آئی سی سی پاکستان کی کرکٹ تباہ کرنا چاہتی ہے، جاوید میانداد

Javed Miandad

Javed Miandad

کوئٹہ (جیوڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ کھلاڑی جاوید میانداد کہتے ہیں کہ آئی سی سی پاکستان کی کرکٹ تباہ کرنا چاہتی ہے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ آئی سی سی پاکستان کی کرکٹ تباہ کرنا چاہتی ہے جب کہ ملک میں کرکٹ کی تباہی کی وجہ سیاسی مداخلت بھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کھیلنے والے ہی پاکستان کی کرکٹ ٹھیک کر سکتے ہیں، بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے لیکن ضرورت صرف اسے آگے لانے کی ہے۔