یوم انہدام جنت البقیع تاریخ اسلام کا سیاہ دن ہے۔ مولانا نجف علی عابدی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے مجلس عزاء انہدام جنت البقیع اور بلند درجات معروف نوحہ خوان ناصر اصغر عرف کالا کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

اس حوالے سے امامیہ عزاء خانہ جے ون ایریا کورنگی میں منعقدہ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے حجة السلام مولانا نجف علی عابدی نے کہا کہ 1924 ء میں مفتی صاحبان نے فتویٰ لے کر آل سعود کے خاندان اور حکمرانوں نے محمد مصطفیٰ ۖ کی لخت جگر فاطمہ زہرا سے آئمہ طاہرین و معصومین ،خلفہ راشدین کے مزارات کو مسمار کیا کاش اس وقت کے اُمت مسلمہ اُٹھ کھڑے ہوئے ہوتے آج روضوں اور مزارات پر خود کش دھماکے نہ ہوتے رسول ۖ کی بیٹی فاطمہ زہرہ کو باپ کی رحلت کے بعد زندگی میں چین لینے نہیں آپ اور آپ کے اولاد کے ساتھ اس قدر ظلم و ستم کئے گئے جو ناقابل برداشت ہیں۔

آج ان کے مرنے کے بعد بھی ان کے مزارات کو مسمار کیا جارہا ہے کہیں مقدس مزارات کو دھماکوں سے اُڑایا جارہا ہے عراق اور شام میں جو حال ہورہا ہے وہ آپ کے سامنے ہے یہ وہی نسل ہے جس نے جنت البقیع جیسی جگہ پر دانشتہ بلڈوزر چلا کر ان کی تعمیرات کو مسمار کیا تھا اب ان کے ہاتھوں مسجد نبویۖ تک پہنچ گئے ہیں ۔یہ دہشت گرد نہیں چاہتے کہ اسلام کا نام باقی رہے کیونکہ یہ سب یہودی ایجنٹ ہیں اگرکسی کو اُجڑی ہوئی جنت دیکھنی ہے تو وہ جنت البقیع کو دیکھ لے جنت البقیع میں ایسے لوگوں کی قبریں ہیں جنہوں نے اللہ اور اس رسول ۖ کی اتحاد اور اسلام کا نام روشن کیا۔

مولانا نجف علی عابدی نے کہاکہ 8شوال کو احتجاج کا مقصد یہ ہی ہے کہ خدارا تمام مسلمان اتحاد و یکجہتی سے ان یہودی ایجنٹ داعش کے مقصد کو خاک میں ملا دیں اور اسلام کا بول بالا کریں آئمہ معصومین اور اولیاء کرام کی مزارات کی حفاظت کریں مجلس کے آخر میں مرحوم نوحہ خوان ناصر اصغر عرف کالا کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور پاکستان کی سلامتی کے لئے خوصی دعاء کی گئی ۔قبل ازیں مجلس حدیث کساء عیسیٰ بھائی ،سوز خوانی شباب حیدر و ساتھی ،سلام ارتضیٰ جون پوری ،نواب زیدی جبکہ نظامت کے فرائض پروفیسر نجمی حسن نے انجام دیا۔

جاری کردہ ۔سیکریٹری اطلاعات

حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان