گجرات کی خبریں 10/2/2016

Hockey

Hockey

گجرات (جی پی آئی) ٹی ایم اے گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 15فروری 2016سوموار کو دن 10بجے گورنمنٹ زمیندار کالج گجرات میں کھیلا جائے گا ۔ طارق جاوید کٹھانہ صدر DHAگجرات اور عامر اسلم سیکرٹری DHAگجرات نے بتایا کہ فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا ، حاجی ناصر محمود ، چوہدری محمد ممتاز پرنسپل ہونگے ۔ جبکہ خصوصی شرکت شہباز سینئر اولمپیئن سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن سابقہ کپتان قومی ہاکی ٹیم نوید عالم اولمپیئن ، اجمل خان اولمپیئین اور قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران شرکت کریں گے ۔ جو کہ گجرات کے لئے ایک اعزاز ہے کہ قومی ہیرو گجرات تشریف لائیں گے فائنل میچ کے تمام انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں ۔ مہمانوں اور قومی ہیروز کا شاندار استقبال کیا جائے گا امید ہے کہ شہباز سینئر گجرات کی ہاکی کیلئے اہم اعلان کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے زیر اہتمام کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری علی ابرار جوڑا صدر سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات نے کہا مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر پاکستان اور بھارت خوشحال نہیں ہو سکتے ہیں کیونکہ دونوں ممالک اپنے وسائل اور سرمایہ کا کثیر استعمال اسلحہ کی خرید اور فوجی اخراجات پر کر رہے ہیں ہم میں سے کوئی بھی پاکستانی کشمیر کو بھلا نہیں سکتا ہے دنیا کی سپر طاقتوں اور اقوام متحدہ کو اس مسئلہ کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ممتاز دانشور اور کالم نگار افتخار بھٹہ نے کہا پچھلے 68سالوں سے پاکستان اور ہندوستان ، جنگی کیفیت میں مبتلا ہیں اور ایک دوسرے سے خوفزدہ ہیں اور اسلحہ خریدنے کی دوڑ میں مصروف ہیں جس سے عوامی مفادات کے شعبے تعلیم اور صحت انتہائی پساندہ صورتحال سے دو چار ہیں مسئلہ کشمیر کے حل نہ ہونے کی وجہ سے یہ دونوں ممالک کے حکمران طبقات دانستہ طور پر اس معاملے میں پیش رفت نہیں چاہتے ہیں ۔ محمد اشرف منہاس نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہماری یہ پالیسی روز اول سے ہے۔ مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق راے شماری ہو سکتا ہے۔ عامر چوہدری نے کہا کہ کشمیر نے ایک لاوا اگلتے آتش فشاں کا روپ دھار لیا ہے۔ کشمیریوں پر ظلم و ستم ڈھائے جا رہے ہیں۔ اللہ کی مہربانی سے انشاء اللہ کشمیری آزادی حاصل کر کے رہیں گے۔ شیخ عرفان پرویز نے کہا دہشت گردی نے تحریک آزاد کشمیر کو نقصان پہنچایا ہے جس سے دہشت گردوں اور مجاہدین آزادی میں تفریق ختم ہو چکی ہے۔ ہمیں شہریوں کی سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنی چاہئے۔ ندیم طفیل نے کہا کہ ہم عالمی امن کا احترام کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کو بھی کشمیریوں کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے اُنہیں حق خود مختاری اور رائے دینا ہو گا۔ اس موقع پر چوہدری ندیم طفیل’ مرزا اکبر بیگ برلاس’ سیٹھ علی اصغر’ سلیم حاں’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں سٹیزن فرنٹ سپریم کونسل’ ضلع و سٹی کے عہدیداران نے بھر پور رشکت کی۔ آخر میں تمام شرکاء تقریب کو پر تکلف عصرانہ بھی دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ڈائریکٹر جنرل محکمہ اوقاف سید طاہر رضا بخاری نے گزشتہ روز آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف میں ہونے والے سالانہ عرس مبارک کی تقریب میں حاضری دی ۔ اور سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف پیر سید انتصار الحسن شاہ سروری قادری سجادہ نشین آستانہ عالیہ علی پور سیداں شریف صاحبزادہ پیر سید منور حسین شاہ جماعتی صاحبزادہ پیر سید انتصار الحسن شاہ’ صاحبزادہ پیر سید ابرار الحسن شاہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف کے نظام کو بے حد سراہا۔ جہاں پر صحیح معنوں میں خانقاہی نظام کو پروان چڑھایا جار ہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خانقاہی نظام کی بہتری کیلئے ہونیوالی کاوشیں قابل تحسین ہیں اور میں صاحبزادہ سید انتصار الحسن شاہ اور ان کے رفقائے کار کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق نقشبندی شرقپوری نے اپنی زیر نگرانی سیکورٹی کے انتظامات کئے ہیں۔ سکول میں کلاسوں کے اجراء سے لیکرچھٹی تک میں خود ڈیوٹی دیتا ہوں اور سٹاف کی نگرانی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ بچے ہمارے پاس امانت ہوتے ہیں۔ ان کی تعلیم و تربیت اور حفاظت کا فریضہ ہم بہتر انداز میں سرانجام دے رہے ہیں۔ اور اسی طرح اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے رہیں گے۔ انہوں نے والدین کی تعریف کی کہ وہ سکول میں نظام کی بہتری کیلئے انتظامیہ کیساتھ بھر پور تعاون کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ رائے ونڈ تبلیغی اجتماع حج کے بعد دنیا کا سب سے بڑا مسلمانوں کا اجتماع ہے اس جماعت کی تعلیمی اداروں میں پابندی کو کوئی نہیں مانتا، امریکہ، روس، ہندوستان سمیت کسی ملک نے تبلیغی جماعتوں پر پابندی نہیں لگائی، نوازشریف نے مودی سرکار کو خوش کرنے کیلئے یہ قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تبلیغی جماعتوں کا کام اسلام اور امن کا فروغ ہے، لہٰذا شریف برادران کے اس غیر اسلامی فعل کی ہر مسلمان مذمت کرتا ہے، دین کی تبلیغ کا کام کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا یہ اقدام نہ صرف پاکستانیوں کے بنیادی حقوق کی حق تلفی ہے بلکہ اسلام دشمن کی ایک سازش نظر آتی ہے، تبلیغی جماعت ایک خالص دینی جماعت ہے اور ہر قسم کی فرقہ بندی اور سیاسی دھڑے بندی سے بالاتر ہو کر خالص اللہ تعالیٰ کے حکم اللہ اور رسولۖ کی سنت پر چلنے کی دعوت دیتی ہے، یہ جماعت امن و بھائی چارے کا پیغام نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں پھیلا رہی ہے، 9/11 کے بعد ہماری حکومت پر بھی کافی دبائو آیا تھا لیکن ہم نے کسی دبائو کو قبول نہیں کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ میرے دور میں نیشنل سکیورٹی کونسل میں اس جماعت کو محدود کرنے کی آواز اٹھی تو میں نے بحیثیت چیف منسٹر اس بات کی گارنٹی دی تھی کہ یہ جماعت بے ضرر ہے اور اس کا نیٹ ورک پوری دنیا میں ہے، اسی طرح جب رائے ونڈ میں تبلیغی اجتماع کی زمین کا توسیع کا معاملہ آیا تو میں نے تمام چھان بین کے بعد ان کو زمین الاٹ کی۔ انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعتوں پر پابندی کے خلاف ہم سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں آواز اٹھائیں گے۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ضلع گجرات میں مارچ کے پہلے ہفتے شاندار جشن بہاراںکا انعقاد کیا جائے گا اس دوران نیزہ بازی، کبڈی، کیٹل شو، مشاعرہ ، پھولوں ، زرعی آلات کی نمائش، کھانے پکانے کے مقابلے ، پالتو جانوروں کے مقابلے،ہاکی، کرکٹ اور بیڈ منٹن کے مقابلے ہوں گے ۔ یہ فیصلہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا جس میں اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ڈی او سی احمد رضا، اسسٹنٹ کمشنرز شعیب نسوانہ، نورالعین، ذوالفقار باگڑی، ندیم بٹ، مسلم لیگ ن کے راہنما نوابزادہ طاہر الملک، چوہدری رضا علی وڑائچ، صدر چیمبر میاں اعجاز احمد، اورنگزیب بٹ، چوہدری ظہور الہی، ای ڈی او زراعت محمد جمیل، ڈی اوز ڈاکٹر ممتاز حسین، نثار میو، امجد کلیر اور ٹی ایم اوز نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ نیزہ بازی مقابلے جلالپور جٹاں سپورٹس گرائونڈ ، مشاعرہ جمخانہ گجرات، پھولوںکی نمائش ضلع کونسل اور پبی پارک، ڈاگ شو کھاریاں جبکہ فیملی فیسٹول نواز شریف پارک میں ہوگا، رام پیاری محل میوزیم میں ثقافتی نمائش منعقد کی جائے گی۔ اجلاس میں نیزہ بازی، کبڈی اور دیگر مقابلوںکے انعقاد کے انتظامات کے لئے مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جو آئندہ چند روز میں اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے تفصیلات طے کرکے رپورٹ دیں گی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ انتظامیہ کو شش ہے کہ جش بہاراںاور صنعتی نمائش مشترکہ تواریخ میں ہو تاکہ شہری بیک وقت دونوں پروگرامز سے لطف اندوز ہو سکیں اس سلسلے میں چیمبر انتظامیہ سے مشاورت کی جائے گی اور وی وی آئی پی شخصیات کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ گذشتہ جشن بہاراںکے دوران مثالی انتظامات کئے گئے تھے اور افسران کوہدایت کی کہ شہریوں کو تفریح کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے بہترین منصوبہ بندی کی جائے ۔ انہوںنے ہدایت کی کہ مقابلوںکے انعقاد کے لئے جلالپور جٹاں سپورٹس گرائونڈ کی تیاری کا عمل فور ی مکمل کیا جائے۔ اجلاس کے شرکاء نے جشن بہاراںکے بہتر انعقاد کیلئے مختلف تجاویز بھی دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)اسسٹنٹ کمشنر گجرات نورالعین نے بھٹہ خشت پرچائلڈ لیبر کرانے پر دو بھٹہ خشت مالکان ، رات دس بجے تک شاددی کا فنکشن ختم نہ کرنے پر 2میرج ہال مالکان کے خلاف مقدمات درج کرا دیے ہیں جبکہ ملازمین کے ہیلتھ کارڈ نہ بنوانے پر ہوٹل انتظامیہ پر 50ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ۔ حکومت پنجاب اور ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر دولت نگر کے علاقہ میں کاروائی کے دوران اے سی گجرات نے میاں برادرز برکلن اور پیر گھمکول بھٹہ خشت کی اچانک چیکنگ کی جہاںمالکان چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جس پر مالکان ظفر اقبال اور فضل الدین کے خلاف تھانہ دولت نگر میںمقدمات درج کرادیے گئے۔دوسر ی کاروائی کے دوران اے سی گجرات نے اچانک چیکنگ کے دوران رات 11بجے تک شادی کا فنکشن جاری رکھنے پر قصر نور میرج ہال اور سفینہ میرج ہال کی انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کرادیے ہیںجبکہ مہلت کے باوجود ملازمین کے ہیلتھ کارڈ نہ بنوانے پر ہوٹل مرچ مصالحہ کی انتظامیہ پر جرمانہ عائد کر دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے کھاریاںمیاںاقبال مظہر نے ملازمین کو بروقت تنخواہ ادا نہ کرنے پر اکاونٹٹ یاسر کو معطل کردیا جبکہ ٹی او آئی اینڈ ایس سے جواب طلبی کرلی ہے ۔ ایڈمنسٹریٹر کو شکایات موصول ہوئی تھیںکہ 9روز گذرنے کے باوجود ڈیلی ویجز ملازمین کو تنخواہ ادا نہیں گئی جس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انہوںنے متعلقہ اکاونٹنٹ کو معطل اور آفیسر کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا۔ انہوںنے متعلقہ افسران کوہدایت کی کہ ملازمین کو فوری طور پر تنخواہ ادا کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر محکمہ فوڈ کے حکام نے ناقص صفائی اور غیر تسلی بخش انتظامات پر دین پیلس میرج ہال اور لال قلعہ میرج ہال کو سیل کردیا گیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ گجرات کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کے لئے تمام محکموں کے افسران واہلکاروںکو اپنی ذمہ داری سے بھی بڑھ کر کام کرنا ہوگا، انتظامیہ نے ضلع کے عوام کو اس خطرناک مرض سے محفوظ رکھنے کے لئے ماضی میںسخت ترین اقدام سے گریز نہیںکیا آئندہ بھی شہریوںکی جان و مال کی حفاظت کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھا یا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے محکمہ صحت اور ٹی ایم اے کے زیر اہتمام عوام میںڈینگی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لئے آگاہی واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر طاہر بشیر، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف، ڈی اوز ڈاکٹر عابد غوری، ا مجد کلیر، محمد پرویز، ٹی ایم او خرم محمود، ڈی ڈ ی او ڈاکٹر محمد علی مفتی، پی ایس او محمد عثمان، خادم علی خادم، بابر بھیا ، محکمہ صحت، ٹی ایم اے، ریسکیو 1122، ایجوکیش ڈیپارٹمنٹ اوردیگر محکموںکے اہلکاروںنے بڑی تعداد میں واک میں شرکت کی،شرکاء نے نارمل سکول سے ضلع کونسل تک مارچ کیا ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ڈینگی آگاہی واک میں شرکت کرنیوالے افراد نیشنل کاز کے لئے نکلے ہیں اور انہیںزبردست خراج تحسین پیش کیا۔انہوںنے کہا کہ15فروری سے شروع ہونیوالے سیزن کے دوران ضلع گجرات میں ڈینگی کے خطرات موجود ہیں اس صورتحال میں تمام محکمہ صحت، ٹی ایم ایز، ریسکیو 1122 سمیت محکمے پوری طرح الرٹ ہیں جبکہ میڈیا بھی اپنی ذمہ داری موثر طریقے سے ادا کر رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ضلعی انتظامیہ نے گذشتہ سال بھی شہریوںکو ڈینگی سے بچانے کے لئے سخت ترین اقدامات کئے گئے یہاں تک کہ فروٹ منڈی کو بھی پندرہ دن سیل رکھا گیا اس سال بھی انسداد ڈینگی کے لئے کسی بھی حد تک جائیں گے اور شہریوں کے تعاون سے کامیابی ہمارا مقدرہوگی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہاکہ وزیر اعلی میاںشہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے ریکارڈ مدت میں ڈینگی پر قابو پایا جس کی وجہ سے اس بیماری کے باعث کم سے کم نقصانات ہوئے۔ انہوںنے ہدایت کی کہ ڈینگی ویجلینس، صفائی ، عوام میں آگاہی کے لئے محکمہ صحت، ٹی ایم ایز اور میڈیا اپنا مثبت کردار جاری رکھیں ، جہاںکہیں بھی پانی کے تالاب ہیں انہیں ختم کیا جائے، پرانے ٹائروںکی دوکانوں، کباڑ خانوں، بڑی فیکٹریوںکی چیکنگ کی جائے ۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ انسداد ڈینگی کے لئے حفاظتی اقدامات اپنائیں، گھروں ، گلیوںاور اپنے محلوںمیں صفائی کا خیال رکھا جائے، گملوں، کولرزسمیت کسی بھی جگہ پانی جمع نہ ہونے دیا جائے نیز انسداد ڈینگی کے لئے سرکاری محکموں اور اہلکاروں سے تعاون کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ(جی پی آئی)گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول ملکہ کے استاد محمد فاروق کا آٹھویں کلاس کے طلبہ پر تشدد کی انتہا ۔زخمی بچوں کو لے کر والدین کا گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول ملکہ کے سامنے مظاہرہ ۔ای ڈی او ایجوکیشن نے محمد فاورق کو معطل کر کے انکوائری لگا دی ۔تفصیل کے مطابق گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول ملکہ کے ٹیچر محمد فاروق نے آٹھویں کلاس کے بچوں پر تشدد کر کے 20/25 بچوں کو شدید زخمی کو دیا ۔گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول ملکہ کے بچوں نے بتایا کہ ماسٹر محمد فاروق جب سے سکول ھذا میں تعینات ہوئے ہیں تب سے ہی وہ بچوں پر ظلم ڈھاتے ہیں ۔اور بلا وجہ بچوں پر تشددکرتے ہیں ۔جبکہ حکومت پنچاب نے ایک آرڈر جاری کیا ہو ا ہے کہ مار نہیں پیار۔لیکن اس کے بر عکس گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول ملکہ میں دیکھنے میں آیا ہے ۔اور ماسٹر محمد فاروق نے بچوں کو مار مار کر ادھ موا دیا ۔ادھر بچوں کے والدین نے اپنے زخمی حالت بچوں سمیت گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول ملکہ کے سامنے مظاہرہ کیا ۔اور مطالبہ کیا کہ ماسٹر فاروق کو فی الفور فارغ کیا جائے ۔مشتعل طلبہ نے کلاسوں میں بیٹھنے سے انکار کر دیا ۔اور نعرے بازی کی ۔مشتعل طلبہ کو توڑ پھوڑ سے روکنے کے لئے پولیس بلوانا پڑھی ۔گلیانہ پولیس نے مداخلت کر کے مظاہرین کو روک لیا ۔اور وعدہ کیا کہ تشدد ہونے والے بچوں کی داد رسی کی جائے گی ۔اور قانون کے مطابق تشدد کرنے پر محمد فاروق کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔پولیس تھانہ گلیانہ نے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول ملکہ کے بچوں کے والدین کی رپورٹ درج کر لی ہے ۔ادھر ای ڈی او ایجوکیشن کاشف طاہر نے ماسٹر محمد فاروق کو معطل کر دیا ہے اور انکوائری لگا دی ہے ۔معلو م ہو ا ہے کہ ماسٹر محمد فاروق گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول ملکہ کے آٹھویں کلاس کے بچوں پر تشدد کے بعد ہیڈ ماسٹر کے پیچھے بھی پودے کاٹنے والی قینچی لے کر ہیڈ ماسٹر کے کمرے میں جا گھسے اور کاروائی عمل میں لانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ(جی پی آئی)کمیٹی دفتر روڈ پر دودھ دہی فروخت کرنے والوں نے انت مچا دی، کوئی پوچھنے والا نہیں،دودھ 80 سے 90روپے جبکہ دہی 100 سے 120روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہونے لگا،اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے، اسسٹنٹ کمشنر آف کھاریاں و دیگر انتظامیہ سے خود ایکشن کا مطالبہ۔ذرائع کے مطابق لالہ موسیٰ کمیٹی دفتر روڈ پر واقع دودھ دہی فروخت کرنے والوں نے انت مچا رکھی ہے دودھ 80روپے سے 90 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ دہی کی قیمت 100 روپے سے120 روپے تک وصول کی جا رہی ہے ،اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ان گرانفروشوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں انتظامیہ بھی ان کے خلاف کارروائی کرنے سے قاصر ہے، ریٹ کنٹرول کرنے والا کوئی نہیں ہے اورنہ ہی کوئی اس طرف دھیان دیتا ہے ۔ دودھ خاص طور پر پانی ملا فروخت کیا جاتا ہے اور ریٹ بھی اپنی من مرضی کا وصول کیا جاتا ہے جس وجہ سے لوگ سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں ۔ اہل علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر آف کھاریاں و دیگر انتظامیہ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ان گرانفروشوں کے خلاف فوری طور پر سخت کارروائی کی جائے اور انہیں سرکاری ریٹ کے مطابق دودھ دہی فروخت کرنے کا پابندبنایا جائے اور دودھ میں پانی کی ملاوٹ پر بھی کنٹرول کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)آرتھوپیڈک سرجن ٹراما سنٹر لالہ موسیٰ ڈاکٹر اکبر لنگڑیال نے گذشتہ روز کھاریاں کے مقامی ہوٹل میں سینئر صحافی سید تنویر نقوی چیئرمین تعمیراتی کمیٹی کھاریاں پریس کلب کے اعزاز میں ظہرانہ دیا اس موقع پر کوارڈی نیٹر اعجاز مرزا، عبدالعزیز گوندل، فنانس سیکرٹری جبار ساگر،نائب صدر حکیم غلام شبر، سیکرٹری اطلاعات ایم عمر، سیکرٹری سپورٹس عتیق لال، ممبر قربان گجر، الیاس بٹ، عرفان عباس جنجوعہ بھی شامل تھے۔ ڈاکٹر اکبر لنگڑیال نے سید تنویر نقوی اور ان کے ساتھیوں کی صحافتی خدمات کو بھی سراہا اور کہا کہ مثبت اور تعمیری صحافت معاشرے کی ناہمواریوں کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)چوہدری عابد رضاکوٹلہ اور چوہدری شبیر احمد کی قیادت میں حلقہ این اے107تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے سفر پر گامزن ہے اب چوہدری تنویر احمد ضلع گجرات کے چیئرمین منتخب ہو کر ضلع گجرات کو بھی روشنیوں اور ترقی کے سفر پر گامزن کریں گے ان خیالات کا اظہار چیئرمین یونین کونسل ڈوگہ ملک اشفاق اعوان اور وائس چیئرمین راجہ فضل الرحمن نے مشترکہ طور پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 107میں اتنی بڑی تعداد میں اور بلاتفریق تعمیر و ترقی کوٹلہ برادران کا تاریخی اور عظیم کارنامہ ہے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے انہی کے مرہون منت ہیں اب چوہدری تنویر احمد کوٹلہ ضلع گجرات کو