گجرات کی خبریں 26/1/2017

GPI

GPI

گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس نے طلباء کی ذہنی نشونما کے لیے کام کیا ہے اور شامیر اظہر کا ملکی سطح پر ہونیوالے مقابلہ تقاریر میں اول پوزیشن حاصل کرنا سکول کے اساتذہ اور طلباء کی محنت کا نتیجہ ہے ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹردی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس نے گذشتہ روز سکول کے ہونہار طالبعلم شاہ میر اظہر کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے طلباء و طلبات پر شعبہ میں نمایاں رہتے ہیں۔سکول میں محتلف شعبہ جات کے کلب بنائے گئے ہیں جن میں بچوں کی تربیت کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اور ہمارے اساتذہ ان بچوں کی بہتر تربیت کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کو بھی فوکس کیا گیا ہے تاکہ ہمارے طلباء اچھے اور باوقار شہری بن سکیں دی ایجوکیٹرز ہیڈ کواٹرز کے زیر اہتمام ہونیوالے سالانہ مقابلہ جات میں نہ صرف شاہ میر نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے بلکہ ہمارے دیگر طلباء و طلبات بھی نمایاں رہے ہیں اور ہمارا عزم ہے کی ہم ان طلباء کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیتے رہیں گے اس موقع پرہونہار طالبعلم شامیر اظہرکے والد اظہر قادری نے کہا کہ ہم محمدشہزاد شفیق اور ان کی انتظامیہ کے شکرگزار ہیںکہ انھوں نے ہمارے بیٹے میں خود اعتمادی اور قابلیت پیدا کی۔ جس سے وہ پاکستان لیول پر ہمارا نام روشن کرنے میں کامیاب ہوااس موقع پر وائس پرنسپل محترمہ شازیہ شہزاد اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر فرزانہ ایریہ ہیڈزحافظ محمد طاہر مسز سعدیہ سلمان نجف قریشی اور مسز مہوش حامد اور اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر طلباء میںخوشی میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور سٹاف اور شامیر اظہر کے اعزاز میں پرتکلف ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی) سابق وزیر اوقار آزاد جموں وکشمیر شیخ الحدیث حافظ حامد رضا، عمر ڈارراہنما پی ٹی آئی حلقہ 110 این اے سیالکوٹ کی گجرات پریس کلب کے ممبر شیخ محمد ادریس اور گجرات کے معروف صحافی ابوبکر سیٹھی سے ایک تقریب میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر دیگر امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔بعد ازاں وزیر اوقاف آزاد جموں وکشمیر حافظ علامہ حامد رضا، عثمان ڈار اور عمر ڈار نے شیخ محمد ادریس کو ان کے صاحبزادے اور محمد ابوبکر سیٹھی کو اُن کے بھائی محمد علی سیٹھی کی شادی کی مبارکباد پیش کی اور خصوصی دعاؤں کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مختلف سیاسی و سماجی اور دینی شخصیت بھی موجود تھیں۔
۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے سروسز ہسپتال میں انتظامیہ کی بے حسی اور وینٹی لیٹر نہ ملنے سے مریضہ کے جاں بحق ہونے پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی۔اپنی تحریک التوائے کار جمع کروانے کے بعد پنجاب اسمبلی کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ مغلپورہ کی مریضہ حنیفہ بی بی سروسز ہسپتال میں چار گھنٹے تک زندگی کی جنگ لڑتی رہی لیکن اسے وینٹی لیٹر نہ مل سکا جس کے باعث وہ جان کی بازی ہا ر گئی ۔خدیجہ فاروقی نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کے 6بڑے سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں صرف45وینٹی لیٹرز جبکہ روزانہ ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کی تعداد 11ہزار سے زائد ہے 11ہزار مریضوںکیلئے صرف45وینٹی لیٹر ز صحت کے شعبہ میں خادم اعلیٰ کے بلندو بانگ دعوئوں کی نفی ہے جس کے باعث مریض زندگی سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ سرگنگا رام ہسپتال کی ایمرجنسی میں1350جبکہ شیخ زاید ہسپتال میں350مریض روزانہ آتے ہیں لیکن ان دو ہسپتالوں میںکوئی وینٹی لیٹر نہ ہے جس کے باعث 50سے زائد مریضوں کو وینٹی لیٹرز کی عدم دستیابی کے باعث ایمبو بیگ سے مصنوعی سانسی دی جاتی ہے ۔لاہور کے 6بڑے سرکاری ہسپتالوںمیں صرف45وینٹی لیٹر ز موجود ہیں ۔جو ناکافی ہیں انہوںنے کہا کہ خادم اعلیٰ اس طرف توجہ دیں اور مریضوں کی جانیں بچانے کیلئے فوری طور پر مریضوں کی تعداد کے مطابق وینٹی لیٹرز فراہم کیے جائیں تاکہ قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی) تین سالہ دور تعیناتی کے دوران ضلع کے عوام کی بھرپور خدمت کرنے کی کوشش کی، اس مقصد کیلئے سرکاری افسران، علما کرام، صحافیوں، سیاسی و سماجی شخصیات نے ہر موقع پر مکمل اعتما د کیا اور بھرپور ساتھ دیا۔ ان خیالات کا اظہار گجرات سے سرگودھا ٹرانسفر ہونیوالے ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ضلع بھر کے سرکاری افسران، پریس کلب کے ممبران، ضلعی امن کمیٹی کو ر کمیٹی کے ممبران ، جناح پبلک سکول اور ڈویژنل پبلک سکول لالہ موسیٰ کے بورڈآف گورنرز ، ہسپتال کونسل جلالپو رجٹاں کے ممبران سے الوداعی ملاقاتوں کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر گجرات عرفان علی کاٹھیا، ایس او الیاس گل، اے ڈی سی جنرل نواز گوندل، اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار علی باگڑی بھی موجود تھے۔ افسران اور اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے سابق ڈپٹی کمشنر گجرات لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق اور ضلع میں تعمیر و ترقی اور انتظامی امور کی انجام دہی کیلئے تمام افسران اور اہلکاروں نے میرے ساتھ بھرپور تعاون کیااور اپنی ذمہ داریوں سے بھی بڑھ کر ڈیوٹی سرانجام دی ۔ انہوںنے کہا کہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور عملہ کی بھرپور محنت سے نہایت کم وقت میں لینڈ ریکارڈ کی کمپوٹرائزیشن ، سیٹلمنٹ کے مشکل اہداف حاصل کئے گئے، اسی طرح ضلع بھر کے سوا لاکھ اسلحہ لائسنس کمپوٹرائزڈ ، ہزاروں جعلی لائسنسں منسوخ کئے گئے نیز ڈومیسائل کے اجراء کو آسان بنا دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر گجرات عرفان علی کاٹھیا نے ضلع بھر کے افسران اور اہلکاروں کے نمائندگی کرتے ہوئے ٹرانسفر ہونیوالے ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کے اور کہا کہ انہوںنے ہمیشہ باس کی بجائے بڑے بھائی کی طرح ماتحت افسران اور سٹاف کی راہنمائی کی جس سے ہر ایک کو سیکھنے کا بھرپور موقع ملا۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ سابق ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ اعلی انتظامی صلاحیتوں اور مضبوط قوت فیصلہ کے مالک ہیں اور ان میں کچھ نیا کرنے کی بھرپور لگن موجود ہے۔ ضلعی امن کمیٹی کور کمیٹی کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے سابق ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے مثالی کردار ادا کرنے پر علما کرام کو خراج تحسین اور بھرپور تعاون پر انکا شکریہ ادا کیا، کمیٹی کے ممبران سید ضیااللہ شاہ، سعید شاہ گجراتی، اظہر عطاری، خادم علی خادم نے شہر کی ترقی کیلئے بہترین خدمات پر لیاقت علی چٹھہ کی خدمات کو سراہا اور انکی کامیابیوں کیلئے دعا کی۔ پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے سابق ڈی سی گجرات لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ گجرات کے میڈیا نے ہر موقع پر انکی بھرپور راہنما ئی کی اور مسائل کی نشاندہی کا مثبت فریضہ سرانجام دیا۔ صدر پریس کلب سید وقار حید ر گیلانی نے صحافی برادری کی طرف سے ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ بورڈ آف گورنرز جناح پبلک سکول، ڈی پی ایس لالہ موسیٰ کے ممبران سے خطاب میں سابق ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فروغ تعلیم کیلئے دونوں اداروں کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گئے اور توقع ظاہر کی کہ یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ سول ہسپتال جلالپور جٹاں آمد پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عابد محمود، ڈی ایچ او ڈاکٹر زاہد تنویر اور ہسپتال کمیٹی کے ممبران نے سابق ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ اور نئے ڈی سی گجرات عرفان علی کاٹھیا کا استقبال کیا، ان پر پھولوںکی پتیاں نچھاور کیں اور دونوں افسران کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی) گجرات سرکلر روڈ ٹریڈ یونین کے معروف تاجر راہنما عتیق الرشید بٹ نے مرکزی انجمن تاجران کے صدر جاوید بٹ، دیگر تاجران شیخ محمد سلیم (رستم پمپ)، خادم حسین سلیمی، عبدالرحمٰن، انجمن تاجران لاری اڈہ کے صدر خالد بٹ، جنرل سیکرٹری مہر عابد لطیف اور انجمن تاجران کٹڑہ بازار کے صدر اور گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر ممبر مرزا الیاس جرال، انجمن تاجران محمدی بازار کے صدر شیخ عامر علی، سینئر نائب صدر عبداللہ اقبال بٹ اور دیگر تاجران سے ملاقات کے موقع پر ناجائز تجاوزات کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہر گجرات میں بہت زیادہ ایسے اہم مقامات ہیں جہاں بہت زیادہ ناجائز تجاوزات اور ٹریفک میں رکاوٹیں ہیں لیکن TMA کو ان تمام بازاروں ، ہمارے اس چوکوں، مین روڈ پر ضرور ناجائز تجاوزات ختم کریں۔ ہم تاجران اپنے تمام چھوٹے بڑے تاجران سے اپیل کریں گے کہ وہ اپنا اپنا سامان حدود میں رکھیں اور TMA کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ معروف تاجر راہنما عتیق الرشید بٹ نے کہا کہ TMA کے افسران اور ضلعی انتظامیہ کو بھی کہیں گے کہ وہ بھی کسی تاجر کو ناجائز تجاوزات کی آڑ میں تنگ نہ کریں اور شہر میں ان بازاروں کے ساتھ اور بھی بہت زیادہ ایسے روڈ، چوک بھی ہیں جہاں بہت زیادہ ناجائز تجاوزات ہیں جہاں ابھی تک TMA نے وہاں جانے کی ہمت ہی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں TMA کے سامنے منہ بولتا ثبوت ہے کہ پورے شہر میں مکمل طور پر ناجائز تجاوزات کا خاتمہ ہونا چاہئے اور ایسا قانون لاگو ہونا چاہئے کہ دوبارہ ناجائز تجاوزات قائم نہ ہوں اور شہر میں ٹریفک کا بھی مسئلہ پیدا نہ ہو۔ شام کو اکثر دکاندار ناجائز تجاوزات قائم کرتے ہیں۔
۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی) انجمن محبان اہلبیت انٹرنیشنل موہڑہ شریف حلقہ پیرخانہ چینی والی کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان محفل نعت ”کرم ہی کرم” 29 جنوری بروز اتوار صبح9 بجے تا نماز ظہر منعقد ہو رہی ہے۔ جس کی صدارت ڈاکٹر پیر فضیل ایاز قاسمی سجادہ نشین آستانہ عالیہ موہڑہ شریف کریں گے جبکہ خصوصی خطاب ممتاز عالم دین حضرت پیر عمر زیب بادشاہ قاسمی آستانہ عالیہ موہڑہ شریف کریں گے۔ خصوصی نعت ممتاز عالم دین قاری عامر رضوان قادری، قاری محمد اسماعیل صدیقی، قاسم حسان جڑانوالہ، محمد طارق قاسمی، فدا حسین قاسمی، صوفی شیر خان قاسمی پیش کریں گے جبکہ مہمان خصوصی ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، پروفیسر عبداللہ طاہر، قاری محمد شعیب ہوں گے۔ قاری کرامت نقشبندی کی زیرقیادت ہونے والی اس عظیم الشان محفل نعت میں ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد شریک ہو گی جبکہ ڈاکٹر پیر فضیل ایاز قاسمی اور پیر عمر زیب بادشاہ قاسمی کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی) چودھری رضاعلی وڑائچ امیدوارحلقہ پی پی 110کی لاہورمیںمسلم لیگ ن کے مرکزی میاں حمزہ شہباز ایم این اے سے ون ٹو ون اہم ملاقات حلقہ پی پی 110اور ضلع گجرات کی صورت حال پر تبادلہ خیالات تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن گجرات کے راہنمااور پی پی 110سے سابق ٹکٹ ہولڈر چودھری رضاعلی وڑائچ نے لاہور میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماممبر قومی اسمبلی میاں حمزہ شہباز سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں پی پی 110 میں جاری ترقیاتی کاموں اور سیاسی وپارٹی صورت حال سے آگاہ کیامیاں حمزہ شہباز ایم این اے نے چودھری رضاعلی وڑائچ کی پارٹی و عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہمیشہ پارٹی قیادت کی طرف سے دئیے گئے ٹارگٹس (اہداف )کوپورا کیا اور اپنے حلقہ سے باہر ضمنی الیکشن اور دیگر مواقع پر سونپی گئی ذمہ داریوں کو بطریق احسن نبھایاجس کی وجہ سے پارٹی قائدین آپ کو قدر ومنزلت کی نگاہ دیکھتے ہیںپاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما حمزہ شہباز نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملکی تعمیروترقی اور عوامی فلاح وبہبودکاجوبیڑا اٹھایا ہے منفی پراپیگنڈا کرنے والے اسے نہیں روک سکتے ملکی ترقی کے حوالے سے ہمارا ایجنڈا واضح ہے عوام آئندہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن کو بھر پور منڈیٹ دیں گے ہم اپنے جاری منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پنہچائیں گے پاکستان کو خوشحال فلاحی اور پرامن ملک بناکر دم لیں گے میاں حمزہ شہباز نے مسلم لیگ ن کے امیدوار پی پی 110چودھری رضاعلی وڑائچ کی کارکردگی پر تحسین کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ جس طرح انھوں نے اپنے حلقہ کو مسلم لیگ ن کا قلعہ بنایا ہے یہ انکی انتھک محنت اور بے لوث جدجہد کاثمر ہے اسی کارکردگی کی بناپر وہ آئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے پارٹی آئندہ الیکشن انہیں کامیاب کرانے کے لئے بھرپور تعاون کرے گی چودھری رضاعلی وڑائچ نے اپنے حلقہ کے بڑے منصوبوںکی تفصیل بیان کی جس پر انھوں نے کہا کہ ہم آپ کو حلقہ کے ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈز کمی محسوس نہ ہونے دینگے آپ جوبڑے منصوبے دیں گے انکی تکمیل کیلئے حکمومت اور پارٹی بھر پور تعاون کرے گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد( جی پی آئی) بار الیکشن میں وکلاء کا مینیڈیٹ چرایا گیا،چیئرمین الیکشن بورڈ اور کلرک بار کی ملی بھگت،مخالف امیدوار کو مہر ،دستخط شدہ بیلٹ پیپرز دیے گئے،ہر فورم پرشدید احتجاج کرینگے۔صدارتی امیدوار جاوید اسلم چٹھہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کے انتخابات2017-18 میں چیئرمین الیکشن بورڈ اسرار الحق چیمہ اور کلرک بار قاری تنویر کی جانبداری عیاں ہوگئی انہوں نے کرپٹ کمیشن مافیا کو کامیاب کروانے کیلئے 200 بیلٹ پیپرز مخالف امیدوار احسن عطاء چیمہ کومہر اور دستخط کر کے دیے جنہوں نے کلرک بار قاری تنویر کے ذریعے دھاندلی کی کیونکہ بیلٹ باکس انکے قبضہ میں تھا ۔کمیشن مافیا کی نظر وکلاء چیمبرز پر ہے مخالف امیدوار کی انتخابی مہم میںپرتکلف دعوت کے بھاری اخراجات چیمبرز تعمیر کرنے والے ٹھیکیدار تیمور بٹ نے برداشت کئے تھے۔ممبر الیکشن بورڈ ارشد کنگ نے دھاندلی کا پول کھول دیا اور نتیجہ پر دستخط نہیں کئے ، جاوید اسلم چٹھہ نے کہا کہ دھاندلی زدہ انتخابات کیلئے ہر فورم پرآواز اٹھائیں گے اور حلف کی تقریب کے موقع پر شدید احتجاج کریں گے اورکرپٹ کمیشن مافیا سے نجات کیلئے آئندہ الیکشن بائیو میٹرک سسٹم کے ساتھ کروانے کی جدوجہد کرینگے ۔ اس موقع پر بشارت سندھو،مبشر چیمہ اصغر حسین چٹھہ،منیر چیمہ،عمران ٹھکرا اور ممبر الیکشن بورڈ ارشد کنگ بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد( جی پی آئی) نظام مصطفےٰۖمیں ہی پاکستان کی بقاء اور غلامی رسولۖ میں ہی دنیا و آخرت کیلئے راہ نجات ہے، مرکزی صدراے ٹی آئی سید بو علی شاہ نے اے ٹی آئی کی گولڈن جوبلی کی تقریبات کے سلسلہ میں عشق پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک میں یکساں نظام تعلیم نافذ کیا جائے تعلیمی نصاب میں غوث اعظم اور صلاح الدین ایوبی کی تعلیمات کی بجائے انگریز وں کے افسانے شامل کئے گئے ہیں۔اسلام دشمن پاکستان کی نظریاتی سرحدوںپر حملہ آور ہیں ہمیں تخفظ کرنا ہے۔انہوں نے حکومت سے فوری طور پر طلبہ تنظیموں کی بحالی کا مطالبہ کیا بصورت دیگر بھرپوراحتجاج کیا جائے گا،انہوں نے کہا 4 مارچ کو اسلام آباد میں بحالی حقوق طلبہ کنونشن ہوگا۔