گجرات کی خبریں 12/1/2017

GPI

GPI

گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیر اعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مسلم لیگی قائدین نے کہا کہ انہوں نے بطور چیف جسٹس آف پاکستان بڑے اہم فیصلے کیے۔ انہوں نے سعید الزمان صدیقی کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔#
۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) میرے اور میری فیملی کے خلاف میڈیا پر جھوٹا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے میر ا نشئی بھائی جمشید عامر مجھے اور میرے گھر والوں کو مارتا پیٹتا اور غلیظ گالیاں دیتا ہے ساری جائیداد اور دکانوں پر قبضہ عامر نے کر رکھا ہے اور مجھے ظالم اور قبضہ کرنے والا شو کیا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار شاہ جہانگیر روڈ کے رہائشی جاوید وڑائچ نے گزشتہ روز گجرات پریس کلب میں اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا جاوید اختر وڑائچ کا کہنا تھا یہ وراثتی جائیداد کا تنازعہ نہیں بلکہ خریدی گئی 31مرلہ مشترکہ اراضی ہے جس میں سے 6مرلے ہمارے والد کے نام 11مرلے میرے نام 9مرلے ہماری بہن کے نام اور 5 مرلے جمشید عامر کے نام ہے جبکہ دکانوں پر بھی اس نے قبضہ کر رکھا ہے اور جس دکان میں میں نے کریانہ سٹور بنا رکھا تھا اس پر بھی عامر نے قبضہ کر کے اس کے سامنے ٹینٹ لگا کر میری دکان بند کر رکھی ہے میں نے نہ ہی اپنی والدہ پر اور نہ ہی عامر پر کوئی تشدد کیا ہے عامر جو چوٹیں میڈیا کو دکھا رہا ہے وہ نشہ کی حالت میں گرنے سے اس کو لگیں مارا تو اس نے مجھے اور میرے بیوی بچوں کو ہے ان کا جب کوئی میڈیا کا بندہ آتا ہے تو وہ سڑک پر جا کر بیٹھ جاتے ہیں باقی تمام دن گھرکے اندر ہوتے ہیں مشترکہ گھر کی بالائی منزل پر میں اور میری فیملی جبکہ نیچے عامر رہتا ہے جاوید کا کہنا تھا کہ ہما را جائیداد کی تقسیم کا کیس عدالت میں چل رہا ہے اور عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی ہمیں قبول ہو گا ہم وزیر اعظم چیف جسٹس آف پاکستان ،وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے کیونکہ عامر اس سے قبل بھی قتل کیس میں پندرہ سال جیل میں رہ کر آیا ہوا ہے مجھے اور میری فیملی کی جان کو اس سے شدید خطرہ ہے میں مقامی انتظامیہ اور پولیس سے اپیل کرتا ہوں کے میری دکان پر سے عامر کا قبضہ ختم کرا کر مجھے روزگار کمانے کا تحفظ دیا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) حضرت غوث الاعظم نے اسلام کی ترویج و اشاعت میں اہم کردار ادا کیا اور دنیا میں ان کے نام سے چلنے والا قادری سلسلہ اسلام کی تعلیمات کو اجاگر کرنے کے سلسلہ میں کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف صاحبزادہ پیر سید انتصار الحسن شاہ سروری قادری نے بڑی گیارہویں شریف کے سلسلہ میں منعقدہ محفل کے دوران کیا انہوںنے کہاکہ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی محبوب سبحانی کی تعلیمات کی وجہ سے اسلام کو جو جلا ملی وہ قیامت تک رہے گی اور انہوںنے اپنے کردار اور عمل سے لوگوں میں عملی اسلام کی تصویر پیش کی اور پوری دنیا میں حضرت غوث الاعظم کے نام کا ڈنکا بجتا ہے بغداد شریف کو اسلام کی آماجگاہ بنانے میں ان کا اہم کردار تھا انہوںنے کہا کہ آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف میں لوگوں کی اصلاح کیلئے کام کیا جاتا ہے اور ان کی روحانی و دنیاوی تربیت کا بندوبست کیا جاتا ہے ، ممتاز عالم دین علامہ محمد اشرف نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی المعروف غوث الاعظم نے اپنے عمل اور حسن سلوک سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی اور اپنی زندگی اسلام کیلئے وقف کی آج بھی دنیا بھر کے مسلمانوں کو اولیاء کرام کی تعلیمات سے مستفید ہونا چاہیے اور کوشش کرنی چاہیے کہ وہ اپنے عمل سے دنیا میں اپنا مقام بنائیں ، دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے بھی اسلام کی تعلیمات مشعل راہ ہیں اسلام امن ، محبت ، اخوت اور بھائی چارے کا دین ہے اس موقع پر ممتاز ثناء خوانِ رسول حافظ علی رضا قادری اور محمد مجتبیٰ نے ہدیہ نعت پیش کیا ، درود و سلام کے بعد ختم غوثیہ پڑھا گیا اور ملکی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی) حضور ۖ کی نعت پڑھنا اور سننا ہمارے ایمان کا حصہ ہے قسمت والے لوگ ہی حضور ۖ کی مداح بیان کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گجرات ناصر گھمن نے گورنمنٹ کملی والا گرلز ہائی سکول گجرات میں پہلے سالانہ مقابلہ حسن نعت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں ہم نصابی سرگرمیوں کے انعقاد کا مقصد طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے اور پرنسپل گورنمنٹ کملی والا گرلز ہائی سکول محترمہ روبینہ ناصر کی اس سلسلہ میں کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ کملی والا گرلز ہائی سکول کے بچوں نے جس پیارے انداز میں حضور ۖ کی مداح بیان کی ہے اس پر ہم انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ پرنسپل گورنمنٹ کملی والا ہائی سکول محترمہ روبینہ ناصر نے کہا کہ ہر سال مقابلہ حسن نعت کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس میںطالبات کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اس موقع پر منصفین کے فرائض مس روحی شاہین’ مس شناور اقبال’ اور مس شمائلہ نورین نے سرانجام دئیے۔ پہلی پوزیشن ہونہار طالبہ ربیہ غلام رسول ‘ دوسری پوزیشن رُخ زاہرہ’ جبکہ تیسری پوزیشن شائستہ عمران نے حاصل کی۔ اس موقع پر طالبات اور انکے والدین نے بھی شرکت کی۔ پرنسپل محترمہ روبینہ ناصر نے والدین پر زور دیا کہ وہ طالبات کی تربیت کے سلسلہ میں ادارے سے تعاون کریں اور گھر میں انہیں اسلامی تعلیمات سے اجاگر کریں اور امتحانات کے دنوں میں ٹی وی ‘ لیپ ٹاپ ‘ کمپیوٹر’ موبائل وغیرہ سے بچوں کو دور رکھیں تاکہ وہ اچھی پوزیشن لیکر کامیاب ہو سکیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ممتاز شخصیات نے ڈاکٹر شیخ ثوبان شاہد کے کلینک پر ان سے ملاقات کی اور انہیں گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ہیلتھ کا چیئرمین نامزد ہونے پر مبارک باد پیش کی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا مبارک باد پیش کرنے والوںمیں مرزا ندیم اختر ایڈووکیٹ ، سکندر اشفاق رضی ایڈووکیٹ ، شیخ محمد ادریس ، ابوبکر سیٹھی ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، سجیل خان ، یاسر وریاء شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) والدین بچوں کی تعلیم و تربیت کے سلسلہ میں اساتذہ کے ساتھ تعاون کریں تو بچے بہتر انداز میں تعلیم حاصل کرسکیں ان خیالات کا اظہار ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ کملی والا گرلز ہائی سکول روبینہ ناصر نے گزشتہ روز سکول میں والدین کے ساتھ میٹنگ کے دوران کیا جو کہ دسمبر ٹیسٹ کے حوالہ سے منعقد ہوئی ۔ روبینہ ناصر نے کہا کہ سکول میں بچوں کی تعلیم و تربیت کے سلسلہ میں اساتذہ کام کرتے ہیں لیکن اصل کام والدین کا ہے کہ وہ بچوں کو گھر میں موبائل فونز ، ٹیلی ویژن ، کیبل وغیرہ سے دور رکھیں اور خصوصاً جنوری ، فروری اور مارچ کا مہینہ اہم ہوتا ہے بچوں کے امتحانات ہوتے ہیں ایسے میں اگر وہ صحیح معنوں میں تعلیم کی طرف توجہ نہ دیں تو بچے پوزیشن حاصل نہیں کر سکتے ہمارے سکول کا رزلٹ پہلے ہی بہت اچھا ہے اور اب ہم مزید محنت کر رہے ہیں اور بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ریسکیو 1122کے عملہ نے ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم صنعت زار گجرات میں طالبات کو فرسٹ ایڈ کے بارے میں تربیتی لیکچر دیا تا کہ خواتین اپنے گھر اور ادارے میں ہنگامی صورتحال کی صورت میں فرسٹ ایڈ دے سکیں منیجر صنعت زار محمد ارشد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم صنعت زار خواتین کی تعلیم و تربیت کا ادارہ ہے جہاں پر خواتین کو مختلف گھریلو کورسز کروائے جاتے ہیں تا کہ وہ باعزت طریقے سے زندگی گزار سکیں اور فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ کا مقصد یہ ہے کہ طالبات کو ہنگامی حالات سے نمپٹنے کی تربیت ہو تا کہ وہ بڑے نقصان سے بچ سکیں اور انسانی جان بچا سکیں ۔ اس موقع پر ٹرینر ریسکیو 1122محمد تصدق نے طالبات کو فرسٹ ایڈ کے بارے میں تفصیلاً آگاہ کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) شاہین چوک فلائی اوور کی تعمیر کا 85فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے، 82کروڑ روپے لاگت سے مکمل ہونیوالا منصوبہ رواں ماہ کے آخر تک مکمل کرکے ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔ ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے پراجیکٹ کے تعمیراتی کام کے معائنہ کے موقع پر کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا ، این ایچ اے اور کنٹریکٹر کمپنی کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ تقریبا ایک کلو میٹر طویل پل کی تعمیر کا کام رواں مالی سال میں شروع کیا گیا تھا جس کی تکمیل کی مدت 28فروری مقرر کی گئی تھی تاہم وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے وژن کے مطابق منصوبے کی جلد تکمیل کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گے جس کے نتیجہ میں پراجیکٹ مقررہ وقت سے چار ہفتے قبل مکمل ہونے کی توقع ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ شاہین چوک فلائی اوور کی تعمیر کیلئے 136پائلیں اور 128گارڈر استعمال ہوئے ہیں جن کا زیادہ سے زیادہ فاصلہ 25فٹ تک ہے اور پل کی تعمیر کے بعد اس پر کارپٹ روڈ کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ساٹھ فٹ چوڑے شاہین چوک فلائی اوور پر دونوں جانب ڈبل لین میں گاڑیاں گذر سکتی ہیں جبکہ اس پر روشنی کا انتظام کرنے کیلئے لائٹس بھی لگائی جائیں گی ، انہوںنے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ واپڈا کنکشن کے حصول کے لئے فوری کاروائی کا آغاز کیا جائے۔ انہوںنے ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ شاہین چوک فلائی اوور کیطرح کارپٹ روڈ کی تعمیر اور دونوں اطراف سروس روڈز کی تعمیر کا کام بھی تیزی سے مکمل کیا جائے اور اعلی کوالٹی میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے۔ اس سے قبل این ایچ اے کے افسران اور کنٹریکٹر سارکو کے نمائندگان نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے جلالپور جٹاں کا دورہ کیا اورمختلف سرکاری سکولوں میں تدریسی سرگرمیوں ، سرکاری ہسپتالوںمیں علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیا، ڈی ایم او وقار حسین خاں، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی طاہر کاشف ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر الطاف حسین چوہدری، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد علی مفتی ، مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری تنویر گوندل ، حاجی ریاض ابراہیم بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکولز برائے طلبہ و طالبات ، گورنمنٹ میونسپل گرلز ہائی سکول ، سول ہسپتال جلالپور جٹاں اور کے دورہ کے موقع پر کمپوٹر لیب اور لائبریری کا معائنہ کیا اور پرنسپلز کو ہدایت کی کہ تمام کلاسوں کے طلبہ و طالبات کو لائبرئری، کمپوٹر لیب اور سائنس لیب سے استفادہ کے بھرپور مواقع فراہم کئے جائیں۔