سوئی گیس کرپشن، سابق ایم ڈی شعیب وارثی کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی

Sindh High Court

Sindh High Court

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے سوئی گیس میں غیرقانونی ٹھیکوں اور کرپشن کیس میں سابق ایم ڈی شعیب وارثی کی درخواست ضمانت کی سماعت 11 اپریل تک ملتوی کر دی۔ عدالت عالیہ نے سزائے موت اور عمر قید کے خلاف شاہ رخ جتوئی اور دیگر ملزموں کے اپیلوں کی سماعت بھی ملتوی کر دی۔

سندھ ہائی کورٹ جسٹس عرفان سعادت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ میں سوئی سدرن گیس میں غیرقانونی ٹھیکوں اور کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نےسابق ایم ڈی شعیب وارثی کی درخواست ضمانت کی سماعت 11 اپریل تک ملتوی کر دی۔

نیب ملزم کے خلاف گیس کے غیر قانونی ٹھیکوں، کنکشنز اور کرپشن کی انکوئری کر رہا ہے۔ عدالت عالیہ نے سزائے موت اور عمر قید کے خلاف شاہ رخ جتوئی اور دیگر ملزموں کے اپیلوں کی سماعت ملتوی کر دی۔

وکلا نے عدالت سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ رخ جتوئی اور اس کے ساتھیوں کو شاہ زیب قتل کیس میں سزا سنائی تھی۔

سندھ ہائی کورٹ میں ڈی ایم سی ماتلی کے 28 ملازمین کی درخواست ضمانت پر ڈی جی نیب کو 20 اپریل کے لئے نوٹس جاری کر دئیے۔ ملازمین کے خلاف 2010 سے 2013 کے دوران 24 کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