اس موقع پرسابق ممبر قومی اسمبلی طاہر ہندلی،غازی عامر چیمہ شہید کے والد پروفیسرنذیراحمدچیمہ،مرکزی نائب صدرجعفرماجد اعوان، ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) مستنصر علی گوندل، محمدارشدقادری، ضلعی صدرسیدحسینن نوری، ضلعی فنانس سیکرٹری اپناعمررضا،شبیراکرم چیمہ ، قاری سعیداحمدارشد، حمادالدین صدیقی، محمدشہزاداحمدمجددی، ملک چانداعوان،حافظ محمدجمیل،سعیداحمدنوری، حافظ حامد سعید، سیٹھ ذیشان،مہر حمزہ جاوید، عمراعوان، خان آصف خان، مہرسہیل مصطفائی سمیت متعددکارکنان نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد( جی پی آئی) پولیس کانسٹیبل دل کا دورہ کارڈیالوجی ہسپتال سہولتوں کا فقدان کا بر وقت طبی امداد نہ ملنے سے جان بحق ہوگیا۔ گنیانوالہ کے رہائشی تھانہ صدر وزیرآباد میں تعینات کانسٹیبل محمد اشرف کی دوران ڈیوٹی طبیعت ناساز گار ہوئی تودیگر ساتھیوں نے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ایمرجنسی وارڈ میں پہنچایا جہاں پر ڈاکڑوں نے معائنہ کرنے کے بعد ہارٹ اٹیک بتایااور اس کو کارڈیالوجی ہسپتال ریفر کر دیا ۔ مبینہ اطلاع کے مطابق وہاں پر موجود عملہ کے مطابق مریض کو علاج معالجہ کی سہولیات نا کافی تھیں جس کو بعد ازاں فوری طور پرنجی ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ 24گھنٹے زندگی موت کی کشمکش میں مبتلاء رہنے کے بعد دار فانی سے کوچ کر گیا۔ سیاسی سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ وزیرآباد کو مکمل طور پر فنگشنل کیا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد( جی پی آئی) موسم سرما کے آغازسے تا حال گیس کی طویل لوڈ شیڈنگ نے خانہ داری امور کے علاوہ روزمرہ زندگی کے دیگر معاملات کو خراب کر کے رکھ دیا ہے ۔عوام مہنگی ایل پی جی گیس اور لکڑیاں خرید کر گزارہ کرنے پر مجبور ہیں تفصیلات کے مطابق شہر و گردونواح گلی ارائیاں، سکندرپورہ،محلہ سیٹھاں نظام آباد، دہونکل روڈ ، جناح کالونی ، کٹڑا محلہ و دیگر علاقوں کے مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ گیس کی عدم فراہمی کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔محکمہ کے لوگوں کی مبینہ ملی بھگت سے کچھ علاقوں میں گیس کا پریشر تیز ہونے کی وجہ سے گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوتی جبکہ جن علاقوں میں معمولی گیس میسر ہوتی ہے وہاں پر با اثر افراد کمپریسر لگا کر عام طبقہ فکر کے لوگوں کے حق پر ڈاکہ ماررہے ہیں۔ سیاسی سماجی شخصیات نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سنگین مسئلہ کا فی الفور ازالہ کیا جائے اور کمپریسر کا استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے تا کہ امیر غریب ‘بااثر اور عام آدمی سب گیس کی سہولت سے یکساں طور پر مستفید ہو سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد( جی پی آئی) حضورنبی کریم ۖ کااتباع کاتعلق آپۖ کے افعال واعمال سے ہے اوراطاعت کاتعلق آپ ۖ کے احکامات وارشادات سے ہے اوراللہ تعالیٰ نے آپۖ کااتباع واطاعت کاحکم دیکرآپ ۖ کے جملہ اقوال وافعال کوحتمی طورپرواجب العمل قراردیاہے۔ قرآن پاک میںارشادہے اللہ اوراس کے رسولۖ کی اطاعت کرواگرتم ایمان والے ہو۔ ان خیالات کااظہارممتازعالم دین حافظ محمدجعفرحسین ہزاروی نے ہزاروی برادران کے زیراہتمام جشن میلاد شہ کونین ۖ کے موقع پرکیا۔ اس موقع پرمعروف قوال دلیرعلی وہمنوانے حضور نبی کریم ۖ کی بارگاہ میںہدیہ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پرملک محمدیوسف چاند، پروفیسرمحمدنعیم الرحمن، ڈاکٹر محمدنسیم الرحمن، محمدضمیم الرحمن، الحاج محمدحلیم الرحمن، محمدفہیم الرحمن، محمدزعیم الرحمن، محمدوسیم الرحمن، محمدعمرامین، محمدخالد، لیاقت علی چشتی، شہبازچیمہ ودیگر بھی موجودتھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد( جی پی آئی) جماعت اسلا می یوتھ ونگ ضلع گوجرانوالہ کے نائب صدرندیم صادق تارڑ، زونل صدرزمان حیدرچیمہ نے کہا ہے کہ بھارت نوشتہ دیوارپڑھ لے کشمیرکی آزادی تک چین سے نہیںبیٹھیںگے۔ چھ ماہ کے کرفیوکے باوجودکشمیری سڑکوںپرہے۔ برہان وانی کی شہادت نے تحریک میںنئی روح پھونک دی ۔ کشمیرکی آزادی ونظام کی تبدیلی ہمارا ہدف ہے۔ مگربی یلغارسے مقابلے کے لئے اسلامی تہذیب اپناناہوگی۔ 5 فروری کویوم یکجہتی کشمیرکے سلسلہ میںزیرقیادت محمدمشتاق بت موٹرسائیکل ریلی نکا لی جائے گی۔ وہ یوم یکجہتی کشمیرکی تیاریوںکے سلسلہ میںیوتھ سٹی کے ذمہ داران کے جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پرمنظورحسین پھول، طیب تارڑ، عقیل احمد، اویس جاوید ملک، فاروق منیرکھوکھر، خرم ارشدسمیت متعددذمہ داران موجودتھے۔انہوںنے ملک کوجیالوںاورمتوالوںکی بجائے رکھوالوںکی ضرورت ہے۔ اسلامی وخوشحال پاکستان سے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ جماعت اسلا می اسلا می اسلامی نظام کے نفاذاوربنیادی حقوق کی بالا دستی کی جنگ لڑرہی ہے۔ نوجوان اس تحریک کاہراول دستہ ہیں۔ نوجوانوںکے کردارکے بغیرتبدیلی ناممکن ہے۔ نوجوان ملک کی تقدیربدلنے کے لئے اٹھ کھڑے ہوں۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان اورکرپشن کبھی اکٹھے نہیںچل سکتے۔ حکمران قوم کوالجھانے کی بجائے دامن میںلگے دھبے صاف کریں۔ اس موقع پرمنظورحسین پھول کی25/2، عقیل احمد27/3، فاروق منیریوسی نظام آباداورخرم ارشدکی یوسی 29/5 میںوارڈکی سطح پرتنظیم سازی کے لئے ڈیوٹی لگائی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد( جی پی آئی) چیئر مین وزیرآبا د کٹلر ی کلسٹر محمد خا لد مغل نے پا کستا ن کٹلری اینڈسٹین لیس یو ٹینسلز مینوفکچررزاینڈایکسپوٹرز ا یسو سی ایشن کی ایگزیکٹوممبران کے اجلا س سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ وزیرآباد کٹلری کلسٹرکی مصنوعات کی برآمدات کو بڑھا نے کے لیے و فا قی وزیرخزانہ محمد اسحاق ڈار وزیر ا عظم پا کستا ن میا ں محمد نوا ز شریف کے اعلا ن کردہ تر قی برآمدات پیکج میںسے وفا قی بجٹ2017-18 ء میں مقا می کٹلری و کچن ویئر انڈسٹری کی ڈویلپمنٹ کے لیے 5ارب روپے مختص کر یں جن میں سے 3ارب روپے آسا ن بلاسودقرضہ جا ت سما ل ا نڈسٹریز ا سٹیٹ وزیر آباد میں نئی فیکٹر یوں کی تعمیر کے لیے اور 2ارب روپے اس انڈسٹر ی کے ڈویلپمنٹ پرو گر ا م کی تحت دیے جا ئیں وزیرآبا د کٹلری کلسٹرمیں کا ٹج انڈسٹر ی کو سما ل انٹر پرا ئزز میں تبد یل کر کے مقا می ہزاروں افراد کے لیے نئے روزگا ر کے موا قع پیدا ہو نگے کٹلری و کچن و یئر مصنوعا ت کی ملک میں سا لا نہ 1کروڑروپے فروخت پر جنرل سیل ٹیکس صر ف 5%اورود ہو لڈنگ ٹیکس1% کیا جا ئے ان مصنو عا ت کی ایکسپورٹ پر ڈیوٹی ڈرا بیک کی شر ح 7%کرکے ان کی پیدا واری لا گت میں ریلیف فرا ہم کیا جا ئے کٹلری و کچن ویئر مصنوعا ت میں استعما ل ہونے خا م مٹیریل ا سٹین لیس سٹیل جو کہ چائنہ اور دیگر ملکو ں سے ا مپورٹ کیا جا رہا ہے اس پر بھی جنر ل سیل ٹیکس کو 17%سے کم کر کے 5%کیا جائے اور کٹلری بنا نے والی تما م فیکٹریا ںاس خا م مٹیریل کو خود ا مپو ر ٹ کر یں جنہیںسٹیٹ بنک آف پاکستا ن 3%ما ر ک اپ پر آسا ن قر ضہ جا ت فراہم کر ے تا کہ سستا خا م مٹیریل حا صل کر کے ایکسپورٹ میں دگنا ا ضافہ کیا جا ئے اجلا س میںایگز یکٹو باڈی ممبران وزیرآبا دکٹلری کلسٹر حمید اختر چڈھا ،ظفر اقبا ل بھٹہ ، کا مران عباس بھٹہ ، سجاد فاروق ، محمد عا رف کھوکھر ، شکیل احمد مغل ، شکیل اعظم ، محمد نواز چیمہ، راحت نذر ، محمد جما ل بھٹہ ، ملک قاسم ، عدنا ن جا وید ، مر زا اما ن ا ﷲ ، محمد نا صر طو رنے بھی شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور( جی پی آئی)والڈ سٹی لاہور اتھارٹی سیاحت کے فروغ کیلئے شاہی قلعہ میں سہولت کار گاڑیاں چلائے گی۔ یہ گاڑیاں بیٹری سے چلیں گی ، بچوں ، بوڑھوں اور معذور افراد کو داخلی راستے سے دیوان عام تک لائیں گی۔ اس ضمن میں والڈ سٹی اتھارٹی کی ترجمان تانیہ قریشی کا کہنا تھا کہ شاہی قلعہ میں سہولت کار گاڑیاں اگلے ماہ (فروری ) سے چلا دی جائیں گی۔اتھارٹی کی جانب سے ایسے اقدامات کئے جا رہے ہیں جن کی بدولت زیادہ سے زیادہ سیاح شاہی قلعہ کا رخ کریں۔ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد میں بھی اضافہ ہو تا جا رہاہے۔ والڈ سٹی اتھارٹی سیاحت کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اس کی ترقی کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔اس سے قبل اتھارٹی کی جانب سے شاہی قلعہ میں چوبداروں کی تقرری، تھیٹر فیسٹیول کا اہتمام اور اس قسم کی مختلف سرگرمیاں کروائی جا چکی ہیں جن سے شاہی قلعہ کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرنے میں مدد ملی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان سہولت کار گاڑیوں کے باعث بہت سے ایسے سیاح جو داخلی دروازے سے شاہی قلعہ کے اندر آنے کا سفر پیدل طے کرنے میں دقت محسوس کرتے تھے اب انہیں ان گاڑیوں کے ذریعے دیوان عام تک لایا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور( جی پی آئی)پاکستان علماء کونسل اور رابطہ عالم اسلامی میںانتہاپسندی ، دہشت گردی ،فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے اور مسلم امہ کے مسائل کے حل کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنے پر اتفاق۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان انتہاپسندی اور دہشت گردی کیخلاف جدوجہد پر ہر سطح پر اتفاق پایا جاتا ہے۔ ارض حرمین الشریفین کی سلامتی اور دفاع پرپوری قوم متفق ہے۔سعودی عرب کو کوئی خطرہ لاحق ہوا تو غیر جانبدار نہیں رہیں گے۔ دہشت گردی ،انتہاپسندی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کیلئے مسلم اکابرین ،علمائ،مشائخ کا فکری اتحاد قائم کیا جائے گا۔یہ بات پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہی۔کانفرنس کی صدارت پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کی۔کانفرنس کے مہمان خصوصی رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسٰی تھے جبکہ سیمینار سے وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز،مشیر برائے قومی سلامتی جنرل ناصر جنجوعہ ،پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عبد اللہ مرزوق الزہرانی،مولانا ایوب صفدر،مولانا عبد الحمید وٹو،مولانا عبد الحمید صابری،مولانا نعمان حاشر،مولانا طاہر عقیل اعوان،علامہ ابتسام الٰہی ظہیر،علامہ کراروی نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس میں کویت ،قطر،متحدہ عرب امارات،یمن،فلسطین،ناروے،تاجکستان،آسٹریلیا،بحرین کے سفراء نے بھی شرکت کی۔رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسٰی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب مسلم امہ کی وحدت کیلئے کوشاں ہے۔ حرمین الشریفین مسلمانوں کے وہ مراکز ہیں جہاں پر مسلمان فرقہ واریت سے بالاتر ہوکر عبادات سرانجام دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتہاپسندی اور دہشت گردی سے اسلام کا کوئی تعلق نہیں ہے۔اسلام کا معنی سلامتی اور امن ہے ۔اسلام نے انسانیت کو سلامتی اور امن دیا ہے۔ اسلام نے غیر مسلموں ،عورتوں،بچوں،والدین کے حقوق کا درس دیا ہے۔ رسول اکرم ۖ کی تعلیمات غیرمسلمانوں کے حقوق کے معاملے میں واضح ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے علماء اور مشائخ دہشت گردی اور انتہاپسندی کیخلاف جدوجہد کررہے ہیں۔پاکستان اور سعودی عرب کے سلامتی کے ادارے بھی انسانیت کے تحفظ اور سلامتی کیلئے ہر وقت کوشاں ہیں۔پاکستان کی عوام سلامتی کے اداروں اور افواج نے جس طرح دہشت گردی کو شکست دی ہے وہ قابل قدر اور ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی دین نہیں ہے۔بم دھماکوں ،خود کش حملوں کے ذریعے انسانیت کو قتل کرنے والوں کی اس سے بڑی دہشت گردی کیا ہوگی کہ وہ ایک امن اور سلامتی ،محبت اور احترام کے دین کو دہشت گردی سے جوڑ دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کی حرمین الشریفین اور سعودی عرب سے دوستی اور محبت لازوال ہے اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز ،ان کے ولی عہد اور ان کے نائب ولی عہد اور سعودی عرب کی عواماس دوستی کو فخر سے دیکھتی ہے۔