انہوں نے مختلف کلاس رومز کا بھی دورہ کیااور طلبہ سے بات چیت کی اور تعلیمی قابلیت کا جائزہ لیا۔ سول ہسپتال جلالپو رجٹا ں اور بنیادی مرکز صحت محمود آباد کے دورہ کے موقع ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی وارڈ، میڈیکل وارڈ ، ڈرگ سٹورز کا معائنہ کیا اور مریضوں سے بات چیت کرکے وہاں فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام ہسپتالوں میں وافر مقدارمیں ادویات فراہم کی گئی ہیں، ہر مریض کا معائنہ اور مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات۔11جنوری2017 () ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ سے سروس انڈسٹریز کے ڈائریکٹر چوہدری حسن جاوید نے ملاقات کی اور چیئرمین سروس انڈسٹریز چوہدری احمد سعید کی طرف سے کڈنی سنٹر کیلئے 50لاکھ روپے عطیہ کا چیک جبکہ ڈاکٹر اشفاق بشیر نے 2لاکھ روپے عطیہ کا چیک پیش کیا، بورڈ آف گورنرز کے ممبران جاوید بٹ، نثار الدین ساجد راٹھور بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے چوہدری احمد سعید، چوہدری حسن جاوید، اور ڈاکٹر اشفاق بشیر کی طرف سے کڈنی سنٹر کیلئے عطیات پر انکے جذبہ کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ کڈنی سنٹر میں گردے کے امراض میں مبتلا مریضوںکو ڈائیلسز کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ریجنل جنرل مینجر سوئی نادرن گیس کمپنی گجرات ریجن احسان اللہ بھٹی نے کہا ہے کہ 2016میں گجرات ریجن کے لائن لاسز میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے اور 2015 کے مقابلے میں 14.44فیصد سے کم ہوکر 6.62فیصد رہ گئے ہیں، لائن لاسز میں کمی سے کمپنی کو مجموعی طور پر 8کروڑ 61لاکھ روپے کا فائدہ ہوا ہے۔ انہوںنے بتایا کہ سال 2015میں سوئی نادرن گیس کمپنی گجرات ریجن کو مرکز کی طرف سے 3422ملین مکعب کیوبک فٹ گیس فراہم کی گئی ، مجموعی طور پر 2928ملین مکعب کیوبک فٹ گیس کی ریکوری کی گئی جبکہ لائن لاسز 14.44فیصد رہے تاہم سال 2016میں گجرات ریجن کو مرکز سے 3262ملین مکعب کیوبک فٹ گیس فراہم کی گئی اس میں سے 3046ملین مکعب کیوبک فٹ گیس کی ریکوری کی گئی اور لائن لاسز 6.62فیصد رہے جوکہ انتہائی کم ترین سطح پر ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ گذشتہ سال کے دوران حکومت پاکستان وزرات پٹرولیم و قدرتی وسائل کی ہدایات اور ایم ڈی سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کی زیر نگرانی لائن لاسز کو کنٹرول کرنے کیلئے جامع منصوبہ پر عمل درآمد کا آغاز کیا گیا اس مقصد کیلئے ڈپٹی کمشنر گجرات لیاقت علی چٹھہ ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل ظفر چٹھہ اور ایف آئی اے کے مقامی افسران کے تعاون سے گیس چوروں کے خلاف موثر ترین کریک ڈائون کرکے ان پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے نیز بدعنوان عناصر کی بھی نشاندہی کا عمل شروع کیا گیا اور متعدد اہلکاروںکو ملازمت سے ہی فارغ کر دیا گیا۔ انہوںنے بتایا کہ گیس لیکجز روکنے، بوسیدہ پائپ لائنوںکی تبدیلی سے بھی گیس کے ضیائع کو روکنے اور لائن لاسز کم رکھنے میں بڑی مدد ملی جس کی وجہ سے لائن لاسز میں نمایاں کمی ہوئی۔ ریجنل جنرل مینجر احسان اللہ بھٹی نے کہا کہ کمپنی کی یہ کامیابیاں ایم ڈی سوئی نادرن گیس کی قیادت میں انجینئرز اور ٹیکنکل و نان ٹیکنکل سٹاف کی بھرپور محنت کا نتیجہ ہے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ کمپنی کی کامیابیو ں کے سفر کو اسی عزم اور جذبہ سے آگے بڑھایا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) کھاریاں شہر میں کم عمر رکشہ ڈرائیور سرعام سڑکوں پر ریسیں لگاتے اور کئی قیمتی جانوں کو دائو پر لگاتے دکھائی دے رہے ہیں مگر انتظامیہ ان کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی شاید انتظامیہ ٹریفک پولیس والے کسی بڑے حادثے کا انتظار کر رہے ہیں کہ کوئی حادثہ ہو لوگ مریں یا زخمی ہوں تو کارروائی کریں کم عمر رکشہ ڈرائیور جن کی عمریں بمشکل 14سے15 سال ہوتی ہیں وہ رکشے چلاتے دکھائی دیتے ہیں اور دن پھر دندناتے پھر رہے ہیں اور سرعام ٹریفک قوانین کی دھجیاں بھی بکھیرتے ہیں رانگ سائیڈ پر سواریاں بٹھا کر سفر کرنا ان کا معمول ہے رکشے میں 16 سواریاں کی گنجائش ہوتی ہے جبکہ یہ لوگ7،8 لوگوں کو بٹھا لیتے ہیں جو کہ کسی بڑے ریسک سے کم نہیں عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) کھاریاں بس بے پر سہولیات کا فقدان۔ مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے راولپنڈی سے لاہور جانے والی ٹرانسپورٹ کے لئے بنایا گیا بس بے مسافروں کے بیٹھنے کے بالکل قابل نہیں ہے چند ایک بنچ باقی بچے ہیں ان پر بھی سیٹیں نہیں ہیں پلاسٹک کی سیٹیں لگائی گئی تھیں جو کہ ٹوٹ چکی ہیں تاحال نئی سیٹیں نہیں لگائی جا سکیں صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے107 چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن گذشتہ چار سالوں حکومتی کاموں میں روڑے اٹکا رہی ہے اور منفی سیاست کر کے قوم کا وقت ضائع کیا جا رہا ہے اور ساتھ ساتھ دھرنوں، جلسوں اور ریلیوں پر اربوں روپے بھی خرچ ہوئے مسلم لیگ (ن) مسائل کے باوجود ملکی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور ملک میں امن و امان کے قیام کے لئے اپنی بہترین خدمات سرانجام دے رہی ہے اور انشاء اللہ آنے والے حکومتی عرصہ میں بھی یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا 2018ء کے الیکشن میں بھی عوام تعمیر و ترقی کے اس تسلسل کو برقرار رکھنے کے لئے مسلم لیگ(ن) کو ہی ووٹ دیں گے۔ منفی سیاست کرنے والوں اور ملک و قوم کا قصان کرنے والوں کو عوام پھر مسترد کریں گے آنے والا دور بھی مسلم لیگ(ن) کا ہی ہوگا اور عوامی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا انہوں نے مزید کہا کہ ہم حلقہ این اے107، پی پی115 کی طرح ضلع گجرات کو بھی مثالی بنائیں گے ضلعی چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر تاریخ ساز خدمات سرانجام دیں گے ضلع گجرات کے عوام کی محرومیوں کو ملکر دور کریں گے اور تعمیر و ترقی کی نئی راہیں بھی کھولیں گے۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) کوٹلہ برادران علاقہ کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے قابل رشک خدمات سرانجام دے رہے ہیں اس دور سے پہلے کسی نے اس طرح کام نہیں کیا شائد آنے والے دور میں کوئی اس طرح تاریخ ساز کام کر سکے۔ ہم ایم این اے چوہدری عابد رضا، ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور پرامید ہیں کہ ضلعی چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر اس روایت کو بہترانداز میں قائم رکھیں گے ان خیالات کا اظہار مشترکہ طور پر سابق امیدوار چیئرمین یونین کونسل بدر راہنما مسلم لیگ (ن) ملک فضل حسین اعوان بدر مرجان اور سابق امیدوار وائس چیئرمین چوہدری محمد اشرف کنجیال نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے107 اور پی پی115 کی تعمیر و ترقی بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ہم قائدین کوٹلہ برادران کی قیادت میں اپنی سطح پر عوامی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) عیدگاہ کھاریاں کے عقب میں قائم کوڑے کے ڈھیر پر روزانہ شام کو آگ لگنے سے زہریلا دھواں اٹھتا ہے جوکہ عوام کو بالخصوص دکانداروں کو موذی امراض میں مبتلا کر رہا ہے انتظامیہ سب کچھ جانتے بوجھتے ایکشن نہیں لے رہی لوگ گلے، سانس اور پھیپھڑوں کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں بدبو دار دھواں بیماریاں پھیلانے کے ساتھ تعفن بھی پھیلاتا ہے جس کی وجہ سے سانس لینا مشکل ہو جاتا ہے۔ چیئرمین کھاریاں ایکشن لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) چیئرمین یونین کونسل دھونکل آصف محمودکلیرکی بیٹی کی شادی دولہامحمدعثمان کے ساتھ بخیروبخوبی سرانجام پائی۔تقریب میں ایم این اے چوہدری مبشر،ایم پی اے شوکت منظورچیمہ،چیئرمین ضلع کونسل مظہر قیوم ناہرا،وائس چیئرمینز ضلع کونسل رانا عامر نذیر،اعجازاحمدپرویا،چیئرمین میونسپل کمیٹی وزیرآبادبابو شعیب ادریس،محمداعجاز پارس،صاحبزادہ سید ضیاء النور،افتخاراحمدصدیقی،خواجہ محمدشعیب،ثاقب رضا مصطفائی،طاہر رفیق منہاس،چیئرمین یونین کونسل منظورآبادخالد منظورچیمہ،ایم ایس کارڈیالوجی ڈاکٹرغلام مرتضیٰ قاضی،ڈی ایس پی اسدچیمہ،قاضی رضا سمیت معززین علاقہ ،سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) اپنی سرکاری ذمہ داریوںکوخوش اسلوبی سے سرانجام دیکرسبکدوش ہونے والے سرکاری ملازمین اپنے ادارے کوجویادگارلمحات دے جاتے ہیںان سے انکے بعدآنے والے اورساتھی سرکاری ملازموںکے لئے مشعل راہ ہوتے ہیں۔ان خیالات کااظہارانسپکٹر سپیشل برانچ غلام حسین نے حاجی محموداقبال کی ریٹا ئر منٹ پرسٹاف کی طرف سے دی گئی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ملک میر بخش ودیگر سٹاف نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) پنجاب ایگزامینیشن پی ای سی کے تحت جماعت پنجم اورہشتم کے امتحانات 2فروری سے لیکر20فروری تک اختتام پذیرہونگے۔اس سلسلہ میںامتحانی ڈیٹ شیٹ بھی جاری کردی گئی ہے۔ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرگوجرانوالہ ملک سلیم احمدنے چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ملک شکیل احمدسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ طلبہ وطالبات کورولنمبرسلپس جاری کرنے کاکام شروع کردیا گیا ہے اوراپنے قریبی کلسٹرسنٹرسے بچوںکے رولنمبرزحاصل کرسکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ امتحانی نظام کوفول پروف بنایاگیا ہے اورپرائیویٹ تعلیمی داروںکے طلبہ وطالبات کوقریب ترین امتحانی سنٹرزالاٹ کئے گئے ہیںتاکہ ان کودوردرازسنٹرزپرجانے کی زحمت گاورانہ کرنی پڑے۔انہوںنے کہا کہ اس سال تمام امتحانی سنٹرزپربچوںکویونیفارم اورسکول بیجزلگاکرکمرہ امتحان میںبیٹھنے کی اجازت نہ ہوگی۔جس کی پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے مذمت کی ہے کہ بغیر یونیفارم اوربیجزکے بچوںکی شناخت ناممکن ہوجا ئے گی جبکہ ڈی ای اوسکولزکاموقف ہے کہ حالیہ اقدام نقل کی روک تھام کے لئے کیا گیا ہے اورکوئی طالب علم بھی جوابی امتحانی کاپی پرسکول کانام بھی تحریرنہ کرسکے گاصرف جاری شدہ رولنمبرلکھناہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) جمیعتہ علماء اسلا م کے صوبائی شوریٰ کے ممبرحافظ محمدرفیق عابد علوی،حافظ عمران احمد،مولانایونس اختر،مولاناعطاء الرحمن،مولاناعاشق الٰہی ،قاری یامین،مفتی انورکمال،مفتی اسدمدنی،قاری محمدشفیق اعوان،قاری منصوراحمدنے مشترکہ بیان میںکہا ہے کہ ملک میںحقیقی تبدیلی حضوراکرم ۖ کے نظام سے آئے گی۔اسی نظام کے نفاذسے عوام کے مسائل حل ہونگے اورملک ترقی بھی کرے گا۔نظام مصطفی ۖ کے نفاذکے لئے رلماء کرام پرامن جدوجہدمیںمصروف عمل ہیں۔برما،حلب ،کشمیراوردیگرممالک میںمسلمانوںپرہونے والے مظالم نے چنگزیت کی تاریخ رقم کردی اقوام متحدہ اوراو آئی سی اوراسلا مک ممالک کے سربراہان برما،حلب،کشمیرسمیت دیگر ممالک میںہونے والے مظالم کانوٹس لیں۔