی رابطہ مہم اور سیاسی معاملات جیسے امورپر توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے یو پی علامہ شاہ احمد نورانی اور مولانا عبدالستار نیازی کا پیغام امن و محبت اور نظام مصطفی کے نفاذ کی جدوجد کو ہر کارکن تک پہنچائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جے یو پی کی منزل نظام مصطفی کا حقیقی نفاذ ہے، جس میں اسلام کے عادلانہ نظام کو ملکی آئین کا حصہ بناکر برطانوی اور امریکی تجربوں سے نجات حاصل کی جاسکے۔ا ن کا کہنا تھاکہ جے یو پی نیازی آئندہ کا لائحہ عمل4۔دسمبر کے مجلس عاملہ اور شوریٰ کے مشترکہ اجلاس میں طے کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نارووال( جی پی آئی) نواسۂ رسول حضرت سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کی خدمات کو تا قیامت سلام عقیدت ومحبت پیش کیا جاتا رہے گا۔ دین اسلام میں اتحاد و امن کیلئے اور فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے حضرت سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ ملت اسلامیہ کیلئے آئیڈیل ہیں۔رسول رحمت ۖ نے فرمایا حسن اور حسین رضی اللہ عنہ جنت نوجوانوں کے سردار ہیں۔شہزادۂ حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ حضرت سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ سے محبت کرنا ہر مسلمان پر فرض عین ہے۔اہل بیت نبوت کی عظمتوں کے ترانے تا قیامت کائنات میں گونجتے رہیں گے ۔ خاندان نبوت کی دین اسلام کے لئے قربانیاں تاریخ اسلام کا روشن باب ہیں۔خاندانِ نبوت نے سر بلندی اسلام کے لئے جو خدمات سر انجام دیں تاریخ میں اس سے پہلے اور بعد مثال نہیں ملتی ۔ ان خیالا ت کا اظہارعالمی مبلغ اسلام پیر غلام رسول اویسی سجادہ نشین دربار عالیہ اویسیہ علی پور چٹھہ شریف نے تحریک اویسیہ پاکستان ضلع نارووال کے زیر اہتمام برمکان صوفی شوکت علی اویسی میں شہادت سیدنا امام حسن و سیدنا خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہما سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان و چیئرمین ادارہ تاجدار یمن پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال دورِ رسالت ۖ میں سیدنا خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہ قطب وقت تھے ۔سیدنا خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہ کا نا م صوفیاء کرام نے بطور وظیفہ ورد کیا ہے ۔سیدنا غوث اعظم رضی اللہ عنہ ،حضرت شاہ نقشبند، حضرت شہاب الدین سہروردی اور خواجہ معین الدین چشتی رحمة اللہ علیہم نے دیگر روحانی نسبتوں کے ساتھ ساتھ اپنی ”اویسی” نسبت پر فخر فرمایا ۔انسان پاکیزہ نسبت سے جنت حاصل کر سکتا ہے ۔بدرالمشائخ حضرت پیر سائیں محمد اسلم اویسی رحمة اللہ علیہ نے قوم کو عاشقِ اویس قرنی بنادیا ۔ آج ملت سے انتشار کا خاتمہ اور شدت پسندی کا تدارک تعلیماتِ اولیاء کے فروغ سے ختم کی جا سکتی ہیں ۔سیدنا خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہ سے امت کی مغفرت کے لئے دعا کروانے بحکم رسول ۖ حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ اور حضرت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ گئے تھے ۔ آج اولیاء اللہ سے دعا کروا کر ہم بھی ملک و ملت کو بحرانوں سے نجات دلا سکتے ہیں ۔ تاجدار یمن رضی اللہ عنہ کے وطن کی ہوا سے رحمت عالم ۖ مسرور ہوتے رہے ۔مستجاب الدعوات ہونے کے سبب پوشیدہ حال رہے۔محبتوں کے فروغ اور عبادات کے شوق کے لئے سیرت خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہ کو مشعل راہ بنانا چاہئے ۔ پاکستان میں نفرتوں کا خاتمہ کرنے کے لئے اپنے اسلاف کے پیغام محبت و امن کے فروغ کی ضرورت ہے ۔اس موقعہ پر پیر غلام رسول اویسی سجادہ نشین دربار عالیہ اویسیہ علی پور چٹھہ شریف نے صوفی شوکت علی اویسی کو سلسلہ اویسیہ کی خلافت عطا کرتے ہوئے دستار بندی کی ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ علی رضا اویسی،مولانا حافظ محمد عرفان اسلام اویسی، چوہدری محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ،قاری محمد ارشد اویسی،محمد سجاد اویسی اور دیگر نے کہا کہ ہم عرس بدرالمشائخ کی شاندار کامیابی پر پیر غلام رسول اویسی اور علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی کو مبارکباد پیش کی ۔ اس موقعہ پر قاری احسن جاوید رضوی ،حافظ بلال جماعتی،سینئر صحافی رشید خان جدون،محمد محسن اویسی،قاری محمد ادریس اویسی اور دیگر نے بھی خطاب و ہدیہ نعت پیش کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سوات( جی پی آئی) چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان گزشتہ روز تحصیل کونسلر شاہد علی کے ہمراہ وتکی مینگورہ میں سیلینڈر دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت کے لیے سنٹرل ہسپتال سیدوشریف گئے ۔انھوں نے زخمیوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔انھوں نے موقع پر موجود ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ مریضوں کے علاج معالجہ کا خاص خیال رکھیں تاکہ وہ جلد از جلد صحت یاب ہو سکیں۔چیئرمین ڈیڈیک نے زخمیوں کے تیمارداروں کو یقین دلایا کہ وہ مریضوں کی ہر قسم امداد میں بھر پور تعاون کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔
سوات( جی پی آئی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عباس مجید خان مر وت کا شر وع کردہ ٹر یفک آگا ہی مہم تیسرے روز بھی جاری مینگورہ شہر میں ٹریفک اشاروں کو جلدہی لگائی جائینگے،جس سے ٹریفک روانی میں درپیش مشکلات حل ہوجائینگے، کمسن بچوں پر ڈرائیونگ ہرگز نہیں کیا جائے ،موٹر سائیکل ڈرائیور ہیلمٹ لازمی استعمال کریں ، ڈرائیور دوران ڈرائیونگ موبائیل فون کا استعمال نہ کریں ٹر یفک نظا م میں بہتر ی لانے کے لیے ڈی پی او صاحب نے مینگو رہ کے چو کو ں میں پیدل گشت کی اورہر چوک میں زیبرا کرا سنگ کرا ئی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عباس مجید خان مر وت کا شر وع کردہ ٹر یفک آگا ہی مہم تیسرے روز بھی خدمت کے بھر پور جذ بے کے سا تھ جا ری ،مینگورہ شہر میں ٹریفک اشاروں کو جلدہی لگائی جائینگے۔تفصیلا ت کے مطا بق ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر عباس مجید خان مروت کا شرو ع کردہ ٹریفک آگا ہی مہم تیسرے روز میں داخل،مینگورہ شہر میں سوات پولیس کی طر ف سے شر وع کردہ ٹر یفک آگا ہی مہم تیسرے روز بھی بھر پور جوش و جذ بے کے سا تھ جا ری ہے ،ڈی پی او سوات نے کہا کہ ٹریفک روانی میں درپیش مشکلات حل ہوجائینگے، کمسن بچوں پر ڈرائیونگ ہرگز نہیں کیا جائے ،موٹر سائیکل ڈرائیور ہیلمٹ لازمی استعمال کریں ، ڈرائیور دوران ڈرائیونگ موبائیل فون کا استعمال نہ کریں ،ٹر یفک نظا م میں بہتر ی لانے کے لیے ڈی پی او صاحب نے مینگو رہ کے چو کو ں میں پیدل گشت کی اورہر چوک میں زیبرا کرا سنگ کرا ئی ،تاکہ تمام گا ڑیا ں اصولو ں کے مطابق اپنی لا ئن میں ر ہے ،غلط جگہو ں پر سواریاں نہ اتا رے اور نہ ہی غلط جگہوں پر سواریاںبٹھا ئے اور نہ ہی غلط جگہوں پر پا رکنگ کر یں ،تیسرے روز بھی عوام میں پمفلٹ تقسیم کئے ،اور عوام سے اپیل کی کہ پولیس اور عوام ملکر اس نظام کو بہتر بنا نے کا عزم کر یں۔
۔۔۔۔۔۔