مشیر برائے خارجہ امور وزیر اعظم پاکستان سرتاج عزیز نے کہا کہ رابطہ عالم اسلامی کی مسلمانوں کی وحدت اور اتحاد کیلئے کوششیں قابل قدر ہیں ۔کشمیر ،فلسطین سمیت مسلمانوں کے امور پر سعودی عرب اور پاکستان کا مؤقف ایک ہے۔ دہشت گردی ،انتہاپسندی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کیلئے ہم مل جل کر جدوجہد کررہے ہیں اور ہمیں جدوجہد کرنی ہے۔دہشت گرد اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔مسلم امہ اس وقت مشکل وقت سے گزر رہی ہے اور رابطہ عالم اسلامی کو اسلامی ممالک میں امن وامان کے قیام ،سلامتی اور استحکام کیلئے اپنا کردار اداکرنا ہوگا۔رابطہ عالم اسلامی اور پاکستان کے علماء یہ اہلیت رکھتے ہیںکہ وہ لیبیاء سے لیکر یمن تک پیدا ہونے والے مسائل کے حل میں اپنا کرداراداکریں۔وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی جنرل ناصر جنجوعہ نے کہا کہ مسلمانوں کو کمزور کرنے کیلئے ان کو فتنوں اور فرقوں میں تقسیم کیا جارہا ہے۔ ہمیں دین اسلام کی سربلندی اور انسانیت کی بھلائی کیلئے متحد ہوکر جدوجہد کرنی ہے۔ علماء پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مسلم نوجوانوں کوبتائیںکہ بے گناہ انسانیت کو قتل کرنے والے نہ ہی مجاہد ہیں اور نہ ہی بے گناہ انسانوں کو قتل کرنا جہاد ہے۔اسلامی اور مسلم ممالک کو کمزور کرنے کیلئے جہا د کانام استعمال کیا جاتا ہے۔اسلام کا قتل وغارت گری سے کیا تعلق ہوسکتا ہے۔رابطہ عالم اسلامی جیسی تنظیمیں مسلم امہ کی رہنمائی کرسکتی ہیں اور ہمیں امید ہے کہ رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اس میں اپنا بھر پور کردار اداکریں گے۔پاکستان میں سعوی عرب کے سفیر عبد اللہ مرزوق الزہرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ، سعودی عرب اور مسلم امہ کو جن چیلنجز کا سامنا ہے ان کا مقابلہ باہمی اتحاد سے ہوسکتا ہے۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے اور دیگر امور پر ہمیشہ تعاون رہا ہے اور تعاون رہے گا۔انہوں نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی واضح ہدایات ہیں کہ مسلم امہ کے اتحاد اور مسائل کے حل کیلئے ہر سطح پر اورہر ممکن کوشش کی جائے ۔پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ دہشت گرد وں کا کوئی دین نہیں ہے۔مکہ مکرمہ پر میزائل حملہ اور مدینہ منورہ پر خود کش حملہ کرنے والے اور پشاور اور کوئٹہ میں بے گناہ انسانوں کا قتل کرنے والے ایک ہی گروہ ایک ہی فکر سے تعلق رکھتے ہیں۔داعش اور حزب اللہ جیسی تنظیموں کو مسلم ممالک کے امن کو تباہ کرنے کیلئے استعمال کی جارہا ہے۔حلب کے بعد اب کویت ،بحرین کے امن سے کھیلنے کی باتیں ہورہی ہیں ۔انشاء اللہ اب ایسا نہیں ہوسکے گا۔انہوں نے کہا کہ نئے امریکی صدر نے اگر امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کی کوشش کی تو اس سے دنیا کا امن خطرے میں پڑ جائے گا۔مسلم امہ کسی صورت اس کو قبول نہیں کرے گی۔پاکستان کا عالمی اسلامی عسکری اتحاد میں شامل ہونا پاکستانی قوم کی امنگوں کے مطابق ہے اور مسلمانوں کے مسائل کا حل بھی یہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف اگر عالمی اسلامی عسکری اتحاد کے سربراہ بنیں گے تو یہ پاکستان کا اعزاز ہوگا۔ کانفرنس میں ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے ارض حرمین الشریفین کی سلامتی اور دفاع کیلئے ہر سطح پر جدوجہد کرنے کا اعلان کیا گیا اور کہا گیا کہ سعودی عرب کے دفاع اور سلامتی ، اسلامی اور عرب ممالک کیخلاف ہونے والی سازشوں کیخلاف متفقہ جدوجہد کی جائے گی۔داعش اور دیگر انتہاپسندی تنظیموں کیخلاف نظریاتی اور فکری اتحاد قائم کیا جائے گا اوراسلام کے نام پر غیر اسلامی نظریات اور افکارات کی ہر سطح پر نفی کی جائے گی۔کانفرنس میں ایک اور قرار داد کے ذریعے انتہاپسندی اور دہشت گردی کیخلاف پاکستان اور سعودی عرب کے سلامتی کے اداروں اور سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور کی طرف سے اسلام کے پیغام اعتدال کو پھیلانے کی کوششوں کو سراہا گیا۔