عمران خان 6 سال تک کاؤنٹی کرکٹ سے دور رہے

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے آف شور کمپنی کے اعتراف کے بعد ان کے کاؤنٹی کرکٹ کے حوالے سے متضاد دعوے سامنے آگئے، عمران خان تقریباً 6 سال تک کاؤنٹی کرکٹ سے دور رہے۔

انٹرنیٹ پر موجود عمران خان کے کرکٹ کیریئر سے متعلق بائیو گرافی کے مطابق عمران خان یونیورسٹی آف آکسفورڈ میں 1973 سے 1975 کے دوران بلیوز کرکٹ ٹیم کا حصہ بھی رہ چکے ہیں، عمران خان نے انگلینڈ میں 1971 سے 1976 تک کاؤنٹی کرکٹ کھیلی اس دوران وہ میڈیم فاسٹ بولر کے طور پر جانے جاتے تھے، عمران خان نے 1983 سے 1988 تک ساسکس کاؤنٹی بھی کھیلی، عمران خان نے 1971ء میں پہلی دفعہ انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں ٹیسٹ کیرئیر کا پہلا میچ کھیلا جب کہ اس کے 3 سال بعد ون ڈے کیریئر کا آغاز انگلینڈ کے خلاف نوٹگھنم میں کیا۔