گجرات کی خبریں 29/1/2017

GPI

GPI

گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ساری اپوزیشن متحد ہو گی تو نااہل حکمرانوں سے قوم کی جان چھوٹ جائے گی، ان سے نجات کیلئے پوری قوم کو اجتماعی دعا کا انتظام کرنے کی ضرورت ہے جس طرح بارش کیلئے کی گئی۔ وہ گوجرانوالہ میں بہت بڑے اور پرجوش ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں غریب مریض کو بھی ایمبولینس ہسپتال پہنچاتی تھی جہاں اسے فری ادویات ملتی تھیں، یہاں تک کہ 10 ہزار روپے کی مالیت کا ٹیکہ بھی فری لگایا جاتا تھا لیکن اب مریض کو کہتے ہیں کہ چارپائی، بستر اور دوائی گھر سے لے کر ہسپتال آئیں۔ چودھری پرویز الٰہی کی پنڈال میں آمد پر پرجوش نعروں اور زبردست گل پاشی سے استقبال کیا گیا۔ فضا چودھری شجاعت حسین، مونس الٰہی اور پاکستان مسلم لیگ زندہ باد اور گونوازگو کے نعروں سے بار بار گونجتی رہی۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں بیڈ ہیں نہ ادویات، مریض ٹھنڈے فرش پر جان دے رہے ہیں، شہبازشریف پنجاب پر پندرہ سال کی حکمرانی میں ہماری قائم کردہ 1122 سروس جیسا کوئی منصوبہ نہیں لا سکے، ہم نے میٹرک تک تعلیم مفت کی، کسانوں، مزدوروں سمیت ہر شعبہ کے لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے بے مثال کام کیے اور انقلابی سہولتیں دیں، ہمارا قائم کردہ وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال شہبازشریف ذاتی انا کی بنا پر شروع ہونے نہیں دے رہے جس کی وجہ سے گوجرانوالہ اور علاقہ کے 8 ہزار سے زائد افراد ہارٹ اٹیک سے انتقال کر چکے ہیں، شہباز شریف کو میرے دور کی تختیاں دیکھ کر بلڈپریشر ہو جاتا ہے، یہ میری تختیاں اتار دیں، عوامی فلاحی منصوبے نہ روکیں کیونکہ ہماری تختی تو لوگوں کے دل میں ہے، اوورہیڈ برج گوجرانوالہ کی بجائے لاہور میں بن رہا ہوتا تو کب کا مکمل ہو چکا ہوتا، پنجاب کا مختص بجٹ لاہور میں نمائشی اور ڈالر بنائو منصوبوں پر لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی سب سے زیادہ دشمنی کسانوں سے ہے، کسان پیکیج کے نام پر پٹواری پیکیج کا اعلان کیا گیا، میری ہر پاکستانی سے اپیل ہے کہ آئندہ الیکشن میں ن لیگ سے بچ کر رہیں ورنہ آئندہ نسلیں بھی آپ کو معاف نہیں کریں گی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اپوزیشن ذاتی انا کو چھوڑ کر متحد ہو کر چلے تو اللہ تعالیٰ ان کے کام میں بڑی برکت دے گا اور ن لیگ بھاگ جائے گی، اپوزیشن کا وقار بلند ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جو سکیم بھی شروع کی وہ آج تک چل رہی ہے، ہم ہر سال دس لاکھ افراد کو نوکریاں دے رہے تھے، شہباز شریف نے 9 سکیمیں شروع کیں جو تمام فیل ہو گئیں، نندی پور پاور پراجیکٹ، بہاولپور سولر پراجیکٹ اور ساہیوال کے منصوبے بھی ناکام رہے ہیں، اورنج لائن کا پنجاب کے دوسرے شہروں کو کیا فائدہ، عوام کو جنگلہ بس جیسے نمائشی منصوبوں کی نہیں ہسپتالوں میں ادویات اور سکولوں میں تعلیم کی ضرورت ہے، ن لیگ والے پانامہ کیس میں پھنسے ہوئے ہیں اس کیس میں جس جس کا نام آیا سب نے استعفیٰ دے دیا یہ چھ ماہ سے کرسی سے چپکے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹـلاہور موٹروے ہم نے شروع کی اس پر دو غیرملکی یونیورسٹیاں بھی قائم ہونا تھیں جو اِن کی نااہلی کی وجہ سے ہندوستان شفٹ ہو گئیں، نااہل وزیراعلیٰ نے پنجاب کو دو ہزار ارب کا مقروض کر دیا ہے۔ انہوں نے فعال ساتھیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت کو زین علی بھٹی جیسے کارکنوں کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر طارق بشیر چیمہ، چودھری ظہیرالدین اور خواجہ وقارالحسن نے بھی خطاب کیا جبکہ سٹیج پر محمد بشارت راجہ، زین علی بھٹی، بائو رضوان، میاں عمران مسعود، تنویر اعظم چیمہ، کرنل (ر) عباس، حسین الٰہی، زبیدہ احسان، عرفان احسان، چودھری ذوالفقار پپن، حاجی شاکر مبین، چودھری ناصر عنایت سرا ایڈووکیٹ، انجینئر شہزاد الٰہی اور دیگر مسلم لیگی رہنما موجود تھے۔ جلسہ گاہ کھچا کھچ بھری تھی اور قریبی چھتوں پر خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)مدارس دینیہ نشاتہ اسلامیہ تعمیرملت کے علم بردار ہیں دینی مدارس نہ صرف قرآن وسنت کی تعلیم کو عام کررہے ہیں بلکہ قومی تعمیر ترقی میں بھی کلیدی کردار کے حامل ہیں علماء ومدارس کے خلاف منفی پراپیگنڈا اسلام دشمن قوتوں کی سازش ہے جسے پاکستان کے عوام مسترد کر چکے ہیں عوام کا اسلامی علوم کے حصول اور اسلام کی محنت کرنیوالے والوں کے ساتھ تعلق بڑھا ہے ان خیالات کااظہار مولانا محمد زبیر صدیقی ناظم جامعہ فاروقیہ ،ممتازسیاسی و سماجی شخصیت چودھری مظہر اقبال آف شاہدولہ ٹائون، شیخ الحدیث مولانا فضل الرحمن ،مولانا ممتاز حسین ،مولانا محمد یونس عثمانی مولاناکفایت اللہ مولانا عرفان ضیاء مولانا نورزمان اور مولانا مفتی ناصر محمود (دارالافتائ) نے ششماہی امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیانمایاں نمبرحاصل کرنت والے طلباء میں روشن دین گھوٹکی محمد اسامہ محمد صہیب ،محمد یاسر محمد ارشد ،محمد ذیشان ،راحت اللہ ،محمد عثمان عبید اللہ اورمحمد شعیب سمیت ایک درجن سے زائدمختلف کلاسوںکے طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے علما ء کرام نے کہا کہ اسلام امن سکون اور رواداری کا درس دیتا ہے جس کی روشنی میں اسلام پوری دینا پر غالب آیا آج بھی کردار کی عظمت پیداکرکے اسلام کو غالب کیا جاسکتا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع میں ایمبولینسوں کی ریسکیو1122کیساتھ ر ابتک 26ایمبولینسوں کی رجسٹریشن کر دی گئی ہے ، دیگر سرکاری ادارے، این جی اوز، ویلفیئر فائونڈیشن اور افراد بھی اپنی ایمبولینس 31جنوری تک رجسٹرڈ کرالیں ایسا نہ کرانیوالوں کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوںنے رجسٹریشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی او ایمرجنسی انجینئر عبدالرشید نے اجلاس کو بریفنگ دی جبکہ ڈی او ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ارشد مجید،سیکرٹری آر ٹی اے کامران اکبر، ڈی او سول ڈیفنس محمد اشفاق، ٹریفک پولیس ، این جی اوز کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے ایمبولینسوں کی رجسٹریشن کا مقصد ڈیٹا بیس کی تیاری تاکہ ہنگامی حالات میں ضلع میں دستیاب وسائل کو منظم طریقے سے استعمال کیا جاسکے نیز ایمبولینسوں کی مانیٹرنگ اور انکا غلط استعمال بھی روکا جاسکے۔ انہوںنے کہا کہ 31جنوری کے بعد روٹس پر چلنے والی ایمبولینسوں کی چیکنگ ڈی او ایمرجنسی انجینئر عبدالرشید کی زیر قیادت سیکرٹری آر ٹی اے، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ، ٹریفک پولیس ، سول ڈیفنس کے افسران و اہلکاروں پر مشتمل ٹیمیں کریں گی اور رجسٹریشن نہ کرانی والی ایمبولینسوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ انہوںنے ڈی او ایمرجنسی کو ہدایت کی کہ ایدھی ویلفیئر ٹرسٹ، الخدمت اور قومی سطح کی این جی اوز کے ہیڈ آفس میںحکومتی پالیسی کے حوالے سے لیٹر بھجوائے جائیں تاکہ اس پراسیس کو جلد سے جلد مکمل کیا جاسکے۔ اس سے قبل ڈی او ایمرجنسی انجینئر عبدالرشید نے بتایا کہ رجسٹریشن کے لئے ایمبولینس کی رجسٹریشن بک، فٹنس سرٹیفکیٹ، ڈرائیو ر کا لائسنس ضروری ہے نیز ریسکیو 1122ان ایمبولینسوں میں موجود طبی آلات کی تفصیلات بھی تیار کر رہا ہے۔ انہوںنے بتایا کہ ابتک رجسٹرڈ ہونیوالی ایمبولینس محکمہ صحت کی ملکیت ہیں جبکہ پرائیویٹ افراد کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے شہر اور ضلع کے مختلف علاقوںمیں بینرز بھی آویزاں کئے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)شہبا زشریف پارک میں مسجد اورنگزیب کی تعمیر کا آغاز آج سے ہوگا، ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا ، حاجی اورنگزیب بٹ اور دیگر معززین شہر کے ہمراہ آج سہ پہر تین بجے سنگ بنیاد رکھیںگے، منصوبے پر ایک کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ تعمیراتی کام کے آغاز کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے شہباز شریف پارک کا دورہ کیا ، حاجی اورنگزیب بٹ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ، آرکیٹکٹ عبدالمجید شادابیہ، چوہدری ظہور الہی، اشفاق بشیر، چوہدری قدیر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ مسجد اورنگزیب اتحاد بین المسلمین کا شاہکار ہوگی جہاں کسی بھی مسلک سے تعلق رکھنے والے افراد نماز ادا کرسکیں گے۔ انہوںنے بتایا کہ مسجد کا نہایت خوبصورت ڈیزائن تیار کر لیا گیا ہے جبکہ اس میں نماز کی امامت کیلئے سرکاری سطح پر پیش امام کی خدمات حاصل کی جائیں گی، مسجد میں مردوں کے ساتھ خواتین کیلئے بھی نماز ادا کرنے کیلئے پردہ کا انتظام ہوگا۔ اس سے قبل آرکیٹکٹ شہزادہ عبدالمجید شادابیہ اور حاجی اورنگزیب بٹ نے منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)جماعت اسلامی یوتھ ونگ کا ماہانہ اجلاس 29آج جنوری بروز اتوار قرطبہ اسلامک سنٹر جی ٹی روڈ گجرات میں دن 11:00 بجے منعقدہو گا ضلعی صدر میاں عدالحنان گجر اجلاس کی صدارت جبکہ جماعت اسلامی ضلع گجرات کے امیر ڈاکٹر طارق سلیم بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے اجلاس مین سابقہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ آئندہ ماہ کا لائحہ عمل بھی بنایا جائے گا اجلاس میں جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے تمام عہدیداران اور ایگزیکٹو باڈی کے ممبران شرکت کریں گے
۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ممتاز بزنس مین ملک بشارت علی کی خوشدامن پی ٹی آئی کے راہنماء ملک ظہیر عامر اور نوجوان کاروباری شخصیت آغا شیراز ملک چیف ایگزیکٹو ARM بلڈرز اسلام آباد کی نانی جان کے ایصال ثواب کے لیے ختم قل جامع مسجد عبداللہ لالہ زار کالونی میں پڑھا گیا اجتماعی دعا میں ضلع گجرات سمیت دوسرے شہروں سے بھی سیاسی ،کاروباری ،سماجی ،مذہبی ،سرکاری افسران ،بیوروکریٹس نے کثیر تعدادمیں شرکت کی نمایاں شرکاء میں چوہدری تنویر گوندل،صوفی محمد افضل ،حامد خاں نیازی ،حاجی خلیل ،میجر عارف ،ڈاکٹر اعجاز بشیر ،چیئرمین امجداقبال بٹ ،سعادت نواز اجنالہ ،مرزاعبدالراحمٰن کوآنکھ ،یاسر گجر، زیاد عالم ،سید اعزاز حیدر شاہ،میاں شہزاد ایڈوکیٹ ،مدثر گجر ،سید گھمن شاہ،حاجی لیاقت علی ،حاجی بشیر مغل کالونی ،چوہدری اعجاز احمد ،مرزا اشفاق بشیر،ماجد علی ،صغیر احمد قمر ،محمد قاسم عالی ،اللہ دتہ ،ماسٹر اعظم ،مٹھوشاہ،مصطفی گورائیہ ،سید عمران شاہ ،سمیت دیگر شامل ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ممتاز اوورسیز راہنما چوہدری ارشد علی بیگہ نے کہا ہے کہ شمسہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ گلیانہ چوہدری سرفرازسبحانی اور عزیزالرحمان مجاہد کی خدمت خلق کو سوچ کا عملی اظہار ہے وہ گزشتہ روز شمسہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ گلیانہ میں مختلف کورسز مکمل کرنے والی بچیوں میں اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرہے تھے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن کے زیراہتمام خواتین کی پسماندگی دور کرنے اور 1600 بیگ خون عطیہ کروانے پہ بلا شبہ خراج تحسین کی مستحق ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ویلفیئر کا کام کرنا بہت مشکل ہو چکا کوئی اچھے کام کے لئے نکلے تو لوگ چلنے ہی نہیں دیتے۔انہوںنے کہا کہ ہم شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن کی قیادت میں بیگہ ویلفیئر فاونڈیشن کے پلیٹ فارم پہ خدمت خلق کے پراجیکٹس چلائیں گے کورس مکمل کرنے والی بچیوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ہم میں سے ہر فرد اپنے حصے کا کام ایمانداری سے کرے تو اس ملک سے نھوک ننگ اور مسائل کا خاتمہ ہو سکتا ہے پاکستان ایسوسی ایشن ساوتھ افریقہ کے چیف کوارڈینیٹر احمد رضا بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ گلیانہ جیسے پسماندہ گاوں میں اتنے اچھے پراجیکٹس پہ کام دیکھ کر خوش گوار حیرت ہوئی ہے چوہدری سرفراز سبحانی ، چوہدری عمران سبحانی اور عزیزالرحمان مجاہد بلاشبہ بہت عظیم کام کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عورت پیغمبر نہیں لیکن پیغمبروں ،ولیوں اور بزرگ ہستیوں کی ماںتو ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن کے ہر نیک کام میں ساتھ ہوں گے۔