تعمیر و ترقی کے حوالے سے نمایاں بنانے کے لئے پرعزم ہیں اور منتخب ہو کر اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن میں نوجوان بھرپور کردار ادا کریں گے اور جمہوریت کو مضبوط بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ان خیالات کا اظہار راہنما پی ٹی آئی چوہدری وجاہت مختار ڈھل نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے تمام کارکن اور خصوصاً نوجوان پہلے کی طرح اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے اور آنے والے انٹرا پارٹی الیکشن میں کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف جمہوریت پر یقین رکھتی ہے انٹرا پارٹی انتخابات پی ٹی آئی کے جمہوریت پسند ہونے کی زندہ دلیل ہے یہ وہ واحد پارٹی ہے جو حقیقی معنوں میں ملک پر عوام کی حکمران کی خواہاں ہے اور اس کے لئے انٹرا پارٹی انتخابات کروا کر نوجوانوں کو آگے آنے کا موقع فراہم کر رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)چیئرمین یوسی بدر چوہدری اجمل حسین پیارا نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت یونین کونسل کی بلاتفریق تعمیر و ترقی کا مشن لے کر میدان سیاست میں آئے ہیں مگر موجودہ حکمران بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات منتقل نہیں کر رہے تاکہ یہ عوام کی خدمت نہ کر سکیں انہوں نے کہا کہ PTI حقیقی معنوں میں اور عملی طورپر عوامی امنگوں کی ترجمانی کر رہی ہے ہر میدان میں عوامی حقوق کی جنگ بھی لڑ رہی ہے چوہدری اجمل حسین نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اس وقت پاکستان کی وہ واحد سیاسی پارٹی ہے جو کہ اپنے اندر سے جمہوریت کو رائج کرنے پر یقین رکھتی ہے انٹرا پارٹی الیکشن اس کی ایک کڑی ہے اس طرح موروثی سیاسی نظام کو ختم کرنے میں بھی مدد ملے گی اور پاکستان میں عملی طور پر جمہوری نظام نافذ ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)کنٹونمنٹ بورڈ کھاریاں کے علاقہ میں ترقیاتی کام شہریوں کا حق ہے صفائی کے نظام کو بھی مزید بہتر بنایا جا رہا ہے مچھرمار سپرے بھی بروقت کیا جاتا ہے حکام بالا کی قیادت میں بلاتفریق خدمات سرانجام دی جا رہی ہیں جبکہ ترقیاتی کاموں کے لئے ممبران کنٹونمنٹ کی رائے کو بھی مدنظر رکھا جاتا ہے ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ کھاریاں عمران خان نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں زیادہ ترجیح دی جاتی ہے جہاں سے ٹیکس زیادہ ملتا ہے کیونکہ کنٹونمنٹ بورڈ میں ٹیکس ادا کرنے والے صارفین کو ترجیح دی جاتی ہے اور ان کو سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔ عمران خان نے مزید کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کھاریاں میں حکام بالا کی قیادت میں تمام امور بلاتفریق اور قانون کے مطابق سرانجام دیئے جاتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر نے ڈیلی ویجزملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیری حربے استعمال کرنے پر اکائوٹنٹ یاسر کو معطل کر دیا جبکہ TO&IS اللہ رکھا کو طلب کرلیا ہے اے سی کھاریاں نے ان دونوں کی اُس وقت تک تنخواہیں روک دی ہیں جب تک ڈیلی ویجز ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی جاتیں۔ اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر کااس سلسلہ میںکہنا ہے کہ ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں میں تاخیر کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) کھاریاں گونگا کرکٹ کلب کی ہرممکن سپورٹ جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار حاجی محمد اسلم خان اور چوہدری محمد رزاق خان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسپیشل بچے بھی ملک پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں ہماری صرف توجہ کی ضرورت ہوتی ہے اور ہم انشاء اللہ سپیشل بچوں کی ہرممکن مدد جاری رکھیں گے اور ان کے بہتر مستقبل کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے یہی نہیں بلکہ پہلی مرتبہ حکومت پاکستان نے اسپیشل بچوں کا فنڈ قائم رک کے ایک عظیم کارنامہ سرانجام دیا ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے اس موقع پر گونگا کرکٹ کلب کے صدر فاروق اعظم نے بتایا کہ انشاء اللہ ہم اپنی کرکٹ ٹیم کو کھاریاں نہیں بلکہ ضلع بھر میں ایک اعلیٰ مقام دلائیں گے ہماری ٹیم کے تمام نوجوان بھرپور فارم میں ہیں اور اپنی صلاحیتوں کو بہتر کرنے کے لئے مزید کوشاں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)چوہدری عابد رضا کوٹلہ اور چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کھاریاں شہر کے عوام کی محرومیوں کے ازالہ کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار نومنتخب کونسلر عبدالقیوم بھٹی نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھاریاں شہر میں ہر علاقے اور ہر سطح پر کام ہو گا اور کھاریاں شہر کے تمام مسائل حل کرا کے دم لیں گے۔ عبدالقیوم بھٹی نے مزید کہا کہ کھاریاں شہر میں بے شمار مسائل ہیں ہماری کوشش ہوگی کہ ہم ان تمام مسائل کو حل کرا کر سرخرو ہوں۔ کھاریاں شہر میں تفریحی پارک کی فراہمی اور 13کروڑ کے فنڈز کو برساتی نالے کی تعمیر پر صرف کرنا کوٹلہ برادران کا تاریخی کارنامہ ہے جس کو کھاریاں کے عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے انشاء اللہ وہ وقت اب دور نہیں جب کھاریاں کے نوجوانوں کو بھی کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے کھیلوں کے میدان فراہم کئے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)سب ڈویژن کھاریاں کے لائن سپرنٹنڈنٹ خالد افتخار نے خادم اعلیٰ پنجاب کی کرپشن سے پاک کوششوں کی دھجیاں اڑا دیں۔ ممتاز سیاسی و سماجی و کاروباری شخصیت مرزا محمد یعقوب نے کہا ہے کہ واپڈا سب ڈویژن کا کھاریاں کا لائن سپرنٹنڈنٹ خالد افتخار کرپشن کا بے تاج بادشاہ ہے جو رشوت کو اپنا حق سمجھ کر سرعام طلب کرتا ہے رشوت نہ ملنے کی صورت میں صارفین کو مختلف طریقوں سے ذلیل و خوار کرتا ہے مرزا محمد یعقوب نے کہا کہ خالد افتخار نے میرے شہید بھائی محمد انورکی رہائشگاہ پر میٹر لگانے کے عوض ان کے بیٹے مرزا ظفیر احمد سے بجلی کا میٹر لگوانے کے لئے 7 ہزار روپے رشوت کی ڈیمانڈ کی نہ دینے پر میرے بھتیجے کو گذشتہ تین ماہ سے دفتر کے چکر لگوا رہا ہے اور میٹر بھی نہیں لگایا جا رہا ارباب اختیار پرزور مطالبہ ہے کہ راشی خالد افتخار کو فوری طور پر معطل کیا جائے اور اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے کسی ایماندار اہلکار کو تعینات کیا جائے تاکہ عوام کے کام بھروقت اور بغیر رشوت کے ختم ہو سکیں۔ لائن سپرنٹنڈنٹ خالد افتخار نے اپنے موقف میں کہا کہ مجھے زبردستی 300 روپے دینے کی کوشش کی گئی جو کہ میں نے لینے سے انکار کر دیا جبکہ سائل کے گھر پر ایک میٹر پہلے ہی لگا ہوا ہے جبکہ محکمہ ڈبل میٹر لگانے کی ہرگز اجازت نہیں دیتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(نا مہ نگار)حلقہ این اے101کے امیدوارقومی اسمبلی محمداحمدچٹھہ تحریک انصاف کے ٹکٹ پرسیا سی مخالفین کوشکست فاش دیکرکامیاب ہونگے۔احمدچٹھہ کاپی ٹی آئی میںشمولیت سے دونوںکوتقویت ملے گی اورعمران خاںکے ہاتھ مضبوط ہونگے۔ان خیالات کا اظہارسیا سی راہنمابابو احمدظہیروسرمد ظہیرنے پی ٹی آئی کے عہدیداران وکارکنان کے اعزازمیںدئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرراجہ عثمان اللہ خان ایڈووکیٹ،لالہ محمدخلیل، محمداکبر بشیر ہنجرائ،محمداعظم ہیرا،راشد رفیق بھٹہ،حماد چیمہ،عثمان گوندل،قاسم اعوان،نبیل ،سمیع اللہ بٹ ودیگرنے بھی خطاب کیا۔اس موقع پرمقررین نے کہا کہ تحریک انصاف کوایک مضبوط امیدوارجبکہ احمدچٹھہ کوایک محب وطن لیڈراورغریبوںکاحامی عمران خاںکی قیادت میسرہوگی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)پیپلزپارٹی کے نامزدامیدوارقومی اسمبلی حلقہ101چوہدری اعجاز احمدچیمہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جھوٹے وعدوںاورکرپشن کوفروغ دینے والوںکایوم حساب قریب آچکا ہے۔بے لوث خدمت مشن ہے عوامی توقعات پرپورااترینگے۔اپوزیشن جماعتوںکوساتھ لیکرچلینگے۔وہ سما جی رہنماحاجی ارشاداحمداورحاجی عبد الرزاق کے بھا ئی غلام عباس چیمہ کے آف پھالوکی کی وفات پراظہار تعزیت کے بعدمقامی صحافیوںسے گفتگوکررہے تھے۔ اس موقع پرچوہدری اعجازاحمدسماں،محمدعامر مغل ودیگربھی موجودتھے۔انہوںنے کہا کہ حکمرانوںکی طرف سے کروڑوںروپے کی لاگت سے تعمیرہونیوالے وزیرآبادکارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کومسلسل نظراندازکیا جارہا ہے۔آئوٹ ڈورسے عوام کوبیوقوف بنایا جارہا ہے۔عارضہ قلب میںمبتلا ہزاروںمریض بروقت طبی امدادنہ ملنے سے ہلا ک ہوچکے ہیں۔8اضلاع کے ساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوںنے کہا کہ وہ کارکنان کوہرسطح پرمنظم کررہے ہیںضمنی الیکشن میںنئی تاریخ رقم کرینگے۔حکمرانوںنے ہویونین کونسل میںایم پی اے اورلاکھوںوسائل سے میدان سجانے کی پلاننگ شروع کردی ہے عوامی طاقت سے حکومتی وسائل شکست دینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلام آباد(جی پی آئی): ایک سیاسی جماعت کی طرف سے پاکستان کو درپیش نازک صورتحال کے تناظر میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مدتِ ملازمت میں توسیع نہ لینے کا فیصلہ واپس لینے کی پرزور اپیل کی گئی ہے،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے موو آن پاکستان کے چیئرمین محمد کامران کا کہنا تھا کہ وطن عزیز میں اقتدار کی بجائے اقدار کی سیاست کو فروغ دیا جانا چاہیے۔اس موقع پر سینٹرل چیف آرگنائزر علی ہاشمی، جنرل سیکرٹری پنجاب یاسر رؤف، میڈیا کوآرڈینیٹر معظم رندھاوا سمیت دیگر عہدے داران بھی موجود تھے جنہوں نے پریس کلب اور وفاقی دارالحکومت کی شاہراہوں کو آرمی چیف کے حق میں بینرز، پوسٹرز سے سجا رکھا تھا۔ مووآن پاکستان پارٹی سربراہ نے کہا کہ سندھ میںلیاری گینگ وارسے لیکر ٹارگٹ کلنگ ،بھتہ کی وصولی اور شہریوں کو بلیک میل کرنے میں سیاستدانوں کا ملوث ہونا انتہائی تشویشناک امر ہے، ایسے حالات میں پاک فوج کی جانب سے رینجرز کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنا ایک مثبت اقدام ہے لیکن رینجرز کے آپریشن پر کرپٹ اور جرائم میں ملوث سیاستدانوں کو پریشانی لاحق ہو گئی ہے، جنرل راحیل شریف کی قیادت میںپاک فوج آپریشن ضرب عضب میں کامیابیاں سمیٹ رہی ہے، دہشت گردی کا عفریت آخری سانسیں لے رہا ہے،پوری قوم جنرل راحیل شریف کا ملک سے کرپشن اور جرائم پیشہ افراد کے مکمل خاتمے کے لیے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، قوم کو جنرل راحیل شریف سے بہت امیدیںوابستہ ہیں کہ وہ ملک کو کرپشن لوٹ مار اور اقربا پروری کیساتھ ساتھ دہشت گردی سے نجات دلائیں گے لیکن ایسے میںجنرل راحیل شریف کی جانب سے مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کے فیصلے پر عوام کو شدید مایوسی ہوئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں موو آن پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ ایک جانب عوام کو جانی اور مالی تحفظ میسر نہیں تو دوسری جانب دہشت گردی نے نا قابل تلافی نقصان پہنچا دیا ہے لیکن بد قسمتی کیساتھ ملک کی سیاسی قیادتیں اقربا پروری،اناپسندی اور ایک دوسرے کیساتھ لڑنے جھگڑنے میں مصروف ہیں، انہوں نے کہا کہ سندھ سمیت ملک بھر میں کرپشن کی ہو شربا تاریخ رقم کی گئی جس کا انکشاف ڈاکٹر عاصم ،ایان علی ،عزیر بلوچ کی گرفتاری کے بعد ہوا اور سیاستدانوں نے اپنی کرپشن کو چھپانے کے لیے شور مچاناشروع کر دیا پنجاب حکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور وفاقی حکومت کی جانب سے نندی پور پاور پراجیکٹ۔ ایل این جی سمیت مختلف نجکاری منصوبوں میں بھی کرپشن کی آوازیں گونج رہی ہیں۔ جس پرحکومت کی جانب سے بھی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لیے حیلے بہانے تراشنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔محمد کامران نے اپنی سیاسی جماعت کے قیام کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان وسائل سے مالا مال ہے لیکن سیاستدانوں کی کرپشن اور لا پرواہی کی وجہ سے اس کے عوام کو خوشحالی اور ترقی نصیب نہیں ہوئی، قیام پاکستان سے آج تک ملک میں کرپشن اور لوٹ مار کی سیاست کی گئی ،ہر دور میں حکومت نے اپنے من پسند افراد کو نوازنے اور مختلف منصوبوں میں کمیشن لینے کا سلسلہ جاری رکھا جس سے نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک پاکستان کی بدنامی ہوئی۔