گجرات فسادات : گلبرگ قتلِ عام کیس میں 11 کو عمر قید

Gujarat Violence

Gujarat Violence

احمد آباد (جیوڈیسک) بھارت میں مسلمانوں کی جان کی کوئی قیمت نہیں ، گلبرگ سوسائٹی میں 69 مسلمانوں کو زندہ جلانے والے انتہا پسندوں میں سے کسی کو پھانسی پر نہیں لٹکایا گیا ، گیارہ مجرموں کو عمر قید جبکہ بارہ کو سات سال کی سزا دی گئی ہے۔

بھارتی عدالتیں مسلمانوں کو انصاف دینے میں ناکام ہو گئیں، مسلمانوں کو زندہ جلانے والے انتہا پسند ہندوؤں میں سے کسی کو موت کی سزا نہ ملی۔

چودہ سال بعد احمد آباد کی عدالت نے 2002 میں گلبرگ سوسائٹی کیس کا فیصلہ سنایا ۔ 69 مسلمانوں کو زندہ جلانے اور املاک لوٹنے والے مجرموں میں سے 11 کو عمر قید کی سزا سنا دی جبکہ 12 کو صرف سات سال اور ایک کو دس کی سال کی سزا سنائی ہے۔

بھارتی عدالت نے اس سے پہلے گلبرگ سوسائٹی کیس کے 36 ملزمان کو بری بھی کیا تھا ۔ واضح رہے کہ 2002 میں احمد آباد کی گلبرگ سوسائٹی میں ہندو بلوائیوں نے کانگریس کے رکن اسمبلی احسان جعفری سمیت 69 مسلمانوں کو شہید کر دیا تھا۔