سوات( جی پی آئی) کبل کے علا قہ ڈا گے میں مو ٹر کار اور سوزوکی کے درمیان تصا دم کے نتیجہ میں سوزوکی ڈرائیورزخمی، کبل پولیس کے مطابق دونوں فریقین نے واقع کو اتفاقی قرار دے کر ایک دوسرے کو معاف کر دیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تحصیل کبل کے علا قہ ڈا گے کے مقام پر مو ٹر کار نمبر 5904پشاور اور سوزوکی نمبر2079/PSکے درمیان تصاد م کے نتیجے میں عمران ولد عبد الرحمان سکنہ کو ٹلئی زخمی ہوا جو بعد میں دونوں فریقین یا سر اور عبد الرحمان نے واقع کو اتفاقی قرار دے کر صلح کی ۔
۔۔۔۔۔۔

سوات( جی پی آئی) جو ڈیشل کمپلیکس میں مزید 2سول ججز تعینات کبل بار کابینہ اور دیگر وکلاء کے طرف سے خیر مقدم چیف جسٹس پشاور ہا ئی کورٹ کا شکریہ تفصیلا ت کے مطابق گذشتہ روز کبل جو ڈیشل کمپلیکس کو مزید دو ججز دی گئی جس سے ججز صا حبان کے تعداد 5ہو گئے جن میں سا جد علی خان نے چارج سنبھال لیا جبکہ سول جج عطا ء الرحمان بھی جارج سنبھال لینگے اس موقع پر کبل بار کے کا بینہ اور دیگر وکلاء نے چیف جسٹس آف پشاور ہائی کورٹ کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ ججز کے تعیناتی سے جو ڈیشل کمپلیکس کبل میں سائلین کو بروقت انصاف کے فراہمی میں مزید آسانی پیدا ہو گی ۔اس موقع پر کبل بار کے صدر گل محمد خان نے چیف جسٹس ہائی کورٹ اور صوبائی حکومت سے کبل جو ڈیشل کمپلیکس پر تعمیراتی کام جلد از جلد شروع کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔
۔۔۔۔۔۔

سوات( جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ تحصیل کبل کے صدر عبد الغفور خان کے چچی وفات پا گئے ان کی نماز جنازہ گذشتہ روز کبل میں ادا کر کے سپر د خا ک کر دی گئی جنازے میں سیاسی سماجی رہنمائوں ، مختلف مکاتب فکر کے لوگوں سمیت عوام نے بڑی تعداد میں فا تحہ خوانی کبل امیروان نورانی مسجد میں ادا کی جا رہی ہے مرحومہ جنرل کونسلر محمد حسین یا یا کے والدہ اور جمعیت علماء اسلام تحصیل کبل کے امیر مفتی عارف اللہ کے دادی تھے۔