سیاستدانوں کی اسی لوٹ مار اور کرپشن نے ہم کو عوامی جدو جہد کرنے پر مجبور کر دیا اور ہم نے تین سال قبل عوام کومہنگائی بے روز گاری اور کرپشن سے نجات دلانے کیساتھ ساتھ تعلیم،صحت اور امن یقینی بنانے کے لیے اپنی جدو جہد کا آغازکیا ،عوام کو طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے دور دراز کے علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگانے کے علاوہ موو آن پاکستان نے تعلیم کو عام کرنے کے لیے روڈ سکول متعارف کروائے لیکن ایک مخصوص طبقہ کی جانب سے این جی او کا ٹیگ لگانے کی مذموم کوشش کی گئی ،میں اور میرے رفقا ء کار اس کے باوجود رکے نہیں بلکہ ہم نے عوام کی خدمت کے مشن کو مزید جوش و جذبے سے تیز تر کر دیا ہم عوام کی خدمت کرنے پر یقین رکھتے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ سیاسی جماعت کا مقصد عوام کی فلاح اور بہبود ملک کی سالمیت اور ترقی کے سوا کچھ بھی نہیں ہوتا ۔انہوں نے ملکی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف احتجاج کرنے والے ملازمین پر گولیاں برسا کر دو افراد کو قتل کرنا اور کئی افراد کو زخمی کرنا حکومتی نااہلی ہے،سانحہ ماڈل ٹاون اور اس جیسے کئی دوسرے واقعات میں حکومت کے ہاتھ پاکستانیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔موو آن پاکستان ایسے تمام واقعات کی پر زور مذمت کرتی ہے، حکومت ِوقت ملک کے عوام کی جان و مال کی حفاظت کی ذمہ دار ہوتی ہے لیکن یہاں پر حکومت ہی اپنے شہریوں کا خون بہانے میں ملوث نظر آ رہی ہے۔ان حالات میں موو آن پاکستان سمجھتی ہے کہ ملک کو تاریخی فیصلوں کی نہیں بلکہ جنرل راحیل شریف کی ضرورت ہے ،ملک کو کرپٹ نظام سے چھٹکارا دلانے اور اس کو حقیقی جمہوریت اور ترقی کی راہ پر ڈالنے کی ضرورت ہے جس کوصرف جنرل راحیل شریف ہی پورا کر سکتے ہیں، موو آن پاکستان جنرل راحیل شریف صاحب سے دردمندانہ التماس کرتی ہے کہ وہ قوم کی آواز کو سنیں اور اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کے فیصلے کو واپس لیں،قوم جنرل راحیل شریف کو پکار رہی ہے کہ خدا کیلئے جانے کی باتیں جانے دو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلام آباد(جی پی آئی) تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی ریفارمز نے ملک میں معیشت کی جلد بحالی پر ایک مفصل رپورٹ جاری کی ہے جو کہ ایک پائیدار اور مستحکم معیشت کی ترقی کی طرف ایک قابل عمل راستہ مہیا کرتی ہے۔ یہ رپورٹ تھنک ٹینک آئی پی آر کے چیئر مین اور سابق وفاقی وزیر تجارت ہمایوں اختر خان نے تیار کی ہے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آئی ایم ایف کے پروگرام کے تحت ملک کی معیشت میں بہتری آئی ہے جس میں ادائیگیوں کا توازن بہتر ہوا ہے اس کے علاوہ تجارتی خسارہ اور مہنگائی بھی کنٹرول میں رہی ہے لہذاب ا حکومت کو چاہیے کہ وہ معیشت کی مزید بہتری اور استحکام کی طرف توجہ دے خاص طور پر سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرے تاکہ ملک میں ناصرف روزگار کے مواقع دستیاب ہو ںبلکہ کاروباری سرگرمیاں بھی تیز ہو سکیں ۔رپورٹ میں ملک میں معیشت کی دگنا ترقی کیلئے حکمت عملی بھی بیان کی گئی ہے جس کے مطابق اگر تین اہم شعبوں پر اگر توجہ دی جائے تو ملک کی معیشت رفتار پکڑ سکتی ہے ان شعبوں میں برآمدات میں اضافہ ، صنعتوں کی بحالی اور سرمایہ کاری وغیرہ شامل ہیں ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ منجمند برآمدات کے باوجود روپے کی قدر میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور یہ اضافہ بھی روپے کی قدر میں اس وقت کیا جا رہا ہے جب دنیا میں کرنسی کی قدر ڈالر کی نسبت کم ہو رہی ہے ۔حقیقت تو یہ ہے کہ دنیا میں پاکستان جیسے ممالک اپنی کرنسی کی قدر میں کمی کر رہے ہیں تاکہ ان کو برآمدات کا زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو سکے حقیقت پاکستان میں برآمدات تو منجمند ہیںجبکہ روپے کی قیمت میں تقریباً20فیصد تک اضافہ کر دیا گیاہے جس کا نقصان ہمارے برآمد کنندگان کو ہو رہا ہے ۔جہاں تک صنعتی شعبے کا تعلق ہے پچھلے سالوں میں اس کی تنزلی میں بہت اضافہ ہو ا ہے لہذا صنعتوں کی بحالی کیلئے آئی پی آر نے لمبی مدت کیلئے مقررہ شرح پر فنانسنگ پروجیکٹس پر عمل کرنے کی شفارش کی ہے ۔اس کے علاوہ آئی پی آر کی رپورٹ میں پبلک انویسٹمنٹ کی طرف توجہ دلائی گئی ہے جو کہ ملک کے اندر انتہائی نچلی سطح پر آ چکی ہے اگر حکومت پبلک انویسٹمنٹ میں اضافہ کرتی ہے تو نا صرف ملک میں تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ روزگار کے مواقع بھی مہیا ہو نگے ۔ ملک میں معیشت کی بحالی کیلئے آئی پی آر کی رپورٹ میں مزیدشفارشات بھی پیش کی گئی ہیں کہ غیر ضروری اخراجات ختم کیے جائے نیز ریونیو میں اضافہ کیا جائے ۔ ملک کے اندر وزارتوں کی تعداد کو کم کیا جائے ۔ صوبوں کو چاہیے کہ وہ ریونیوکی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔اس وقت ملک میں زرعی انکم ٹیکس جزوی طور پر تقریباً ایک ارب روپے اکٹھا ہو تا ہے جبکہ ملک کی معیشت میں زرعی سیکٹر کا حصہ تقریباً 21فیصد ہے،لہذا صوبائی بورڈ آف ریونیو کی پرفارمنس کو بھی بہتر بنانا ہو گا رپورٹ میں تجویز کیا ہے کہ صوبوں کو چاہے کہ وہ شہروں میں زیادہ سے زیادہ پراپرٹی ٹیکس اکٹھا کریں نیز خدمات پر بھی ٹیکس لگائیں ۔آئی پی آر کی رپورٹ میں شفارشات کی گئی ہے کہ پراپرٹی پرکیپیٹل گینز ٹیکس بھی لگایا جائے۔ آئی پی آر کی رپورٹ کا مکمل مطالعہ کرنے سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ رپورٹ ملک میں معیشت کی بحالی اور استحکام کیلئے ایک جامع گائیڈ لائن مہیا کرتی ہے لہذا حکومت کو چاہیے کہ وہ کم ازکم تین شعبوں یعنی برآمدات میں اضافہ ،صنعتوں کی بحالی اور پبلک انویسٹمنٹ بڑھا کر ملک میں تعمیر ترقی کی نئی راہیں کھول سکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) ورلڈ پاسبان ختم نبوت اورتحریک آزادی کشمیر کے زیر اہتمام منعقدہ آزادی کشمیر مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد ممتاز اعوان، علی عمران شاہین نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان کی آزادی نامکمل ہے اور اس نامکمل ایجنڈے کو پورا کرنے کیلئے ہمیں کشمیر ہر صورت آزاد کرانا ہوگا ۔