چناب ہائیر سیکنڈری سکول و کالج تلہ گنگ میں گذشتہ روز مڈل کلاسز کے رزلٹ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا

Naveed Sahib

Naveed Sahib

تلہ گنگ (عامر نواز اعوان) چناب ہائیر سیکنڈری سکول و کالج تلہ گنگ میں گذشتہ روز مڈل کلا سز کے رزلٹ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس پر والدین نے سکول و کالج کی خد مات کو سراہا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز چناب ہائیر سیکنڈری سکول و کالج تلہ گنگ میں مڈل کلاسز کے رزلٹ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا اور پوزیشنز ہو لڈرز کو انعامات سے نوازا گیا۔

والدین نے چناب ہا ئیر سیکنڈری سکول و کالج تلہ گنگ کی تعلیمی سرگرمیوں پر نہا یت اطمینا ن کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ چناب ہا ئیر سیکنڈری سکول و کالج تلہ گنگ کا سٹاف انتہا ئی محنتی ہے جس کی وجہ سے ہم اور ہما رے بچے یہاں کے تعلیمی ماحول سے پوری طرح مطمئن ہیں۔

تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے ڈائریکٹر چناب ہا ئیر سیکنڈری سکول و کالج محمد نوید خان نے کہا کہ میں اپنے سٹاف کو مبا رکباد پیش کر تا ہوں کی جن کی انتھک محنت سے چناب ہا ئیر سیکنڈری سکول و کالج آج ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ مزید انہوںنے کہ بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کے علا وہ ہم ان کی تربیت پر بھی پو ری پوری توجہ دیتے ہیں اور ہمارا عزم ہے کہ والدین کو ہم ایک خوبصورت کھلے ہو ئے پھول کی طرح بچہ دیں تا کہ وہ یاد کریں کہ ان کا بچہ کسی اچھے ادارہ میں پڑھتا رہا ہے۔