گرمی کی شدت، سندھ حکومت کا صوبے بھر میں آج عام تعطیل کا اعلان

Qaim Ali Shah

Qaim Ali Shah

کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے صوبے کی موجودہ صورتحال اور گرمی کے باعث اموات پر آج صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ قائم علی شاہ نے آج کا دن یوم احتجاج کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔

سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن کے جاری کردہ بیان کے مطابق شدید گرمی کے باعث کئی قیمتی جانوں کے ضیاء کے باوجود اب بھی وفاقی حکومت اور کے الیکٹرک کی جانب سے بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

اس صورتحال کے پیش نظر سندھ حکومت نے آج صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آج تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے البتہ سندھ اسمبلی کا جاری بجٹ اجلاس معمول کے مطابق ہو گا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد صوبائی وزراء اور ارکان سندھ اسمبلی وزیر اعلیٰ سندھ کی قیادت میں وفاقی حکومت اور کے الیکٹرک کے رویہ کے خلاف احتجاج کریں گے اور دھرنا دیں گے۔