مذاکرہ میں وطن عزیز پاکستان میں دہشتگردی اور امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بھی گہری تشویش کیا گیا علامہ ممتاز اعوان نے کہا کہ قیام امن کیلئے چاروں مکاتب فکر کے علماء مل کر اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور وہ دہشتگردی کی لعنت کے یکسر خاتمے کیلئے حکومت اور پاک فوج کا بھرپور ساتھ دیںکیونکہ امن ہوگا تو ترقی ہوگی اورپاکستان مضبوط و مربوط ہوگا اورکشمیر کی آزادی کیلئے پاکستان کااستحکام انتہائی ناگزیر ہے اس لئے بھارت پاکستان میں آئے روز دہشتگردی کراکر پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتاہے جس کا بھرپور منہ توڑ جواب دینا انتہائی ضروری ہے مذاکرہ سے مفتی عاشی حسین، ڈاکٹر محمد زاہد ربانی، قاری محمد حنیف حقانی، حافظ شعیب الرحمن ، مولانا ضیاء الرحمن فاروقی، ڈاکٹر شاہد نصیر، علامہ وقار الحسنین نقوی نے خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے مذمتی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ ایوان نجی چینل سٹی 42 پر ہونے والی فائرنگ کی پرزُور مذمت کرتا ہے اور واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتا ہے مزید برآن انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت گڈ گورننس کا ٹنڈورا پیٹتے نہیں تھکتی لیکن امن و امان کی مخدوش صورت حال کسی سے پوشیدہ نہیں میڈیا ہائوسز پر یکے بعد دیگرے حملوں نے پنجاب حکومت کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ میڈیا ہائوسز کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے کچھ لوگ آزاد میڈیا سے خائف ہیں اور وہ صحافت پر قدغن لگانا چاہتے ہیں لیکن تحریک انصاف کسی کو صحافت پر شب خون مارنے نہیں دے گی حکمرانوں کو میڈیا ہائوسز کو تحفظ فراہم کرنا ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی)دفتر خارجہ پاکستان کی جانب سے بھارت کے ساتھ یکطرفہ اعتماد سازی اور بھارت کی جانب سے کشیدگی بڑھانے کے عندیہ پر تبصرہ کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد وچیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ ہمسایوں کے ساتھ پرامن بقائے باہمی کے فلسفہ کے تحت برابری کی بنیاد پرتعلقات استوار کرکے اور ایک دوسرے کی خودمختاری کو تسلیم کرکے ہی علاقائی امن و خوشحالی کی ضمانت فراہم کی جا سکتی ہے مگراس فلسفہ کے تحت کسی کے ساتھ یکطرفہ طور پر تعلقات استوار نہیں ہو سکتے کیونکہ پاکستان کی امن و محبت کی کوششوں کے جواب میں بھارت کی جانب سے افغان سرزمین سے پاکستان پر دہشتگردی کا جہنم کھولنے کی سازش ‘ کشمیر میں معصوم کشمیریوں کا قتل عام اور پاکستان پر بے وجہ و بلاسبب دہشتگردی و بھارت کیخلاف اقدامات و جارحیت کے ارتکاب کے الزامات اس بات کی علامت ہے کہ بھارتی اور پاکستانی تالیوں کے سُر اور تال دونوں الاگ الگ ہیں اور ان کے ملاپ سے ہم آہنگی ‘ امن اور محبت کے ساز ابھرنے کی توقع عبث و بیکار ہے اور بھارت کے حوالے سے سابقہ پالیسیوں کا تسلسل صنعتکاروتجارت پیشہ حکمرانوں کے تجارتی مفادات میں تو ہوسکتا ہے مگر عوام و پاکستان کیساتھ کشمیروکشمیری عوام کے مفاد میں ہرگز نہیں ہے کیونکہ اس طرز عمل کو بھارت اپنی اخلاقی فتح سمجھے گا ‘اس کے پاکستان دشمن حوصلے مزید بلند ہوں گے اور وہ زیادہ منظم ‘ مربوط ‘ فعال اور تیز رفتار طریقے سے پاکستان کی سلامتی کو تاراج کرنے کی سازشیں کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی)حکومت سندھ کی جانب سے تھر میں قحط سے معصوم بچوں کی ہلاکت کی تحقیقات کیلئے 2رکنی جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحادکے سینئر و برزگ رہنما امیر سولنگی ‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی اور دیگر رہنماؤں و عہدیداران نے کہا ہے کہ تھر میں تسلسل سے بچوں کی اموات سندھ حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے لیکن حکومت سنجیدگی سے اس پر غور کرنے کی بجائے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیکر اس معاملے کو سردخانے میں ڈالنا چاہتی ہے حالانکہ یکم جنوری 2016ء سے اب تک تھر میں 125 بچے موت کے منہ میں جا چکے ہیں لیکن سندھ حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی جبکہ تھر میں ناچتی موت کا مداوا جوڈیشل کمیشن سے نہیں ہوگا ضرورت قحط اور فاقہ زدہ مظلوموں کو فوری طور پر کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات فراہم کی ہے جس کیلئے تھر میں گشتی اسپتال قائم ہونے کے ساتھ تھر کے عوام کو اجناس کی مفت یا ارزاں نرخون پر فراہمی یقینی بنانی چاہئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی)پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما سردار خادم حسین سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن’ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ودیگرنے کہا ہے کہ ڈیرہ مراد جمالی کے جلسے میں عمران خان نے جو مطالبات پیش کئے ہیںاسکے اسباب خود حکومت نے اپنی عوام دشمن پالیسیوں سے پیدا کئے ہیں اگر عمران خان نے سیاسی طور پر حقیقی اپوزیشن رہنما کا کردار ادا کرنا ہے تو انہیںمخالفت برائے مخالفت کے بجائے عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرنی چاہیے اور پارلیمنٹ اور اسمبلیوں کے منتخب فورموں پر حکومتی پالیسیوں کو چیلنج کرنا اور گھمبیر عوامی مسائل کے حل کا قابل عمل فارمولہ پیش کرنا چاہیے۔ عمران خان موثر طریقے سے پارلیمنٹ اور عوام کی طاقت سے اپنے ان مطالبات پر ڈٹ جائیں تو حکمران خود بخود عوام کو رعایت دینے پر مجبور ہوں گے۔ نجکاری کے حوالے سے بھی اگر عمران خان جذباتی بیان بازی کی بجائے حقائق کو مدنظر رکھیں تو وہ عوام کی صحیح رہنمائی کر سکتے ہیں اور پی آئی اے کی حالت بہتر بنانے کیلئے نجکاری کے ادارے پر مثبت اثرات کو اسکے ملازمین کے سامنے لا سکتے ہیں۔ صرف ہڑتال کی حمایت کرنے سے کچھ نہیں ہو گا۔ پی آئی اے کے ملازمین کو ایمانداری سے اپنے فرائض کی انجام دہی اور قومی ادارے کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑے کرنے کیلئے محنت سے کام کرنے کا سبق بھی یاد دلانا ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر کی سرپرستی میں ہمدم ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ”غوثیہ کانفرنس” منعقد ہوئی جس کے میزبان اقبال چاند’ روبینہ شاہین اور عزیز صدیقی تھے جبکہ مہمان خصوصی میمن کمیونٹی کے معروف سماجی رہنما بشیر لاٹھی والا تھے جبکہ اس کانفرنس کی صدارت ماہر قانون وروحانی تصانیف نگار الطاف حسین ایڈوکیٹ نے کی ۔