انہوںنے کہا کہ نظام مصطفیۖ اس ملک کامقدرہے دین کے نام پربننے والے ملک میں نظام مصطفیۖ کے سواکوئی دوسرا نظام نہیںآسکتاانہوںنے کہا کہ پارلیمنٹ میںسب سے موثررول علماء کرام کاہے اورآئندہ بھی جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) راہنما جماعت اسلامی پی پی 103چوہدری اشفاق صادق چیمہ نے کہا ہے کہ پی پی 103میں سڑکوں کی مرمت وبحالی گو کہ ایک احسن قدم ہے مگر کیا ہی اچھا ہوتا اگر یہ کام حکومت کے وجود میںآتے ہی شروع ہو جاتا۔ان جبکہ حلقہ میںسڑکوں کی مرمت کا کام شروع ہو چکا ہے۔مگر ایسے لگ رہا ہے کہ پری پول ریگنگ کی تیاری ہو رہی ہے۔حکمران الیکشن سے ایک سال قبل سڑکوں کی مرمت کا کام شروع کر کے آئندہ انتخابات میںایک بار پھر ووٹ بٹورنے کے چکر میں ہیں۔اور ترقیاتی کام بھی صرف وہاں پر شروع ہیں جہاں پر ن لیگ بلکہ ناکام لیگ کے لوگوں کا بسیرا ہے۔اور جہاں پر ناکام لیگ کے ووٹر نہیں ہیں وہاں کی حالت زار بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔کلاسکے سے ساروکی اور احمد نگر سے گکھڑ کی سڑکوں کی حالت زار کون نہیں جانتا۔اور اگر عوام احتجاج کرتے ہیں تو اصل مسائل کو نظرانداز کر تے ہوئے کوئی چھوٹا موٹا منصوبہ شروع کر کے عوام کوایک اور لالی پاپ دے دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس ،میرٹ کی بحالی،اور تعمیروترقی کے دعوے کرنے والی ن لیگ نے اپنے قول و فعل سے خود کو ناکام لیگ ثابت کر دیا ہے۔حیرت کی بات ہے کہ ناکام لیگ کے ایم این اے اور ایم پی اے ان سڑکوں کو دوبارہ بنا رہے ہیں جو پہلے سے ہی کسی قدر قابل استعمال حالت میں ہیںاور جن سڑکوں پر حادثات کی وجہ سے لوگوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے وہاں سے چشم پوشی کر رہے ہیںکیونکہ وہاں سے ان کو ووٹ نہیں ملے تھے۔اور یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ سہولیات اور ترقیاتی کام صرف ناکام لیگ کا حق ہے۔مگر حکمرانوں کو نہیں معلوم کہ ن لیگ عوام کی نظر میں ناکام لیگ بن چکی ہے۔معیشت سمیت تمام شعبہ جات ناکام لیگ کی ناکامی کی داستان سنا رے ہیں۔حکمران قوم کے نام پر لیے گئے قرضوں کو بھی عوام پر خرچ کرنے کی بجائے اپنی عیاشیوں کی نذر کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) چیئرمین قلم فائونڈیشن علامہ عبدالستار عاصم کی زیر صدارت ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔جس میں معروف قانون دان حبیب الوہاب الخیری کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں محمد فاروق چوہان، شیراز برق، مقصود چغتائی،ملک مقبول احمد، منشاء قاضی، حکیم محمد عزیز الرحمن جگرانوی،رانا عامر رحمان محمود نے شرکت کی۔مرحوم کی سماجی ، علمی اور ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) شیعہ علماکونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے حیرت کا اظہار کیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ کی دہشت گرد تنظیموں اور اسلامی مسالک کے درمیان اختلاف رائے کے بارے میں معلومات ناقص ہیں۔شیعہ سنی اختلاف تاریخی اور صدیوں پرانے ہیں، اس کی بنیاد پر قتل و غارت گری نہیں ہوئی۔ فقہی اختلاف فرقہ واریت نہیں۔ فرقہ واریت اسلام کو کمزور کرنے کے لئے سازش کے تحت پھیلائی گئی۔ ضرب عضب آپریشن کے اثرات کو برقرار رکھنے کے لئے دہشت گردی اور انتہا پسندی پر قابو پاناضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھال سیداں فتح جنگ میں ایک سال قبل دہشت گرد تنظیم کے کارندے اپنے ہی کلاس فیلو زکے ہاتھوں مقامی مدرسے میں شہید ہونے والے میٹرک کے طالب علم مزمل حسین شاہ شہید کی پہلی برسی کے اجتماع سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پرمولانا غلام قاسم جعفری، جعفر نقوی، سید نزاکت نقوی اوردیگر نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے خلاف فوج نے موثر کارروائی کی مگر نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں ہوا۔علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ شیعہ سنی، مالکی حنبلی،حنفی، جعفری کے درمیان فقہی اختلافات کے باوجود ایک دوسرے سے سماجی تعلقات اور آپس میں شادیاں بھی ہیں۔ عید میلادالنبی اور عزاداری کے جلوسوں میں شیعہ سنی شریک ہوتے ہیں۔اہل سنت فقیہہ امام مالک کے پیروکار بھی فقہ جعفریہ کے پیروکاروں کی طرح نماز ہاتھ کھول کر پڑھتے ہیں۔اس لئے اس بنیاد پر قتل و غارت گری کا تصور بھی ممکن نہیں۔دہشت گردی باقاعدہ طور پر پھیلائی گئی۔انہوں نے واضح کیا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کو پاکستان اور دنیا بھر سے ختم کئے بغیر ترقی اور امن ممکن نہیں۔شخصی آمریت کو طو ل دینے اور جہاد کے نام پر سرکاری سرپرستی میں بننے والی دہشت گر د تنظیموں کے خاتمے کے بغیر نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ہوگا اور نہ ہی ضرب عضب آپریشن کامیاب۔ علامہ سبطین سبزواری نے مطالبہ کیا کہ 18نومبر2014ء سے سپریم کورٹ کی طرف سے تحریک جعفریہ پاکستان پر پابندی اٹھانے اور لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کی آرڈر شیٹ کی روشنی میں وزارت داخلہ ملکی سلامتی اور سیاست میں اہم کردار اداکرنے والی ٹی جے پی کی بحالی کا نوٹیفیکیشن جاری کرے۔ ان کا کہنا تھاکہ بیلنس پالیسی کے تحت پرامن شہریوں اور علما کو فورتھ شیڈول میں ڈالنے سے عوام میں اضطراب پایا جاتا ہے۔اسے واپس لیا جائے اور صرف دہشت گردوں تک محدود رکھا جائے۔علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کا حکومت نے خود ہی خاتمہ کردیا ہے۔ کہیں وجود نظرنہیں آتا۔حکومتی وزرا دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی کاتاثر ختم نہیں کرسکتی۔ جس کی طرف سپریم کورٹ نے بھی اشارہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) حکومت قومی ایکشن پلان پر ہر سطح پر عملدرآمد کروائے۔