چوہدری وسیم احمد جاوید صدر پی ٹی آئی یوتھ تحصیل کھاریاں نے کہا کہ حاجی امتیاز احمد ، چوہدری سرفراز سبحانی اور عزیزالرحمان مجاہد جیسے لوگ اس معاشرے کے روشن ستارے ہیں جو اس معاشرے میں پسے ہوئے طبقات کی بحالی کے لئے کام کررہے ہیں آج جن بچیوں نے یہ کورس مکمل کئے ہیں ان پہ بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آپ اکیلی نہیں ہیں آپ ایک خاندان، ایک نسل اور پھر پورا معاشرہ ہیں۔تقریب سے اسٹیٹ لائف انشورنش کے ایریا منیجر راجہ محمد یونس نے کہا کہ عزیزالرحمان مجاہد واقعی نام کے مجاہد ہی نہیں حقیقی جہاد کر رہے ہیںاس موقع پہ شمسہ ویلفیئرفاونڈیشن کے جنرل سیکرٹری عزیزالرحمان مجاہد نے کہا کہ شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن کے زیراہتمام فری ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سے ابھی تک 180بچیوں کو ہم مختلف ہنر سکھا چکے ہیں اور اب اپنے کام کو مزید بڑھا رہے ہیںتقریب سے باومحمد افضل ، راجہ سفیر حسین ، غلام مصطفیٰ اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ باومحمد افضل ، راجہ سفیر حسین ، راجہ محمد یونس نے اپنی طرف سے پانچ پانچ ہزار روپے شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن کو عطیہ کیا جبکہ چوہدری ارشد علی بیگہ نے ایک سلائی مشین دینے کا اعلان کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) تعلیم کے فروغ وصحت وتندرستی کے لئے اقدامات حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میںشامل ہیں۔عوام الناس کی صحت وتندرستی کے لئے علاج معالجہ میںکوئی کوتاہی برداشت نہیںکی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ محمدعامر جان نے سول ہسپتال وزیرآباد، رورل ہیلتھ سنٹردھونکل، تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کے نوتعمیرٹراما سنٹراورقائداعظم پبلک سکول،گورنمنٹ ہائی سکول نظام آبادکے دورہ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پرای ڈی او ہیلتھ سعید اللہ خاں،اسسٹنٹ کمشنروزیرآبادمحمدانوربریار، اسسٹنٹ کمشنرگوجرانوالہ نورالصباء ،ایم ایس ڈاکٹرذاکر علی راناودیگربھی موجودتھے۔ انہوںنے نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے سٹورانچارج کوتنبیہ کی کہ وہ اپنے ریکارڈکواپ ڈیٹ رکھے اورعوام الناس کوبلا تفریق ادویات فراہم کی جائیں۔کوٹ خضری سپورٹس اسٹیڈیم میںڈی ڈی سی آفس کے دفتری سامان بارے انہوںنے سی ڈی کوہدایات جاری کیںکہ فوری وہ سامان دوبارہ اسٹیڈیم میںڈی سی آفس میںرکھا جائے۔انہوںنے ٹی ایچ کیو ہسپتال ٹراما سنٹرکی تعمیرمیںدیری کانوٹس لیتے ہوئے رپورٹ تیارکرنے کے احکامات جاری کئے
۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)جٹ ایک خوداراورمحب وطن قوم ہے۔ اپنی قوم کی ترقی کے لئے قوم کے بچوںکی تعلیم پرخصوصی توجہ کئے ہوئے ہیں۔ پاکستان میںجٹ قومیت کوعالمی پیمانے پرپہچان دلوانابھی ہماری ترجیحات میںشامل ہے ان خیالات کا اظہارسیکرٹر ی جنرل انٹرنیشنل جٹ کونسل بابر مشتاق نے مرکزی چیئرمین انٹرنیشنل جٹ کونسل چوہدری فیصل ریاض وڑائچ کی رہائشگاہ پروعہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر فیصل یاروڑائچ، اسرارگل، نوازش علی چیمہ، بلال چیمہ، سلیمان وڑائچ، عامر سجاد، ثنا ء اللہ گل، محمدیونس سندھو، ظفراقبال چیمہ اوردیگرنے بھی خطاب کیا۔ فیصل ریاض وڑائچ نے کہا کہ بیرون ملک سکھ کمیونٹی ہی جٹ برادری کی پہچان بنی ہوئی ہے۔ ہم مسلم جٹ قوم کوبھی اندرون وبیرون ملک ایک پہچان دیناچاہتے ہیںکیونکہ جہاںجٹ ایک بہادراورخوددارقوم ہے وہاں مسلم حیثیت میںبھی اپنی قومیت کوانٹرنیشنل جٹ کونسل کے پلیٹ فارم سے پہچان دینا چاہتے ہیں۔ ہم اپنی قوم کے بچوںکوتعلیم کے فروغ کے لئے بھرپورتعاون دیںگے۔ اس کاذکے لئے ہمارے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہسوئس بینکوں میں پاکستانیوں کے 200ارب ڈالر کا کھوج لگانے کیلئے سوئس حکومت کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ چھ ماہ سے سردخانے میں پڑا ہوا ہے کیونکہ میثاق جمہوریت پر دستخط کرنے والی دونوں جماعتیں اس معاملہ کو طے کرنے کیلئے قطعاً تیار نہیں کیونکہ میثاق جمہوریت معاہدے کے تحت دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف اقدامات نہ کرنے کی پابند ہیں اسی لیے اب تو سرکاری سطح پر ضابطے کی کی باقی کارروائی کرنے میں بھی دلچسپی کم ہوگئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں یوتھ ونگ کے عہدیداران و کارکنوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ دونوں ملک کے درمیان بینک کھاتوں کی معلومات کے تبادلہ کا معاہدہ 6ماہ سے کھٹائی کا شکار ہے ۔انہوںنے کہا کہ چھ ماہ قبل پاکستان اور سوئس حکومت کے درمیان سوئس بینکوں میں موجود پاکستانیوں کے بینک کھاتوں کی معلومات کے تبادلے کا معاہدہ طے پایا تھاجس کی بعد ازاں وفاقی کابینہ نے بھی منظوری دے دی تھی طے پایا تھا کہ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو اس معاہدے پر دستخط کرکے اپنی حکومتوں کو اس پر عملدرآمد کی تاریخ طے کرنے اور اس معاہدے کو مکمل آپریشنل بنانے کا فیصلہ کرینگے لیکن کئی ماہ گذر جانے کے باوجود وزارت خارجہ سوئس سفیر کے ساتھ چیئرمین ایف بی آر کی ملاقات کا ٹائم فریم طے نہیں کراسکی جس کی صاف وجہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان میثاق جمہوری معاہدہ حال ہونا ہے ورنہ اب تک یہ خطیر رقم پاکستان آچکی ہوتی ۔انہوںنے کہا کہ سوئس حکومئت سے پاکستانی دولت کی واپس سے حکومت کو قرضوں سے نجات مل سکتی ہے اس لیے اس معاہدہ پر فوری عمل درآمد کروایا جایاتاکہ قوم کو بھی نت نئے ٹیکسوںسے نجات مل سکے اور ملک خوشحال ہوسکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد(جی پی آئی)فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات برائے سال 2017-18کیلئے امیدواران کی حتمی لسٹ جاری کردی گئی ہے۔ چیئرمین الیکشن کمیٹی ایف یو جے یونس چوہدری کی جاری کردہ لسٹوں کے مطابق صدر کیلئے 2امیدوار ندیم جاوید اور جاوید صدیقی ‘ جنرل سیکرٹری کیلئے 2امیدوارکلیم حیدر شاہ اور خالد جاوید’ فنانس سیکرٹری کیلئے 2امیدوار اکرم عزیز اور نعمان بھٹی’ نائب صدر کی دو نشستوں کیلئے 4امیدوار شہناز محمود’ جہانگیر اشرف’ مرزا شبیر احمد اور رانا ذوالفقارجبکہ جوائنٹ سیکرٹری کی دو نشستوں کیلئے 3امیدوار ذیشان خان’ عمران علی اور ریاض الحق بھٹی میدان میں ہیں۔ مجلس عاملہ کی10 نشستوں کیلئے20امیدوار قدیر سکندر’ حامد یٰسین’ ایم فاروق سیماب’ منشاء جاوید’ فرزانہ صدیق’ شائستہ شیخ’ میاں انجم’ ایم نعیم مرزا’ انتظار مہدی نگینہ’ عرفان جہانگیر ‘ ندیم چوہدری’ آصف رضا آصف ‘ غلام مصطفی’ وقاص احمد’ حمیرا سید’ عابد حسین شاہ’ محمد اصغر’ ارشد شاہد’ ڈاکٹر تنویر احمد اور حافظ عبدالجبار میں مقابلہ ہو گا۔بی ڈی ایم کی 16نشستوں کیلئے 30امیدوار شمس الاسلام ناز’ شہناز محمود’حامد یٰسین ‘ ندیم جاوید’قدیر سکندر’دلشاد خان’ محمد اقبال’کلیم حیدر شاہ’ عرفان جاوید’ عابد منہاس’ وسیم نواز’ اکرم عزیز’منظور عالم ایاز’ قمر الزمان مرزا’ طاہر رشید’ عامر ادریس بٹ’ جاوید صدیقی’ خالد جاوید’ مرزا شبیر احمد’ حمیرا سید’ رانا ذوالفقار’ ڈاکٹر تنویر احمد’ نعیم چوہدری’ غلام مصطفی’ طیب مقبول’ وقاص احمد’ ندیم شاہد’طاہر محمود خالق’ سعید سومی’ عابد حسین شاہ میں مقابلہ ہوگا۔چیئرمین الیکشن کمیٹی یونس چوہدری کے مطابق عہدیداران کے انتخاب کیلئے پولنگ 30جنوری بروز پیر کو دن 10بجے سے 3بجے تک ضلع کونسل ہال میں ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
نارووال(جی پی آئی)نسل نو کو تعلیمات مصطفےٰ ۖ سے روشناس کروانا ہماری اولین ترجیح ہے۔دورے حاضر میں بے راہ روی کا شکار نو جوان دین سے دور جا رہا ہے جبکہ بزم رضائے محمد ۖ رسول رحمت ۖ کے اسوۂ مبارکہ کی راہنمائی کے ساتھ اصلاح معاشرہ کی کوشش کر رہی ہے ۔ دن رات آقائے نعمت ۖ کی عظمت و شان کے ترانے الاپنا ہمارے مشن ہے ۔ سوسائٹی کی برائیوں کا خاتمہ کرنا ہمارامقصد ہے۔ان خیالات کا اظہار سرپرست اعلیٰ بزم رضائے محمد ۖ ضلع نارووال و مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے عظیم الشان ”رضائے محمد ۖ سیمینار” سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے صدر بزم ھٰذا حافظ محمد عرفان اسلام اویسی ،محمد سجاد قادری،حافظ غلام مصطفےٰ اویسی،قاری محمد ادریس اویسی،محمد افتخار ریاض،ڈاکٹر محمد عرفان رشید اویسی،محمد احسان محمود بھلی اور دیگر نے کہا کہ بزم رضائے محمد ۖ سال 2017ء میںمختلف سیمینارز،جلسہ استقبال رمضان المبارک اوررضائے محمد ویلفیئر فائونڈیشن کا اہتمام کرے گی جس کی ذریعہ غریب و لاچار لوگوں کی مدد کی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ بزم رضائے محمد ۖ کی وجہ سے کافی حد تک نوجوان نسل برے کاموں سے بچ رہی ہے جبکہ سیمینار میں بزم رضائے محمد ۖ ضلع نارووال کے کاموں سے متاثر ہو کر 22نوجوانوں نے رکنیت حاصل کی اور نیکی کے کاموں میں ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقعہ پر محمد آکاش شبیر اویسی،محمد شبیر بٹ،منشی فریاد علی،حافظ محمد اشفاق اویسی، ملک شمشیر علی رانجھا،حافظ محمد عمیر،محمد آصف عباس اویسی،محمد اکرام چوراہی اور دیگر نے بھی خطابات کئے۔
۔ْ۔۔۔۔۔۔۔
نارووال(جی پی آئی)معروف قانون دان ،سیاسی وسماجی اور مذہبی شخصیت چوہدری محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ ضلعی صدر تحریک اویسیہ پاکستان ضلع نارووال کے چچا جان صوفی محمد عبد الرشید مرحوم کا ختم چہلم آج مورخہ 29جنوری اتوار 11بجے دن ڈیرہ اویسیاں کلاس گورائیہ میں منعقد ہو گا جس میں خصوصی خطاب عظیم مذہبی سکالر علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال فرمائیں گے جبکہ قاری محمد ارشد اویسی ناظم تحریک اویسیہ پاکستان نارووال،حافظ محمد عرفان اسلام اویسی،محمد سجاد اویسی،حافظ محمد فیاض اویسی، قاری رضاء المصطفےٰ ،محمد الیاس اویسی اور علاقہ بھر کی سیاسی ،سماجی ،مذہبی،صحافی اور وکلاء سمیت اہم شخصیات شرکت کریں گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی)مبینہ ٹائون تھانے کے حدود میں لیمو گوٹھ کے رہائشی 4جماعت کے طالب علم 11سالہ شان کوتین نامعلوم افراد نے مبینہ طور اغوا کررکے زیادتی کا نشانہ بنایا واقعے کے بعد بچے کے ورثاء مبینہ ٹائون تھانے پہنچے اے ایس آئے نے تین گھنٹے تک تھانے میں داخل ہونے نہیں دیا واقعے کی اطلاع پر پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ مبینہ ٹائون تھانے پہنچے ایس ایس پی فیصل چاچڑ سے بات کرنے کے بعد ایس ایچ او پارٹی لیکر گرفتاریاں کرنے روانہ چھاپے اصل ملزم فرار ۔ پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ایک تو زیادتی ہوئی فوری ان کو گرفت میں لینا چاہیے اور انہیں سخت سزا دی جائے بچے کو انصاف دیا جائے دوسری بات کے ہمارا نظام ہی ٹھیک نہیں ہے جب تک کوئی سفارش نہ ہو تو غریب کی داد فریاد سننے والا کوئی نہیں یہ غریب لوگ تین گھنٹے تک تھانے کے باہر کھڑے رہے ہیں ان کی کسی نے نہیں سنی اگر کوئی بڑا حادثہ ہوجائے تو ان کا یہ حال ہے پولیس میں کچھ کالی بھیڑوں کی وجہ سے ڈپارٹمینٹ بدنام ہورہا ہے پولیس نے اس شہر میں امن کے لیے بے تہاشا قربانیاں دی ہیں لیکن اس قسم کے لوگ ان قربانیوں پر پانی پھیر رہے ہیں ان کے خلاف فوری کاروائی ہونی چاہیے حلیم عادل شیخ نے متاثرہ بچے اور ان کے خاندان کو مکمل انصاف اور تعاون کی یقین دھانی کروائی ۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال کے ذمیدار نواز شریف ہیں ان کی ناکام حکومت کی وجہ سے ملک کا دیوالیہ نکل چکا ہے ادارے گروی رکھ کرملک کو چلایا جارہا ہے معیشت کو اس حکومت نے بری طرح سے تباہ کردیا ہے حکومت کے نزدیک میٹرو سے زیادہ کوئی کام نہیں ہے وزیراعظم کا پاکستان صرف لاہور ہی تک محدود ہے کیوں کہ دیگر شہروں اور صوبوں میں وفاقی حکومت کا کوئی عمل دخل نظرنہیں آتا ایسی ادارے اور وزارتیں جو کہ خسار ے میں ہیںوہ صوبوں کو دے دی گئی ہیں اور باقی وفاق نے اپنے پاس رکھی ہوئی ہیں وزیراعظم کو چاہے کہ وہ ایک دفعہ خیبرپختونخواہ چلے جائیں اور وہاں سے سیکھ لیں کے ترقی کیسے ہوتی عوام کو کس طرح سہولت دی جاسکتی عادل ہائوس کراچی سے جاری کردہ بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ نواز شریف نے کرپشن میں بے انتہا رکارڈ بنائے ہیں کرپشن میں اعلیٰ خدمات سرانجام دینے پر وزیراعظم کے حق میںریلی نکالنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں یہ وہی لوگ ہیں جنہیں سندھ میں بھوک وپیاس سے مررتے ہوئے بچے نظر نہیں آتے ،پینے کے پانی کا فقدان نظر نہیں آتا ، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں نظر نہیں آتی، ہسپتالیں اسکول نظر نہیں آتے،کراچی میں بدامنی نظرنہیں آتی ، امن امان کا مسئلہ ہے ان مسائل پر ان کے منہ نہیں کھلے کوئی ریلی نہیں نکالی نہ وزیراعظم سے بات کی گئی اب ان کی کرپشن اور اصلیت پوری دنیا کے سامنے آئی ہے تو ایک مخصوص ٹولا اسے بچانے کے لیے کود پڑا ہے وزیراعظم اب اس ملک پر مسلط ہیں کیوں کہ اخلاقی طرح سے وہ اس عہدے کے اہل نہیں رہے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)بریگیڈیرظفر اقبال نے کہا ہے کہ فروری کے مہینے سے ملاکنڈ ڈیوثرن میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لئے کاغذاتی کارراوائی شروع ہوگی جس کے لئے ہر ضلع میں مخصوص پولیس اسٹیشنز میں رجسٹریشن کرائی جائیگی اور اگر ضرورت پڑی تو رجسٹریشن کے لئے پولیس اسٹیشنز کی تعداد بڑھائی جائیگی ، رجسٹرڈ ہونے والے گاڑیاں صرف ملاکنڈ ڈیوثرن میں آمدورفت کرسکی گی ان خیالات کا اظہار اُنہوںنے سرکٹ ہائو س سوات میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا اُنہوںنے کہا کہ ملاکنڈ ڈیوثرن کے تمام اضلاع میں رجسٹریشن کے عمل کو ممکن بنایا جائیگا جبکہ ہر ضلع کے گاڑیوںکے لئے الگ الگ رنگ کے نمبر پلیتس بنائے جائنگے جو کہ مخصو ص دکانو ں میں دستیا ب ہونگے جس کی اپرول انتظامیہ دیگی اُنہون نے کہا کہ رجسٹریشن کا مقصد گاڑی مالکان کو تحفظ دینا ہے جس سے اُس کی ملکیت ثابت ہوگی اور وہ اُس کے نام متعلقہ پولیس اسٹیشن میں رجسٹرڈ ہوگا اُنہوںنے کہا کہ رجسٹرڈ گاڑیوںکا ڈیٹا صوبائی محکمہ ایکسائز کے ساتھ بھی شیئر کیا جائیگا تاکہ اس کو ملاکنڈ ڈیوثرن کے علاوہ کسی دوسرے علاقے میں چلانے کے لئے استعمال نہ کیا جاسکے تین رکنی کمیٹی جن میں ملٹری آفیسر،کمشنر اور پولیس آفسیرزکاغذات اور پورے پراسیز کو مانیٹر کرے گی اور دیکھی گی گاڑیوںکی رجسٹریشن کراناہر گاڑی کے مالک پر لازمی ہوگی جس کے لئے ایک ٹائم پریم دیا جائیگا اور گاڑیوں کی رجسٹریشن مقررہ وقت میں کرانا لازمی ہوگا مقررہ وقت میں رجسٹریشن نہ کرانے والے افراد کے خلاف قانونی کارراوائی کی جائیگی اُنہوںنے کہاکہ گاڑیوںکی رجسٹریشن کی کوئی فیس نہیںلی جائیگی البتہ نمبر پلیٹس کی رقم وصول کی جائیگی اُنہوںنے کہاکہ نان کسٹم گاڑیوںکی رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ سکریپ اور کٹ گاڑیوںکے خلاف جلد بڑے پیمانے پر اپریشن شروع کیا جائیگا اور کٹ گاڑیاںجوکہ غیر قانونی ہے کے خلاف سخت ترین قانونی کارراوائی کی جائیگی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی سید جعفر شاہ نے کہاہے کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں بولی جانیوالی تمام مادری زبانوں بشمول پشتو ،گجری ،توروالی ،گاوری ،شینا ،چترالی اور ہندکو وغیر ہ کو مردم شماری کے فارم میں الگ حیثیت دی جائے ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ میں نے اور محمد علی ایم پی اے نے اس سلسلے میں صوبائی اسمبلی میں قرار داد بھی جمع کرائی ہے اور حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ مردم شماری فارم میں زبانوں کے خانہ میں تمام مادری زبانوں کا خیال رکھا جائے ۔
۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)لائیکوٹ سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن نثار احمد گجر نے کہاہے کہ ہم تمام گجر برادر ی کے جانب ایم پی اے سید جعفر شاہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جنہوںنے حقیقی نمائندے کا کردار ادا کرتے ہوئے اسمبلی کے فلور پر گجر برادری کیلئے بھرپور اواز اٹھائی اور صوبے میں بولی جانیوالی تمام زبانوں کے خانے کیلئے جگہ مختص کرنے کا مطالبہ کیا انہوںنے کہاکہ صوبے میں دیگر ایم پی ایز اور ایم این ایز بھی موجود ہے لیکن کسی نے بھی دیگر زبانوں کیلئے اواز نہ اٹھائی لیکن ایم پی اے سید جعفر شاہ نے اسمبلی فلور پر اواز اٹھائی جس پر تمام گجر برادری ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور عہد کرتے ہیں کہ زندگی کے ہر موڑ پر سید جعفر شاہ کے شانہ بشانہ رہیںگے۔
۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) بہترین کارکردگی پر خیبرنیوز انتظامیہ نے سوات کے نوجوان صحافی سعیدالرحمان کو ریجنل بیوروچیف ملاکنڈڈویژن مقررکردیا، سعیدالرحمان کی اس اہم عہدے پر ترقی دینے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا، صحافت کی میدان میں اپنے صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے صحافت کے بلندیوں پر سوات کے فرزند کو ان کی بہتر کارکردگی کے اعتراف میں ترقی مل گئی ، سوات کے صحافتی حلقوں میں سعیدالرحمان کو ریجنل بیوروچیف مقررکرنے پر خوشی کی لہر دوڑگئی اور ان کو اس عہدے پر ترقی دینا سوات کیلئے ایک بڑا اعزاز قرار دیاگیاہے، تفصیلات کے مطابق سوات کے حسین علاقہ اور ڈویژنل ہیڈکوارٹر سیدوشریف سے تعلق رکھنے والے صحافت کی دنیا میں اپنے صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے نوجوان کارکن صحافی سعیدالرحمن کو ان کی بہترکارکردگی پر خیبرنیوز اور اے وی ٹی خیبر کے انتظامیہ نے خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر ان کو خیبرنیوز کے ریجنل بیوروچیف برائے ملاکنڈڈویژن مقررکرکے ترقی دیدی گئی ، خیبرنیوز اوراے وی ٹی خیبر کے چیف ایگزیکٹیو کامران حامد راجہ ، منیجنگ ڈائریکٹر حامد شمشاد اورکنٹرولرز مبارک علی ، سیدوقاص شاہ، حنیف الرحمان ، نعیم اللہ یوسفزئی، آیاز خان اور داود جان نے خالصتاٍ میرٹ پر فیصلہ کرتے ہوئے آسمان صحافت کامملکت ستارہ اور سوات پریس کلب کے جنرل سیکرٹری سعیدالرحمان کو اگلے عہدے پر ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیااوراب وہ خیبرنیوز واے وی ٹی خیبر کے ریجنل بیوروچیف برائے ملاکنڈڈویژن کے عہدے پر کام کرینگے ، ان کو یہ ترقی ان کے بہتر کارکردگی کے اعتراف میں دیاگیاجوان کا حق تھا، اورخیبرنیوز انتظامیہ نے بھی یہ ثابت کردیاہے کہ ان کے ساتھ باصلاحیت افرادکاپوراپورا احساس اورقدرہے، سعیدالرحمن نے صحافت کی میدان میں اپنے صلاحیتوں کالوہامنواکر انتہائی کم عمری میں انہون نے کوچہ صحافت میں وہ منزل طے کرلیا جسے طے کرنے کیلئے عرصہ لگتاہے اور اس منزل مقصود تک پہنچنے کیلئے کافی انتظارکرناہوتاہے، لیکن سعیدالرحمان کو ان کی بہترکارکردگی اورانتظامیہ کی طرف سے ان کی کارکردگی کے اعتراف میں جوترقی دی گئی ہے وہ پورے سوات کیلئے ایک بڑے اعزاز سے ہرگز کم نہیں، جس پر سوات یونین آف جرنلسٹس کے صدر غفورخان عادل اورکارکن صحافی شاہ اسدعلی نے خوشی کااظہارکرتے ہوئے سعیدالرحمان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے اور خیبرنیوز کے چیف ایگزیکٹیو کامران حامد راجہ ، کنٹرولر وپوری ٹیم کاشکریہ اداکیاہے جنہوں نے میرٹ پرفیصلہ کرتے ہوئے ایک کارکن صحافی کو ان کا حق دلادیا ہے۔