تقریب میں معروف کمپیئر اقبال موٹلانی ‘ فنکار علی مرزاد ‘ گلوکارہ لبنیٰ غزل ‘سماجی رہنما عرفان فاروق کمال ‘ ہارون حسین کعبہ والیہ’حاجی اقبال ہنگورہ ‘ یحییٰ خانجی تنولی ‘ نورمحمد غازی ‘ دوست محمد انجینئر ‘ ابراہیم ابو بھائی ‘یونس شیخ ‘ سید مشتاق علی عرف چنو بھائی ‘ اکمل پراچہ ‘عرفان رضوی ‘ عارف زہری ‘ خالد بھائی ‘ رشید بھائی ‘ماہر قانون صدیق بلوچ ایڈوکیٹ ‘ معروف روحانی شخصیت سید یاسین شاہ بابا ‘ خواتین سیاسی و سماجی رہنما سپنا خان ‘ فرح ناز ‘ سکینہ میمن ‘ سیدہ صبا ‘ آفرین صدیقی و دیگر نے شرکت کی ۔ تقریب کے اختتام پر روحانی تصانیف نگار الطاف حسین ایڈوکیٹ کی نئی تصنیف ”افضال حسین چشتی المعروف خواجہ بابا”کی رونمائی بھی کی گئی جبکہ مصنف نے اپنی اس نئی تصنیف کی تازہ کاپی جی کیو ایم سربراہ و سرپرست اعلیٰ”غوثیہ کانفرنس ” گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویرکی خدمت میں اپنے دست مبارک سے پیش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں عوامی رابطہ مہم اور ممبر سازی کا آغاز کردیا،شہریوں کاتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار۔ممبرسازی مہم کے پہلے روز13سو شہریوں نے پی ٹی آئی میں ممبر شپ حاصل کی،جس میں ساڑھے پانچ سو خواتین اور باقی مردحضرات تھے ۔ ممبر سازی کیے پہلے روز گلستان جوہر اور گلشن اقبال کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں کی تعداد میں انصاف بس (سونامی بس) اور اس کے ارد گرد لگائے کے کیمپوں پر عوام کارش اور جوش وخروش دیدنی رہا ،شہریوں نے سونامی بس پر چڑھ کرعمران خان کے حق میں نعرے لگائے۔تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے عوا م کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دیتے رہے ،انہوں نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ کراچی بھر سے نوجوان ،خواتین سمیت ہزاروں لوگ ممبر سازی کے حوالے سے رابطہ کررہے ہیں کیونکہ تحریک انصاف اس ملک سے ظلم اور ناانصافیوں کے خاتمے کی کوششوں میں مصروف ہے ،ہم ممبر سازی کی اس مہم کو بھرپور انداز میں کامیاب بنائینگے ۔کل ہم ڈسٹرکٹ ملیر ،ڈسٹرکٹ کورنگی ،ماڈل کالونی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ممبر سازی کے کیمپ لگائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کا پیغام شہر شہر گائوں گائوں لیکر جائینگے،پرسوں ہماری انصاف بس ممبر شپ کے لیے حیدرآباد روانہ ہوگی اس طرح ہم کراچی سے کشمور اور حیدرآباد سے اوباڑوتک اپنے قائد کا پیغام عام آدمی تک پہنچائینگے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ناانصافیوں کے خاتمے اور صحت اور تعلیم جیسے مسائل کے حل کے لیے لوگ عمران خان کا ساتھ دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)ڈی پی او سوات سلیم مروت اور ڈی ایس پی مٹہ ظفر علی خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایس ایچ او کالاکوٹ سہیل خان اورسی ائی او ظاہر شاہ خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 24گھنٹے کے اندر اندر چوری کی واردات کا معمہ حل کردیا ،چوری میں ملوث عثمان ولد سمیع اللہ سکنہ دارمئی کو گرفتار کرلیاگیا مال مسروقہ برامد جبکہ ملزم کی معاونت کرنے والے دوا فراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی تفصیلات کے مطابق تھانہ کالاکوٹ کے حدود میں گائو ں دارمئی میں عرفان ولد ذوالفقار خان سکنہ دارمئی کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی مدعی عرفان کے مطابق چور نقدی اور زیورات لے اڑے جسکی اطلاع فوری طور پر تھانہ کالاکوٹ کو کی گئی ایس ایچ او کالاکوٹ سہیل خان ،سی ائی او ظاہر شاہ خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چوری میں ملوث عثمان ولد سمیع اللہ سکنہ دارمئی تحصیل مٹہ کو گرفتار کرلیا پولیس نے چوری شدہ زیورات میں سے 5تولے سونا ،ایک لاکھ 45ہزار روپے نقد ،ایک عدد سمارٹ فون سام سنگ گلیکسی ایس تھری اور ایک عدد گھڑی برامد کرلی جبکہ واردات میں معاونت فراہم کرنے والے ملزمان شرافت علی ولد فضل خان سکنہ منڈل ڈاگ اور سلیمان ولد بشیر خان سکنہ دارمئی کو بھی گرفتار کرلیاگیا ہے اس موقع پر ڈی ایس پی مٹہ ظفر علی خان اور ایس ایچ کالاکوٹ سہیل خان نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ڈی پی او سوات سلیم مروت کے ہدایات کی روشنی میں علاقے سے جرائم کے خاتمے کیلئے ہماری کوشش جاری ہے اور اس سلسلے میں عوام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس کی معاونت کا سلسلہ جاری رکھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)چئیرمین ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت تعلیم کے شعبہ میں جو انقلابی اقدامات کر رہی ہے ان کے نتیجے میں صوبہ کی نئی نسل عصری تقاضوں کے مطابق زندگی کے تمام شعبوں میں اہم مقام حاصل کرے گی جو آگے چل کر صوبے میں ترقی اور خوشحالی کے انقلاب کا زریعہ بنے گا۔وہ منگل کے روز گورنمنٹ ہائی سکول نمبر3شاہدرہ مینگورہ میں ہائیر سیکنڈری سیکشن کی تعمیراتی کام کے باضابطہ افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطا ب کر رہے تھے جو آٹھ کروڑ بیالیس لاکھ روپے کی لاگت سے چند ماہ میں مکمل ہوگا۔تقریب میں ضلع کونسلر شوکت علی اور تحصیل کونسلر شاہد علی کے علاوہ منتخب نمائندوں ،سکول کے اساتذہ وطلبہ اور مقامی معززین نے بھی شرکت کی ۔فضل حکیم نے کہا کہ ہائیر سیکنڈری سکول کھلنے کے بعد جہانزیب کالج اور ڈگری کالج پر داخلوں کے دبائو میں کمی آئے گی اور کافی طلبہ کو انٹر داخلہ کی سہولت ملے گی۔انھوں نے کہا کہ تعلیم ہی قوموں کی تعمیر وترقی کا واحدراستہ ہے ۔اسلئے صوبائی حکومت دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ پرائمری ،مڈل ،ہائی،ہائیر سیکنڈری ،ڈگری کالجوں اور یونیورسٹیوں کی سطح پر تعلیم کی ترقی کے لیے بے مثال کوششیں کر رہی ہے جس کے شاندار نتائج آئیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)ڈی پی او سوات محمد سلیم مروت کے خصوصی ہدا ئت پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائی کے دوران ایس ایچ او رحیم اباد مجیب عالم نے دوران گشت منشیات فروش گل یار ولد شہزاد سکنہ بر ہان خیل نویکلے مینگورہ کے قبضہ سے 1140گرام چرس برامد کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا،ڈی پی او سوات محمد سلیم مروت نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف ضلع بھرمیں سخت سے سخت اپریشن کاحکم جاری کیا تھا انکی کوششوں سے سوات بھر کے ڈی ایس پیز،ایس اویچ اوز نے بہتر کاردگی دیکھائی،اور جرائم میں کافی کمی آچکی ہے ،جسکی بدولت انکی انعامات بھی مل گئی ہے۔