نفرت انگیز اور تشدد پھیلانے والے لٹریچر کو بلاتفریق ضبط کیا جائے۔آسمانی مذاہب کے مقدسات کیخلاف قادیانی گروہ کی طرف سے شائع کئے جانے والے لٹریچر کیخلاف فوری ایکشن لیاجائے۔یہ بات پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام ہونے والی ”آل پارٹیز ختم نبوت کانفرنس ”سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہی۔ کانفرنس کی صدارت پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کی۔کانفرنس کے بعد حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اورصاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قادیانی مرکز چناب نگر میں مختلف آسمانی مذاہب کے مقدسات کیخلاف شائع ہونے والے لٹریچر کی اشاعت کو روکنے کیلئے پاکستانی اداروں اور پولیس کی کارروائی قابل تحسین ہے لیکن قومی ایکشن پلان کے مطابق ہونے والی کارروائی پر امریکی حکومت کا احتجاج قابل مذمت اور قابل افسوس ہے۔ حکومت پاکستان وزارت خارجہ کے ذریعے امریکی حکومت کے اس احتجاج کی مذمت کرے اور امریکی سفیر کو وزارت خارجہ میں بلاکر تنبیہ کرے کہ آئندہ پاکستان کے داخلی امور میں مداخلت سے باز رہے ۔آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ اجتماع وزیر اعظم نواز شریف کے قائد اعظم یونیورسٹی کے نیشنل سینٹرفارفزکس کو ڈاکٹر عبد السلام کے نام منسوب کرنے پر شدید احتجاج کا اظہار کرتا ہے۔ڈاکٹر عبد السلام پاکستان کیخلاف ہونے والی سازشوں میں مصروف رہا ہے۔یہ اجتماع مطالبہ کرتا ہے کہ حکومت اس غیر آئینی فیصلے کی فی الفور واپسی کا اعلان کرکے اسے کسی مسلمان سائنسدان کے نام رکھے ۔قادیانی جرائد ”الفضل ”اور ”تحریک جدید”کی غیر قانونی اشاعت اور ممنوعہ قادیانی کتب کی اشاعت میں ملوث قادیانیوں کی حساس اداروں کے ہاتھوں گرفتاری سے ایک اچھی روایت کا آغاز ہوا لیکن حکومت کی طرف سے پریس کو بند نہ کرنا افسوسناک ہے،فوری طور پر غلیظ لٹریچر شائع کرنے والے پریس کو بند کیا جائے۔یہ اجتماع چناب نگر میں قادیانیوں کے مراکز پر پولیس چھاپوں اور وہاں سے ممنوعہ مواد کی برآمدگی اور ملوث ملزمان کی گرفتاری پر اطمینان کا اظہار کرتا ہے اور متعلقہ محکموں کے افسران کیلئے حکومتی سطح پر ترقیوں اور انعامات کا مطالبہ کرتا ہے۔ یہ اجتماع ملک میں قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کو تشویش ناک قراردیتا ہے اور انہیں ملت اسلامیہ کے اجتماعی عقائد اور ملک کے دستور ،قانون کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے تمام ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ملت اسلامیہ کے اجماعی مؤقف سے منحرف اور دستور پاکستان سے بغاوت کرنے والے اس گروہ کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کا نوٹس لیں اور اپنا دستوری کرداراداکریں ۔یہ اجتماع چناب نگر میں قادیانیوں کی جانب کو کمیونٹی سنٹر کو مسجد کا نام دینے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ قادیانیوں کو کمیونٹی سنٹر کو مسجد بنانے سے روکا جائے اور قادیانیوں کا پابند بنایا جائے۔ کانفرنس سے جماعت اہلسنہ والجماعہ کے مولانا سعید احمد اسعد ،مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مولانا یوسف انور،مولانا ایوب صفدر وائس چیئرمین پاکستان علماء کونسل،اتحاد اہلسنت کے مولانا ریاض کھرل ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مولانااسماعیل شجاع آبادی،انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے نائب امیر قاری شبیر احمد عثمانی،مجلس احرار کے مولانا محمد مغیرہ ،عالمی مجلس ختم نبوت کے قاری غلام مصطفی،انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پنجاب کے محمد حنیف مغل،تحریک انصاف کے میاں طیب ایڈووکیٹ ،شیعہ علماء کونسل کے علامہ غلام اکبر ساقی،پاکستان پیپلز پارٹی کے بدرالدین چوہدری،جماعت اسلامی کے سردار ظفر حسین ،جمعیت علماء اسلام کے مولانا حق نواز خالد،انجمن تاجران کے حاجی محمد عابد،جمعیت اتحاد اہلحدیث کونسل کے قاری حنیف بھٹی،وفاق المساجد پاکستان کے مولانا یوسف فاروقی،تحفظ مدارس دینیہ کے مولانا رب نواز،انجمن تاجران چنیوٹ کے جمیل فخری،،پاکستان علماء کونسل پنجاب کے حافظ محمد امجد،علامہ شبیر احمد عثمانی،قاری فاروق مدینہ منورہ،مولانا رفیق جامی،قاری احمد علی ندیم،مولانا الیاس فاروقی،قاری رفیق وجھوی،مولانا زکریا صدیقی،مولانا حبیب الرحمن عابد،قاری عصمت اللہ معاویہ،الحاج میاں عبد الکریم چیئرمین نظریہ پاکستان فورم،جامعہ دار القرآن کے قاری عزیز الرحمن،قاری اعظم فاروق،قاری ثاقب ،قاری الطاف اللہ فاروقی،مولانا نعیم طلحہ،قاری کرم داد ،مولانا عامر اشرف،ناظم حفیظ الرحمن ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان یونائیٹڈ کونسل اور انتظامیہ قائد اعظم لائبریری کے اشتراک سے آج (بروز جمعرات 12 جنوری) بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ جس کی صدارت پی یو سی کے چیرمین ڈاکٹر عبدالغفور راشد کریں گے ،مہمان خصوصی وزیر مذہبی امور سید زعیم حسین قادری اور سیکرٹری مذہبی امور رانا نوازش علی خان ہوں گے۔ قائد اعظم لائبریری باغ جناح مال روڈلاہور کے آڈیٹوریم میں 2۔ بجے منعقد ہونے والی کانفرنس سے سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی، متحدہ علما بورڈپنجاب مولانا فضل رحیم اشرفی، مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب کے امیر میاں محمود عباس، ڈی جی پنجاب پبلک لائبریریز ڈاکٹر ظہیر احمدبابر،جمعیت علما پاکستان نیازی کے رہنما مفتی عاشق حسین بخاری،حافظ عبدالرزاق، میاں ممتاز حسین،پروفیسر عتیق اللہ عمر، وفاق المدارس الشیعہ کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری، مسلم لیگ ق کے مرکزی نائب صدر فقیر حسین بخاری اور مسیحی، سکھ اور ہندو رہنما بین المذاہب ہم آہنگی پر روشنی ڈالیں گے۔
۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) اسلامی تحریک پاکستان کے شعبہ تبلغات کے مرکزی انچارج پروفیسر خادم حسین لغاری مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اوررسم قل آج (بروز جمعرات 12جنوری) 10بجے دن ان کے آبائی قصبہ بستی واسو والا گدائی روڈ ڈیر ہ غازی خان میں ادا کی جائے گی۔ جس میں مذہبی سماجی اور سیاسی شخصیات اور اہل علاقہ سمیت قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی، مجمع اہل بیت پاکستان کے صدر علامہ سید محمد تقی نقوی ،صدر شیعہ علما کونسل پنجاب علامہ سید سبطین حیدر سبزواری، سینئر نائب صدر مولانا موسیٰ رضا جسکانی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ایم ایچ نقوی اور دیگر شریک ہوں گے۔
۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلی اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے گورنر سندھ سعیدالزماں صدیقی کی اچانک وفات پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے، لواحقین کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں ڈاکٹر رمیش ونکوانی نے کہا کہ مرحوم گورنر سے سندھ کی مظلوم ہندو کمیونٹی کو بیش بہا توقعات وابستہ تھیں، ڈاکٹر رمیش نے دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ مرحوم گورنر کی آتما کی شانتی کیلئے دعاگو ہیں۔
ْْْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصا ف سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیر اعظم چاہتے ہیں کے تمام منصوبوں پر ان کے نام کی تختیاں لگائی جائیں نواز شریف کو ایسے لگتا ہے کہ ان کے سواء کسی نے بھی کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا نواز شریف صرف پنجاب کے وزیراعظم ہیں پہلے وہ اپنی پنجاب کی کارکردگی دیکھ لیں اس کے بعد کے پی کے میں منصوبوں کے کریڈٹ کی بات کریں نواز شریف نے سواء ملک کو لوٹنے کے کچھ نہیں کیا نواز شریف نے اپنی اور خاندان کی جائیدادیں ملک کے غریب مزدور کے خون پسینے کی کمائی سے بنائیں ،کرپٹ وزیراعظم نے کرپٹ ٹیم بنائی ہوئی ہے جوکہ ان کی کرپشن کا تحفظ کرتی رہتی ہے ملک کا غریب طبقہ ابھی بھی پستہ جارہا ہے ،عادل ہائوس کراچی سے جاری کردہ بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ نواز شریف پرانے دور میں شروع کیے گئے منصوبوں کا دوبارہ افتتاح کرنے پہنچ جاتے ہیں ایک ہی منصوبے کا تین تین بار افتتاح کرنے والے وزیراعظم کے چہرے پر پی ٹی آئی کا خوف عیان ہے نواز شریف چاہتے ہیں کہ سارے ملک میں صرف ان کے نام کی تختیاں لگائی جائیں خیبرپختونخواہ میں پی ٹی آئی نے رکارڈ ترقیارتی کام کرائے ہیں اور کے پی کے کا نظام دیگر صوبوں سے اب بہتر ہے ہر شعبے میں خیبرپختونخواہ دوسرے صوبوں سے آگے ہے نواز شریف کا بس چلے تو وہ خلا میں بھی اپنے نام کی افتتاحی تختتیاں لگادیں عوام ان چورلٹیروں کو پہچان چکی ہے ، عوامی فنڈز سے جلسے کرنے والے وزیراعظم نے اب گناہ بخشوانے کے لیے اسلامی لیکچرشروع کردیئے ہیں ، پانامہ کیس میں ان کرپٹ لوگوں کو نہیں چھوڑیں گے آخری وقت تک ان کا پیچھا کریں گے نواز شریف اور ان کی کرپشن دفاع ٹیم کا ملک میں بدامنی اور کرپشن پھیلا محبوب مشغلا ہے پانامہ کیس کا فیصلہ جلد سے جلد ہونا چاہیے اس کیس میں جتنی دیر ہوگی اس کا فائدہ کرپٹ حکمرانوں کو ہوگا اور عوام اب ان کرپٹ لوگوں سے تنگ آچکی ہے ن لیگ کے نزدیک ملک کا آئین اور قانون کوئی حیثیت نہیں رکھتا ان کے نزدیک صرف پرائم منسٹر ہائوس اور رائیونڈ محل ہی سب کچھ ہے عوام کے پئسے کو زیادہ وقت اب لوٹ نہیں سکتے عوام میں شعور آچکا ہے ان کرپٹ حکمرانوں کو اب جیل جانا ہوگا ۔
ْْْْْْْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) جمعیت علماء اسلام پی کے80کے جنرل سیکرٹری اعجازخان نے کہاہے کہ سیدوشریف کے ہسپتالوں میں مریضوں کے ساتھ آنے والے تیمارداروں اور رشتہ داروں کے بیٹھنے اور رات گزارنے کاکوئی انتظام موجود نہیں جس کے سبب انہیں اس سخت سردی میں شدید مشکلات کا سامنا رہتاہے جو موجودہ صوبائی حکومت کی تبدیلی کے نعروں کو غلط ثابت کرنے کا ثبوت ہے ،ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ یہاں کے ہسپتالوں کا یہ حال ہے کہ مریضوں کو کسی قسم کی سہولت میسر نہیں اور ان کے ساتھ آنے والے رشتہ دار سخت سردی میں برآمدوں میں رات گزارنے پر مجبور ہیں،انہوںنے کہاکہ ایک طرف صوبائی حکومت ہسپتالوںکی حالت میں بہتری لانے کے دعوے کررہی ہے اور دوسری طرف ہسپتالوں کی حالت روز بروز ابترہوتی جاری ہے جو ایک قابل افسوس امر ہے،انہوںنے کہاکہ سیدوہسپتال پر پورے ڈویژن کا بوجھ ہے تو ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اس ہسپتال کو وہ تمام تر سہولیات فراہم کرے جو ڈویژن بھر کے مریضوں کی ضروریات کو پورا کرسکیں،انہوںنے مطالبہ کیاکہ حکومت سیدوہسپتال میں انتظار گاہ اور مریضوں کے رشتہ داروں اور تیمارداروں کیلئے رات گزارنے کا انتظام کرنے سمیت ہسپتال کی جتنی مشنریاں بند یا خراب پڑی ہیں انہیں مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے فعال بنائے تاکہ مریضوں اور ان کے رشتہ داروں کو سہولت میسر آسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) کے پی سکی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری مطیع اللہ خان نے کہاہے کہ ملم جبہ ریزارٹ میں کے پی سکی ایسوسی ایشن کے کھلاڑیوں کو کھیلنے کی سہولیات بلاخیر فراہم کی جائیں،ایک اخباری بیان میںانہوںنے کہاکہ کے پی سکی ایسوسی ایشن اورپائنیرسکی سکول کی انتھک محنت اورکوشش کی بدولت بحال شدہ ملم جبہ سکی ریزارٹ میں مقامی کھلاڑی کھیل سے محروم ہیں جو ایک قابل افسوس امر ہے،انہوںنے مطالبہ کیا کہ کے پی ٹورزم کارپوریشن اورسکی ریزارٹ کے حکام مقامی کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کریں بصورت دیگر احتجاج پر مجبورہوجائیںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) پولیو مہم 16 جنوری سے 19 جنوری تک شروع ہونے کیلئے پلان تیار مسا ئل و مشکلات سمیت سیکورٹی کے حوالے بھی بات چیت گزشتہ رہوزاے سی کبل حامد علی خان کے زیر صدارت پولیو مہم کے حوالے ایک اجلاس ہوا جس میں اے اے سی سید قادر SHO رحمت علی او پیک چیئر مین ویلج سیکرٹریز محکمہ تعلیم کے نمائندہ تحصیل داران اور دیگر شریک تھے اے سی کبل حامد علی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 16جنوری سے19 جنوری تک پولیو مہم مین کسی قسم کی کو تا ہی برداشت نہیں ہو گی جو بھی مسا ئل اور مشکلات ہو ہمین بر وقت آگاہ کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) کبل بازار سے نا جائز تجا ویزات کے خا تمے کیلئے 17جنوری بروز منگل تک پلان تیار کرنے پر غور شروع پرائیویٹ پارکنگ سڑک کے ایک کنارے تک محدود غیر قانونی آڈوں کیلئے جگہ مختص جبکہ ریڑھی بانوں کیلئے بھی الگ جگہ اور رجیسٹریشن جیسے تجاویز پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمیشنر کبل حامد علی کے زیر صدارت تاجر برا دری اور ٹرانسپورٹ نمائندہ گان کا ایک مشترکہ اجلاس ہوا جس میں ٹی ایم اُو نثار خان ایس ایچ اُو شمس الدین ٹرانسپورٹ صدور خائستہ باچا ،المگیر خان ٹرانسپورٹ کمیٹی چیئر مین نصراللہ خٹک تحصیل کونسلر اینجیر اکرام خان ، سلطان علی خان جبکہ تا جر برا دری کیطرف سے سلطان روم شریک تھے اس موقع پر اے سی کبل نے کہا کہ کبل کے مختلف با زاروں میں تجا ویزات نے اپنا راج قایم کیا ہے جس کہ وجہ سے آ نے جانے والے لوگو کو شدید مشکلات کا سامنا ہے لہذا تاجر برا دری اور ٹرانسپورٹ نمائندہ گان مشترکہ طور پر خود پلان تیار کریں جس کیلئے ہمارا تعاون ساتھ ہو گا اجلاس میں مختلف تجاویز زیر بحث لائے گئیں۔ تاجر برا دری کے رہنما وں نے ریڑھی بانو ں کے لئے مختص جگہ کا انتخاب کا مطالبہ کیا جبکہ ریڑ بانوں کے رجسٹریشن پرائیوٹ گا ڑیوں کیلئیکار پارکنگ اور غیر قانونی آڈوں کیلئے مختص جگہ جبکہ سڑک کے ایک کنارے پر گاڑی کھڑے کرنے جیسے تجاویز سامنے آ گئے۔ اسسٹنٹ کمیشنر کبل نے17 جنوری تک مشاورت کیساتھ پلان تیار کرنے کے ہدایت کی گئیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عا لمگیر خان نے کہا ہے کہ ٹریفک پو لیس اے ٹی ایم مشین بن گئی ہیں اپنے کمیشن کے خاطر لو گو ں کو فضول تنگ کر رہے ہیں اگر فضول تنگ کرنا بند نہ کیا گیا تو احتجاج کا راستہ اختیار کیا جا ئے گا انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکارون نے کبل مین بڑ ے پیمانے پرپرچے دینا شروع کر دی ہے جس کی وجہ سے غریب لوگ شدید پریشانی مین مبتلا ہیں لہذاحکام والا نو ٹس لے ورنہ احتجاج کا راستہ اختیار کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور منتخب ضلعی کونسلر شوکت خان نے کہاہے کہ حکومت کے جانب سے لگائے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی غلط تنصیب سے عوام کے مشکلات میں اضافہ ہوا ہے ،اگر واٹر فلٹریشن پلانٹس ٹھیک مقامات پر لگائے جاتے تو شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں اسانی ہوتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونین کونسل نویکلے میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ نویکلے کے محلے میں واٹر فلٹرپلانٹ کو جامع مسجد سے نکال کر روڈ کنارے نصب کیا جس سے اہل علاقہ سمیت راہگیروکو بھی فائدہ ہوگا جسے اہلیان نویکلے نے بہت سراہا شوکت خان نے کہاکہ اگر گزشتہ ادوار میں عوامی مسائل کیلئے کام کیا جاتا تو اج مینگورہ کے شہری پینے کے پانی کے حصول کیلئے در در کی ٹھوکریں نہ کھاتے بلکہ شہر میں سینکڑوں ترقیاتی منصوبے ہوچکے ہوتے لیکن بدقسمتی سے ملک وقوم کیلئے کسی سیاسی جماعت نے کام نہیں کیا اب جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ائی ہے تو صحت ،تعلیم اور دیگر شعبوں میں بہتری ائی ہے جس سے عوام مستفید ہورہے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) مینگورہ کے علاقے رنگ محلہ میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے اچانک مکان میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکان کو اپنے لپیٹ میں لے لیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیواہلکار اور میونسپل کمیٹی کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور اگ پر قابو پالیاں جسکی بدولت لگنی والی اگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) جنرل آفیسرکمانڈنگ میجر جنرل علی عامر اعوان کی خصوصی ہدایت پر چترال کے علاقے دروش میں موسم سرما کی شجرکاری مہم 10جنوری2017 ء کو شروع کر دی گئی ہے۔چترال ٹاسک فورس کے کمانڈر کرنل نظام الدین نے پودا لگا کر باقاعدہ شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ اس مہم کے دوران ایف سی کے زیر انتظام علاقے دروش میں 2000پودے لگائے گئے۔اس کے علاوہ 1000پودے دروش کیمپ میں اگلے چند دنوں کے دوران لگائے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ چترال کے دوسرے علاقوں میںبھی شجر کاری مہم جلد شروع کر دی جائے گی۔اسی دوران سی ٹی ایف کمانڈر کرنل نظام الدین نےOSIAKمیں ایک نئی پوسٹ کا افتتاح بھی کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