آئی ایم ایف سے اگلی قسط کیلئے جائزہ اجلاس 2 مئی سے شروع ہو گا

IMF

IMF

اسلام آباد (جیوڈیسک) شہر اقتدار میں وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار ابتدائی مذاکرات میں پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار 10 مئی سے مذاکرات میں شامل ہوں گے۔

حکومت آئی ایم ایف کو نئے مالی سال کے بجٹ پر بریف کرے گی جبکہ جکاری پروگرام تیز کرنے کا یقین دلایا جائے گا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پی آئی اے اور سٹیل ملز کی نجکاری کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف کو ٹیکس محصولات میں اضافے کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی اور بجلی کے شعبے میں سبسڈی اور لائن لاسز کم کرنے پر بریفنگ دی جائے گی۔

گیارہوں جائزہ مذاکرات 11 مئی کو ختم ہوں گے۔ مذاکرات کی کامیابی پر پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر کی قسط جاری ہو سکے گی۔