اگر عمران خان وزیراعظم بن گئے تو پاکستان ضرور جاﺅں گا: انیل کپور

Anil Kapoor

Anil Kapoor

مانچسٹر (جیوڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر میں عمران خان نے اپنے دوست کی بہن کی شادی میں شرکت کی جبکہ اس موقع پر بھارتی اداکار انیل کپور بھی موجود تھے۔

انہوں نے اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کی تعریف کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ان کے آئیڈیل ہیں اور اگر وہ وزیراعظم بن گئے تو میں پاکستان ضرور آﺅں گا۔ اس موقع پر ’گو نواز ‘کے نعرے بھی لگائے گئے۔